Express News:
2026-06-03@00:53:17 GMT

کراچی میں 3 مختلف علاقوں میں آگ لگلنے کے واقعات رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

آج جمعرات کی الصبح شہر کے 3 مختلف علاقوں میں آگ لگلنے کے واقعات رونما ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر لکی اسٹار کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ کے گیزر میں ، نیو کراچی نالہ اسٹاپ پر لکڑی کے گودام میں اور نیو کراچی گودھرا مسلم اسپتال کے قریب کپڑے کی کترنوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق صدر لکی اسٹاف کے قریب فلیٹ کے گیزر میں لگنے والی آگ پر ایک فائرٹینڈر کی مدد سے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ گیس لیکج بتائی جاتی ہے۔

نیوکراچی گودھرا مسلم اسپتال کے قریب کپڑے کے کترن کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا ، آتش زدگی کے نتیجے  میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، تاہم بھاری مالیت کی کپڑے کی کترنیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

نیو کراچی نالہ اسٹاپ کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ، آگ لکڑی کے گودام میں لگی تھی ، آتش زدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھاری مالیت کی لکڑی اور فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے گودام میں کے قریب

پڑھیں:

مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی

مظفرآباد: مہاجرین کی نشستیں آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان نشستوں کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس معاملے پر نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے مکمل خاتمے کے بجائے نشستوں کی تعداد میں کمی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی چھ نشستیں کم کرنے کی ابتدائی تجویز زیر غور ہے۔ اس پیش رفت کو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طویل عرصے سے جاری سیاسی بحث کو کسی نتیجے تک پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت جلد آزاد کشمیر کی قیادت کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں انتخابی اصلاحات کے موضوع پر کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستیں کم کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے پیدا ہونے سے انتخابی نظام میں اصلاحات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت جاری ہے، جبکہ وفاقی حکومت بھی ایسا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔

سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو جاتا ہے تو یہ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے