کراچی میں 3 مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
صدر لکی اسٹار کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ کے گیزر میں، نیو کراچی نالہ اسٹاپ پر لکڑی کے گودام میں اور نیو کراچی گودھرا مسلم اسپتال کے قریب کپڑے کی کترنوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عمرات کے روز 3 مختلف علاقوں میں آگ لگلنے کے واقعات رونما ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر لکی اسٹار کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ کے گیزر میں، نیو کراچی نالہ اسٹاپ پر لکڑی کے گودام میں اور نیو کراچی گودھرا مسلم اسپتال کے قریب کپڑے کی کترنوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق صدر لکی اسٹاف کے قریب فلیٹ کے گیزر میں لگنے والی آگ پر ایک فائرٹینڈر کی مدد سے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ گیس لیکج بتائی جاتی ہے۔
نیوکراچی گودھرا مسلم اسپتال کے قریب کپڑے کے کترن کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بھاری مالیت کی کپڑے کی کترنیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ نیو کراچی نالہ اسٹاپ کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ لکڑی کے گودام میں لگی تھی، آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بھاری مالیت کی لکڑی اور فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لکڑی کے گودام میں کے گودام میں ا نیو کراچی کے قریب
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔