2025-04-26@12:55:55 GMT
تلاش کی گنتی: 10315
«سے سجایا گیا»:
مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر، مسجد میں خادم اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے کورنگی کی جانب جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کر دیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں...
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی وزیر آباد کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا۔ حملے میں 4 زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا دی گئی، عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسکیوشن...
بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے جہلم میں مظفر آباد کے مقام پر بڑا ریلہ چھوڑ دیا گیا۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم کے دو میل کے مقام پر 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، یہ بڑا ریلہ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ہے۔ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ریلے کے باعث دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو دریائے جہلم سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتیوں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کردیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟ حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے...
گوجرانوالہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں فائرنگ سے جاں بحق معظم کو قتل کرنے کے جرم میں ایک مرتبہ عمر قید اور دہشت...
گزشتہ سال کامیاب اردو فلم نایاب ریلیز کرنے والے ادارے کینیز گروپ نے چار ایکڑ رقبے پر محیط کینیز میڈیا سٹی کےقیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔ کینیز گروپ نے میڈیا سٹی کے قیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کرکے سابقہ کاراووڈ اسٹوڈیو کے زیادہ تر حصص اور انتظامی اختیارات حاصل کرلیے ہیں، جہاں 4 وسیع لے آؤٹ، ساؤنڈ اسٹیج، میک اپ روم اور سہولیات جبکہ بیرونی عکس بندی کےلیے جگہ موجود ہے۔ کینیز اپنے ذیلی ادارے کے ذریعے جدید کیمروں کو کرایہ پر دینے کا تجربہ رکھتا ہے۔ کینیز گروپ کا نشاط منزل پر اپنے احاطے میں جدید سہولیات سے مزیّن پروڈکشن، میوزک کمپوزیشن اور دیگر خدمات کے ذریعے حالیہ میڈیا سٹی سے سوشل میڈیا میں اپنی موجودگی...
ویب ڈیسک : ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی، جبکہ 204 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودیہ جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کارروائیاں کیں۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق رواں سال 221 افراد کو گرفتار کیا گیا اور چھبیس میں سے صرف 2 ایجنٹس پکڑے گئے۔ امیگریشن حکام نے2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ بھیک مانگ کر وطن واپس آنیوالے 269 شہریوں کو کراچی ایئر پورٹ پردھر لیاگیا۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آج بروز ہفتہ ملک کے جنوب میں بندر عباس شہر کے قریب واقع شہید رجائی بندرگاہ پر ایک شدید دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 516 افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل موصولہ اطلاعات میں مقامی ایمرجنسی سروسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ درجنوں زخمی افراد کو طبی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی دھماکے کے بعد کی کچھ ویڈیوز میں سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیگر ویڈیوز...
بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے، 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔ اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے اریان کے علاج کے لیے 3 کروڑ دیے جو کم پڑگئے، آریان کے علاج کے لیے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی، اسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی، اس مشکل وقت میں مدد کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر اور الزائمر کے علاج میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال؟ ان کا کہنا ہے کہ مجھے میرے بچے کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )امریکی حکام نے ریاست وسکانسن کی ایک خاتون جج کو ٹرمپ انتظامیہ کے انسداد امیگریشن اقدامات کے خلاف اپنی عدالت سے ایک شخص کی گرفتاری روکنے اور اسے باہر جانے میں مددفراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ انصاف نے مجرمانہ شکایت میں کہا کہ ملواکی کاﺅنٹی سرکٹ جج ہنا ڈوگن نے امیگریشن ایجنٹوں کو روکا جو 18 اپریل کو عدالتی وارنٹ کے بغیر اس شخص کو گرفتار کرنے عدالت کے باہر آئے تھے جج نے اسے جیوری کے دروازے سے باہر نکلنے کی اجازت دے کر گرفتاری سے بچنے میں مدد کرنے کی کوشش کی .(جاری ہے) ایجنٹوں نے ایڈورڈو فلورس روئز نامی شخص کو...
انڈس واٹر کمیشن نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدیکی معطلی پر اپنی رائیکابینہ کو دیگا ، وزیراعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا بتانا ہے کہ پاکستانی کی قانونی، آئینی...
پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
سٹی 42:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکانعرہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد ‘‘ہر پاکستانی زبا ن کی زینت بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرےپر مبنی مِلّی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے،ملی نغمہ کے دل مَو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں،نغمہ میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے بھارتی سُورماؤں کو لوہے کے چنے چبوانے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم متحد ہیں،بھارت کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے پوری قوم پُرعزم ہے۔
بھارتی حکومت کی طرف سے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگنے کے بعد ‘دی ریزیسٹنٹ فرنٹ’ (ٹی آر ایف) نے الزامات کی تردید کی ہے۔ ٹی آر ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے کے فوراً بعد ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک چھوٹا سا پیغام نشر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار ٹی آر ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیٹ آڈٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے پلیٹ فارمز کو ہیک کیا گیا تھا اور یہ انڈیا کے ڈیجیٹل وارفیئر کی چالوں سے مشابہ تھا۔ ٹی آر ایف نے کہا کہ ہم اس معاملے...
---فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کراچی: 3 زخمی ڈاکو گرفتار، شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آ گئیکراچی کے علاقے قائد آباد پُل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ڈکیتی و راہزنی کے 23 مقدمات درج ہیں۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،...
---فائل فوٹو استحکامِ پاکستان پارٹی کی جانب سے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ایوان میں قرار داد ایم پی اے شعیب صدیقی نے جمع کرائی ہے۔قرارداد میں پہلگام حملے کو پاکستان سے منسوب کرنے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔متن کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یک طرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دریاؤں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، جس پر پابندی اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اوڑی سے ہٹیاں بالا چکوٹھی داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق بغیر اطلاع کے دریائے جہلم کی سطح آب بلند ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔ رپورٹ کے مطابق دریا میں پانی کی اچانک سطح بلند ہونے کے بعد اس کے کنارے بسنے والے لوگوں میں افراتفری کا عالم ہے۔
پنجاب حکومت نے ’فضا میں بلند پرواز، زمین پر تیز ترین رفتار‘ کے وژن کے تحت پاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن اور پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کی تیاری کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ’ایئر پنجاب پروجیکٹ‘ کی منظوری دے دی، اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین پروجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپنجاب کے لیے فوری طور پر 4 طیارے ایئر بس سے لیز پر لیے جائیں گے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ابتدائی طور پر ایئر پنجاب اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی، ایک سال کا عرصہ مکمل...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء ) پنجاب کی صوبائی حکومت نے صوبے کی اپنی فضائی کمپنی ایئر پنجاب پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں پہلی صوبائی فضائی کمپنی ایئر پنجاب کا پراجیکٹ پیش کیا گیا، ایئر پنجاب کے لیے فوری طور پر 4 ایئر بس طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ایئر پنجاب کو ملک کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں لاہور یلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر...
پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھا دی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ، گلوکارہ...
لاہور(نیوزڈیسک) پہلگام فالس فلیگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں واقعے میں مشتبہ دہشت گرد کا ایسا خاکہ بنایا گیا جو قومی کرکٹر بابراعظم سے مشابہت رکھ رہا تھا۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر مشتبہ دہشت گرد کا خاکہ منظرعام پر لایا گیا جو بابراعظم سے مل رہا تھا۔ یہ دعویٰ مختلف فیس بک اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ہزاروں صارفین تک پہنچا اور صرف ایک پوسٹ پر ہی دو ہزار سے زائد ردعمل سامنے آئے۔ پہلگام حملے کے اگلے دن فیسبک پر ایک صارف نے انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں 3 مشتبہ...
—فائل فوٹو ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک کے بیشر علاقوں میں شدید گرمی نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے کارخانوں کے مالکان نے برف کی قیمتیں بڑھا دیں۔ جھلسا دینے والی گرمی میں پیاس بجھانے کے لیے شہری روایتی مشروبات سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاریپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ شدید گرمی کے باعث کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز...
راولپنڈی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دلیرانہ نعرے ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ نے پورے ملک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ یہ نعرہ نہ صرف ہر پاکستانی کی زبان پر ہے بلکہ ایک عظیم ملی نغمے کی صورت میں بھی ہر دل کی ترجمانی کر رہا ہے۔ یہ ملی نغمہ، جس میں وطن سے بے پناہ محبت اور دشمنوں کی بربادی کا پیغام دیا گیا ہے، ہر پاکستانی کے جوش و جذبے کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے۔ نغمے کے دل مو لینے والے سُر اور ولولہ انگیز بول ملک بھر میں گونج رہے ہیں، اور ہر شہری کی آواز بن چکے ہیں۔ نغمے میں پاکستانی عوام کو مثلِ فولاد قرار دیتے ہوئے دشمنوں کو خبردار...
فریحہ بتول: چوپان ٹرسٹ کے زیر اہتمام رینیول سینٹریوحناآباد میں قومی کیرئیر میلے کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کیریئر میلے میں 800 سے زائد طلباء کو بہتر مستقبل کے بارے میں روشناس کروایا گیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصر جاوید نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹرسٹ کے عزم کو اجاگر کیا،تقریب میں بینکاری، قانون، تعلیم، بیوروکریسی، طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین نےشرکت کی۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے تدریس، دفاع، آڈٹ، سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے تجربات شیئر کئے،تقریب کے دوران طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نعرہ ’پاکستان ہمیشہ زندہ‘ ہر پاکستانی کا وردِ زبان بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں:دو قومی نظریہ، جنرل عاصم منیر اور بھارتی گودی میڈیا کا فریب ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کے نعرہ پر مبنی مِلّی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔ ملی نغمہ کے دل مَوہ لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں۔ نغمہ میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی سُرماؤں کو لوہے کے چنے چبوانے کے لیے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم متحد ہے۔ بھارت کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے پوری قوم پُرعزم ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
مانسہرہ کا خوبصورت تفریحی مقام ناران 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7 گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں۔ ناران میں 5 ماہ کی بندش کے بعد راستے کھلتے ہی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی۔ Post Views: 1
فاران یامین : مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب تیز رفتار مزدا گاڑی کی ٹکر سے رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور دو سواریاں زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا رکشہ سے جا ٹکرائی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
سکھر جیل روڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ ترجمان صدر پی پی پی سندھ کے مطابق پتھراؤ سے گاڑی کے پچھلےحصے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ گاڑی میں صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سکھر ضلع کے جنرل سیکریٹری ویرم مہر بھی تھے۔ حملے میں تمام رہنما محفوظ رہے۔ Post Views: 1
لاہور(نیوز ڈیسک)بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔ پی ایس ایل 10 میں اس مرتبہ اب تک ملتان سلطانز کی ٹیم نے 5 میچز کھیل لیے ہیں جن میں سے صرف اس نے ایک میچ جیتا ہے۔ لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ یہ میرا دوسرا سیزن ہے۔ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ تھوڑا دباؤ میں ہیں اس سال فتوحات کم ہیں گزشتہ سیزن ہم زیادہ میچز جیتے تھے لیکن اس وقت...
--فائل فوٹو پشاور میں چارسدہ اڈہ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کی چاسدہ روڈ کے قریب پیش آیا، فریقین نے دشمنی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے عدالت پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں معروف فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران صدارتی ایوارڈ یافتہ لیجنڈ اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دیگر نامور فنکاروں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑے صحافیوں کو بھی دلدار بھٹی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ Post Views: 1
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں...
فیصل آباد(اوصاف نیوز)فیصل آباد کے علاقے سمن آباد گلشن اقبال کالونی میں واقع مدرسے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد مدرسے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا مدرسے کے ایک کمرے میں ہوا جہاں گیس جمع ہو چکی تھی، جیسے ہی چنگاری لگی تو زور دار دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں...
بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، بھارت کا الزام ہے کہ دونوں ایک ایسے گروہ میں شامل ہیں، جس نے دہائیوں میں متعدد مہلک ترین حملے کیے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مقامی پولیس حملہ آوروں پر ’پاکستانی عسکریت پسند تنظیموں‘ سے منسلک ہونے کا الزام عائد کرتی ہے، لیکن ان دونوں گھروں کو مسمار کرنا اس دعوے کے برعکس لگتا ہے۔ بھارتی حکام نے مطلوب پوسٹر جاری کیے، جن میں 3 افراد کے خاکے ہیں، جن کی شناخت بھارتی شہری عادل حسین ٹھوکر ، علی بھائی اور ہاشم موسیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔...
سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، جس کے پیش نظر ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ ہیٹ ویو کا اثر آج سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ بالائی فضا میں ہوا کا دباؤ داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ دنوں میں زیادہ تر علاقوں کو متاثر کرے گا۔ اسی طرح جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے...
بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے۔ عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ 25 نئے کیسز سرکار کی جانب سے بنائے گئے تھے۔ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ۔ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے...
واشنگٹن:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ خود اس مسئلے کو حل کریں کیونکہ ان کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “پاکستان اور بھارت کسی نہ کسی طرح اس مسئلے کو خود ہی حل کر لیں گے۔ ان کے درمیان ہمیشہ سے بڑی کشیدگی رہی ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں مگر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ...
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ ہی کشیدہ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو جانتا ہوں، دونوں ممالک خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں حملے سے پاکستان بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دو دہائیوں میں بدترین ہے، صدرٹرمپ نے پاک بھارت رہنماؤں سے رابطہ کرنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کشمیر تنازع کی تاریخ...
طیب مقبول: فیصل آباد کے علاقہ گلشن اقبال کالونی میں واقع مدرسہ میں آگ لگ گئی، مدرسہ میں جھلس کر طالب علم ریحان جاں بحق،دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ گلشن اقبال کالونی میں پیش آیا، گیس پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہو اور آگ لگی، جھلس کر طالب علم ریحان موقع پر دم توڑ گیا۔ دوسرا طالب علم حافظ فلک شیر اور معلم قاری ظہیر جھلس کر شدید زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپایا، سمن آباد پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر چھان بین شروع کردی۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے۔ تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے...
تھائی لینڈ (اوصاف نیوز)تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کیلئے آزمائشی پرواز پر تھا۔ تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔ سندھ حکومت نے یکم مئی کو...
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر واقعے کا الزام پاکستان پر قبل از وقت لگایا،بھارت کا ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار ٹھہرنا افسوسناک ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل...
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم عَبیر گُلال کے گانوں کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔ پہلگام واقع کے بعد سے فواد خان اور وانی کپور کی فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں فلم کی بھارت میں ریلیز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر عبیر گلال کے بین کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہے اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ جس کے بعد اب اس فلم کے گانے ’خُدایا عشق‘ اور ’انگریزی رنگ رسیا‘ جو یوٹیوب انڈیا پر دستیاب تھے، اب ہٹا دیے گئے ہیں۔ یہ گانے پروڈکشن ہاؤس اور سریگاما کے آفیشل چینلز پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔...
رتیش دیش مکھ کی فلم ’راجہ شیواجی‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریائے ستارا میں ڈوب گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رتیش دیش مکھ کی مراٹھی فلم ’راجہ شیواجی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے ستارا میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی لپیٹ میں آ کر لاپتہ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والے ڈانسر کی لاش دو دن بعد برآمد کرلی گئی ہے۔ یہ واقعہ منگل کے روز فلم کی شوٹنگ پیک اپ کے بعد پیش آیا جب کچھ فنکار قریبی دریا میں نہانے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق سوربھ شرما دریا کے تیز بہاؤ کے باعث ڈوب گیا تھا۔ A post common by Pinkvilla (@pinkvilla) فلم...
رپورٹ کے مطابق دھماکہ گاڑی کے گیس سلنڈر کے قریب لگائے گئے ایک آلے سے کیا گیا تھا جسے دور سے ڈیٹونیٹ کیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ دھماکے میں 300 گرام سے زائد ٹی این ٹی جتنی طاقت استعمال کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں روسی فوج کے جنرل یاروسلاو موسکالک کار بم دھماکے ہلاک ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق روس کے دارالحکومت میں جمعے کے روز روسی فوج کے ایک اعلیٰ جنرل یاروسلاو موسکالک کی کار میں دھماکے سے موت ہو گئی۔ 59 سالہ جنرل موسکالک بالاشیکھا، ماسکو میں نیسٹیروف بولے ورد پر واقع اپنی گاڑی میں سوار تھے تو ان کی کار میں دھماکہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ گاڑی کے گیس سلنڈر کے قریب لگائے...
نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا قیام الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کے سیکشن 29 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ وفاقی کابینہ نے پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) قائم کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا قیام الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کے سیکشن 29 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے جو کہ 4 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ 4 اپریل کو نیشنل سائبر...
کراچی کے مصروف تجارتی علاقے فوارہ چوک، عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ایک معروف شاپنگ سینٹر کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پانچ فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر موقع پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا جبکہ اسنارکل کے ذریعے شاپنگ سینٹر کی چھت پر پھنسے ہوئے متعدد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ شہر کی واٹر کارپوریشن نے بھی صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی جہاں سے پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز بلاتعطل...
کراچی: ریجنل ٹیکس آفس ون نے اپنی تحقیقات میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے آئرن اور اسٹیل سیکٹر میں 315 ارب روپے کا میگا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑلیا۔ فراڈ میں پلاٹینم انٹرنیشنل اور کے ایچ سنز کے تحت 2 ماسٹر مائنڈ اویس اسماعیل اور فرہاد ملوث پائے گئے۔ آر ٹی او ون کے حکام نے فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا، جن میں فرہاد کا بھائی شہزاد، کزن فیصل اور معروف الرحمان شامل ہیں۔ آر ٹی او ون حکام کی جانب سے جمعہ کے روز ملزمان کو اسپیشل کورٹ کسٹمز، ٹیکسیشن، اینٹی اسمگلنگ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ماسٹر مائنڈ فرہاد کے کزن فیصل اور معاون معروف...
سٹی42: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے تماشا لگانے کے لئے آنے والے نریندر مودی کے حامیوں کا وہاں خود اپنا ہی تماشا بن گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے پاکستان مخالف مظاہرے کے دوران پاکستانیوں نے مظاہرین کو "ابھینندن چائے" کی پیشکش کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی نریندر مودی حکومت پاکستان کے خلاف اپنے خود ساختہ پروپیگنڈا کو لے کر بیرون ممالک بھی اپنے زیر اثر انڈین ڈایا سپورا کو پاکستان کے خلاف اکسا رہی ہے اور اس صورتحال سے یورپی ممالک میں مقیم دونوں ممالک کے شہریوں میں باہمی تناؤ پھیلنے لگا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے لندن میں جمعہ کے روز بھارتیہ...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بھارتی جیلوں میں کوئی پاکستانی ماہی گیر یا چرواہا قید ہے تو بھارت نے ان کا انکاؤنٹر کرنا شروع کردیا ہے۔ "جیو نیوز " کے مطابق انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلےکےذریعے لوگوں کوشہید کررہا ہے، بھارت نے بانڈی پورہ اور اڑی سیکٹر میں لوگوں کوشہید کرنا شروع کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بانڈی پورہ میں الطاف لالی نامی شخص کو گھر سے اغوا کرکے شہید کیا گیا، اڑی سیکٹر میں بھی محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں اور جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں مارا جارہا...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2025ء) عام تعطیل کا اعلان، سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں آئندہ جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔ دوسری جانب ترجمان کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش 26 اپریل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ایس سی جی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن بوگس ہے، بوگس نوٹیفکیشن سے کمشنر ہاوس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بین الاقوامی واقعہ بنانے کی کوشش کی، بھارتی شہری خود بھارت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہے، بھرپور جواب دیا گیا ہے، بھارت نے کوئی بھی ایڈونچر کیا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کو بھارت کیلئے بند کر دیا گیا، پہلگام واقعے کی ایف آئی آر سامنے آئی ہے، واقعے کے 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کی گئی، جس سے بھارت کا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانی پاکستان کی لائف...

امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر جمعة المبارک اسرائیل، بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا
مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کے مظالم کو روکنے کے لیے آواز بلند کرے، اہل کشمیر و فلسطین گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے قابض افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں، ہر باضمیر انسان کو مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے، دنیا میں قیام امن کے لیے اسرائیل، بھارت اور امریکی مظالم کو روکنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعۃ المبارک اسرائیل اور بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا، ملک بھر میں اہل فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں، قوم نے اسرائیل اور بھارتی عزائم کی مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر...
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے جانب سے کیا گیا احتجاجی ڈرامہ ناکام ، برٹش پاکستانیوں کی طرف سے بھر پور قوت کا جوابی مظاہرہ کیا گیا، انتہا پسند ہندوؤں کے احتجاج کو زمین بوس کر دیا۔ بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے احتجاجی ڈرامے پر پاکستانیوں نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت کا مظاہرے سےجواب دیا۔ پاکستان، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام سے برٹش پاکستانیوں کا بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا، پاکستانی مظاہرین نے آبی دہشتگردی نامنظور، ہندوستان بین الاقوامی دہشتگرد کے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی دفاعی صلاحیت کی علامت Tea is Fantastic کے نعرے بھارتی ہندو انتہا پسند...
خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وژن 2030 پروگرام کے تحت ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں سعودی عرب کی کامیابیوں نے اسے تبدیلی کا عالمی نمونہ بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا انقلابی اقدام: سعودی شہروں کے لیے نیا تعمیراتی وژن عرب نیوز کے مطابق بادشاہی کی وسیع پیمانے پر معاشی اور سماجی اصلاحات کے اعلان کی 9ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ ملک مستقبل کی نسلوں کے لیے مزید پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تعمیراتی عمل کو ایک ساتھ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں جو قابل ذکر پیشرفت...
وزارت ریلوے میں رائٹ سائزنگ کے سلسلے میں وزارت کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے۔ وزارت ریلوے کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے یکم مئی سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے، مستقل ملازمین 3 ماہ، کنٹریکٹ ملازمین نوٹس پیریڈ کے ایک ماہ کی مدت پوری کریں گے۔ سی ای او ریلوے کی ملازمین کو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا۔ چوتھے مرحلے کی تجاویز کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پانچویں مرحلے پربھی کام کا آغاز کردیا گیا۔ حکومتی ذرائع...
ذرائع نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد کشمیر بھر میں بھارتی فورسز کے پہرے کو مزید سخت کیا گیا ہے، ضلع شوپیاں میں بھی پولیس نے مختلف گھروں پر چھاپے مارے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے کے تین روز بعد آج بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کے خلاف بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ جہاں ایک جانب جنوبی کشمیر کے ترال اور بجبہاڑہ علاقوں میں دو مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کر دیا گیا، وہیں شوپیاں اور کولگام سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پلوامہ اور اننت ناگ میں دو مکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ان دونوں گھروں کے مکینوں کا...
بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچابھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح تقریبا 11 بجے پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق دھاتی شے ایک مکان کی چھت پر گری، جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریبا 8 سے 10 فٹ...
بنوں ( نیوز ڈیسک)سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق آپریشن کے دوران خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، جبکہ چار خوارج زخمی ہوئے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مزیدپڑھیں:بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا ڈالا،بھاری جانی مالی نقصان
احتجاجی ریلی میں شریک تمام تمام مسلمانوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ظالم اور وحشی ریاست اسرائیل اور اس کے حامی امریکہ کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل و امریکہ کے عالم انسانیت پر ظلم و بربریت کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت بلتستان ریجن کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے سی ایم ہاوس چنار باغ تک احتجاجی ریلی بعنوان آزادی فلسطین مارچ نکالی گئی، جس میں گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی میں شریک تمام تمام مسلمانوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی...
کیتھولک چرچ کے سربراہ کی آخری رسومات عام طور پر 6 دن تک چلتی ہیں۔ پوپ فرانسس کی آخری رسومات ابھی جاری ہیں جن کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں سربراہ پوپ فرانسس کو سرخ رنگ کے روایتی لباس میں تابوت کے اندر رکھا گیا۔ سادگی اختیار کرنے کے پوپ فرانسس کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ان کے لیے تابوت صنوبر، سیسہ اور بلوط کے بجائے سادہ لکڑی کا تیار کیا گیا تھا۔ پوپ فرنسس کے ہاتھ میں ان کی تسبیح بھی موجود تھی جب کہ ان کے سر پر روایتی تاج ٹوپی بھی پہنائی گئی تھی۔ ان کی آخری رسومات کی سب سے بڑی تقریب کل منعقد کی جائے گی جس میں...
پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھا دی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ،...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا، سابق وزیراعظم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے خط تحریر کیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خط 9 صفحات پر مشتمل ہے، خط کا عنوان ”آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ“ ہے، خط میں عمران خان نے اپنے اوپر 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا ہے، سابق وزیراعظم نے خود کو اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنا سیاسی و انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ خط میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 اپریل 2025ء ) حکومتی ادارے کا مہنگائی کی ہفتہ وار شرح منفی 3.52 فیصد ہو جانے کا دعوٰی، رواں ہفتے کے دوران دالیں، انڈے، آلو سمیت 11 اشیاء مہنگی ہو گئیں، 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں ہفتہ وار کمی 1.92 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی منفی 3.52 فی صد کی سطح پر آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا...
بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، ایک طیارے سے غیر دھماکہ خیز فضائی سازوسامان گرنے سے شیو پوری کے قریب املاک کو شدید نقصان پہنچ گیا۔ آج پیش آنے والے واقعہ کو بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی تازہ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اس شرمناک واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تربیتی پرواز یا معمول کے آپریشن کے دوران یہ سازوسامان شیو پوری کے مضافاتی علاقے میں گرا جس سے زرعی زمینیں اور کئی عمارتوں کے ڈھانچے متاثر ہوئے۔ اگرچہ فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ سازوسامان غیر دھماکہ خیز تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مقامی رہائشیوں نے...
خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے مکروہ چہرے کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کے وزیراعظم واجپائی کے دورمیں 25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ کے سانحہ کے وقت امریکی صدربل کلنٹن بھارت کے دورے پر آ رہے تھے، بل کلنٹن کی بھارت میں موجودگی کے وقت 5 مقامی افراد کو پاکستانی دہشتگرد قرار دیکر قتل کیا گیا تھا۔ رہنما خالصتان تحریک نے بتایا کہ 2006 میں سی بی آئی نے تسلیم کیا کہ مارے گئے پانچوں مقامی افراد بے گناہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ سانحہ کے حقائق 25 سال بعد منظرعام پر آگئے،...
روس کے دارالحکومت میں ایک زوردار دھماکے میں روسی فوج کے اعلیٰ عہدیدار لیفٹیننٹ جنرل یاروسلاو موسکالک ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکا اس وقت ہوا جب روسی جنرل اپنے گھر سے نکل کر پارکنگ میں اپنی سفید رنگ کی فولکس ویگن گولف کے قریب پہنچے تھے۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے کار بم دھماکے میں جنرل موسکالک کی ہلاکت کو ایک "دہشت گرد حملہ" قرار دیتے ہوئے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ خیال رہے کہ جنرل موسکالک روسی فوج کے جنرل اسٹاف کی مرکزی آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ تھے۔ یہ خبر پڑھیں : روس کے نیوکلیئر پروٹیکشن فورسز کے سربراہ بم دھماکے میں مارے گئے روسی فوج کا یہ ادارہ یوکرین میں جاری جنگی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں کلیدی...
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت، پشاور، مردان، کوہاٹ، لوئردیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، اپر ہزارہ، چترال میں بھی شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔لاہور کے مضافات سرگودھا، چنیوٹ، شیخوپورہ، ساہیوال، پنڈی بھٹیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کی...
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا گیا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوگا، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزرا اور 24 حکام کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس بلانے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ...
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نے تفتیش کے...
پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا،...
چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے بیجنگ : سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور کے تجزیے اور مطالعے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز اجلاس میں اس خیال کا اظہار کیا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک معیشت میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، سماجی اعتماد میں اضافہ جاری ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے اور سماجی صورتحال مستحکم رہی ہے۔ ساتھ ساتھ...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہوگئی، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیرقانونی طور پر قید 2 سے 3 پاکستانیوں کو غائب کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد مودی حکومت کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے 2 سے 3 پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ صورت حال کے برعکس 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں ہفتہ وار کمی 1.92 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی منفی 3.52 فی صد کی سطح پر آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار میں بتایا...
JAMMU: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد مودی حکومت کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور اطلاعات کے مطابق مقبوضہ خطے کی جیلوں میں غیرقانونی طور پر قید دو سے تین پاکستانیوں کو غائب کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار...
لاہور: پنجاب میں عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اور امن و امان کے قیام کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی جائے گی۔ ٹریکنگ ڈیوائسز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پیرول ڈیپارٹمنٹ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب 1500 دستیاب ٹریکنگ ڈیوائسز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تقسیم کر رہا ہے۔ نئے تشکیل شدہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو 500 ٹریکنگ بینڈز دیے جائیں گے۔...
نئی دہلی/اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگا ہ کردیا۔ بھارتی وزارتِ آبی وسائل کی سیکرٹری دیباشری مکھرجی نے پاکستانی ہم منصب سید علی مرتضیٰ کو ایک باضابطہ خط لکھ کر آگاہ کیا کہ بھارت نے فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق معاہدے کے نفاذ کے بعد خطے میں آبادیاتی تبدیلیوں، صاف توانائی کی ترقی کی ضروریات اور پانی کی تقسیم سے متعلق بنیادی تبدیلیوں کی وجہ سے معاہدے کا ازسرِ نو جائزہ لینا ضروری ہو گیا تھا۔خط میں الزام لگا یا گیا کہ پاکستان کی جانب سے مسلسل سرحد پار دہشت گردی کی...
اسلام آباد – اپیلٹ ٹربیونل نے وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر اپیل خارج کرتے ہوئے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس میں ایسوسی ایشن کو گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں کے غیرقانونی تعین میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق وناسپتی ایسوسی ایشن نے باہمی ملی بھگت سے قیمتوں میں اضافہ کیا، اور 2011 میں قیمتوں کو فکس کرنے کے جرم میں ایسوسی ایشن پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گھی اور کوکنگ آئل کی متعدد ملز قیمتوں کے تعین کے لیے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتی رہیں۔ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا.سابق وزیراعظم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے خط تحریر کیا ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خط 9 صفحات پر مشتمل ہے. خط کا عنوان ”آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ“ ہے. خط میں عمران خان نے اپنے اوپر 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا ہے.سابق وزیراعظم نے خود کو اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنا سیاسی و انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔خط میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز...
پشاورمیں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کو بہن بھائیوں کی فیس میں رعایت دینے کی واضح ہدایت جاری کر دی۔ اس حوالے سے اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بہن بھائی کی فیس میں کم از کم 20 فیصد رعایت دینا لازمی بنائیں، اور اس فیصلے پر پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکولز انتظامیہ فیس رعایت کے معاملے میں والدین سے تعاون کرے تاکہ تعلیم کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ اس اقدام کو والدین نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بچوں کی تعلیم...
گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 833 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوکر 3305 ڈالر فی اونس ہے۔
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔
ویب ڈیسک : عالمی یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق جمعرات یکم مئی کو صوبے بھر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر 26 اپریل کی چھٹی کا چلنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ دنیا کا سب سے کڑوا ترین مادہ دریافت پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی...
عمران خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا، 200 سے زائد کیسز کا حوالہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا، سابق وزیراعظم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے خط تحریر کیا ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خط 9 صفحات پر مشتمل ہے، خط کا عنوان آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ ہے، خط میں عمران خان نے اپنے اوپر 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا ہے، سابق وزیراعظم نے خود...

راولپنڈی میں انوکھی چوری: ایرانی کرنسی کا جھانسہ دے کر نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری کے گھر سے زیورات لے اُڑا
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دینے کا جھانسہ دے کر گھر میں گھسا اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری محمد سلطان، جو خیابان سرسید راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے تھانہ پیرودھائی میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں اُس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو جب وہ کھانا لے کر اپنی دکان کے لیے نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار کو بائیکا رائیڈر سمجھ کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار اس سے اس کی فیملی کے بارے میں گفتگو کرتا رہا...
نیٹ فلکس کی تاریخ کا سب سے مقبول اور کامیاب شو ”اسکوئڈ گیم“ نے ناظرین کو اپنے منفرد انداز، سنسنی خیز کہانی اور جذباتی گہرائی سے نہ صرف مسحور کیا بلکہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے لیے ریکارڈ توڑ کامیابی بھی سمیٹی۔ حالیہ ایک میڈیا ایونٹ میں نیٹ فلکس ایشیا کی نائب صدر منیونگ کم نے اس بلاک بسٹر شو کے پسِ پردہ حکمتِ عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس منصوبے کی کامیابی کا اصل راز ’مقامی کہانیوں پر توجہ‘ ہے۔منیونگ کم کا کہنا تھا، ”جب ہم نے اسکوئڈ گیم پر کام شروع کیا، ہمارا مقصد کوئی بین الاقوامی دھماکہ خیز ہٹ بنانا نہیں تھا، بلکہ ایک ایسی کہانی سنانا تھا جو کورین معاشرے، ثقافت اور جذبات سے...
کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ ہنہ اوڑک نوید اختر نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کی کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد، جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لانس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے...