قصور، دیو کھارہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 7 سالہ بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
قصور:
قصور کے علاقے دیو کھارہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 سالہ بچی دعا طارق جان کی بازی ہار گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق معصوم بچی پیدل سڑک عبور کر رہی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو قصور کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور قانونی کارروائی کے لیے بچی کی لاش کو منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔
مزید پڑھیںقصور، آوارہ کتوں کے حملے میں میاں بیوی اور ایک بچہ زخمی، اسپتال منتقل
قصور، اسکول وین کی زد میں آ کر چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق
پولیس تھانہ الہ آباد نے حادثے میں ملوث گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
کراچی:ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بی ایم ڈبلیو تحویل میں لے کر پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصولی پر ڈی ایچ اے ویجلنس، ایس ایس پی جنوبی اور ایس ایچ او ساحل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار نے ڈی ایچ اے ویجلنس پر گاڑی غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست گزار ارسلان خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے ویجلنس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، بغیر شواہد درخواست گزار پر ڈرفٹنگ اور ڈونٹس کا الزام لگایا گیا، 25 سے 30 اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر تحویل میں لیا، بی ایم ڈبلیو گاڑی ضبط کرکے ڈی ایچ اے ویجلنس دفتر منتقل کی گئی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے کہا کہ گاڑی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے، ڈی ایچ اے ویجلنس کو گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، شہریوں کو روکنے اور جرمانہ عائد کرنے کا اختیار صرف پولیس کے پاس ہے، ڈی ایچ اے ویجلنس پولیس فورس نہیں، ویجلنس حکام کے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، درخواست میں بھتہ خوری، غیر قانونی حراست اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔