دہشتگردی سے متعلق رپورٹ، 10ماہ میں سب سے زیادہ واقعات کس صوبے میں ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
سال 2024 کے گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک میں دہشت گردی کے 1566 واقعات میں 924 افراد شہید اور 2ہزار 121 زخمی ہوئے جبکہ 12 ہزار 801 انٹیلیجنس کارروائیوں میں 341 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے مطابق سب سے زیادہ واقعات صوبہ خیبر پختونخوا میں رونما ہوئے۔ سال 2024 کے گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک میں دہشت گردی کے 1566 واقعات میں 924 افراد شہید اور 2ہزار 121 زخمی ہوئے جبکہ 12 ہزار 801 انٹیلیجنس کارروائیوں میں 341 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات 948 خیبر پختونخوا میں ہوئے جبکہ بلوچستان میں 582، سندھ میں 24، پنجاب میں 10 اور اسلام آباد میں 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں دہشت گرد واقعات میں کل 583 افراد شہید اور 1375 زخمی ہوئے جن میں 437 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 1059 زخمی ہوئے جبکہ 146 شہری شہید اور 316 زخمی ہوئے۔
گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک بھر میں 12801 انٹیلیجنس کارروائیاں کی گئیں جس میں 341 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ دس ماہ میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث 800 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ریاست مخالف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث 400 افراد کو پنجاب، 203 کو خیبر پختونخوا، 173 کو بلوچستان، 21 کو سندھ اور 3 افراد کو گلگت بلتستان سے گرفتار کرکے فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا۔ دہشت گردوں تنظیموں کی مالی معاونت پر 2ہزار 466 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 526 مجرمان کو سی ایف ٹی کے تحت سزا دی گئی۔ دہشت گردوں سے منسلک 58 کروڑ روپے کی رقم وصول ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا دہشت گردی کے زخمی ہوئے ہوئے جبکہ افراد کو شہید اور دس ماہ
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔