2025-11-21@00:06:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1248
«نامزدگی فیس»:
ویب ڈیسک : عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں,حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد کنکشن دیے جاچکے ہیں۔ درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی، سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔...
پاکستان کی افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، روسی سفیر
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی سفیر البرٹ خوریف نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ پیشکش انہوں نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ روسی سفیر نے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے خاصی تشویش ہے، خصوصاً افغانستان کی صورتحال روس کے نزدیک نہایت حساس معاملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک (افغانستان اور بھارت) کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔روسی سفیر نے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشت گردی...
شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی میں نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ صرف لاہور ریجنز میں جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صارفین نے ارجنٹ اور معمول کے مطابق دونوں کیٹیگریز میں کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔ کمپنی نے ارجنٹ کیٹیگری میں کنکشن دینے کا عمل تیز کر رکھا ہے اور لاہور ریجنز میں اب تک 5 ہزار صارفین کو گیس کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم مجموعی طور پر سوئی ناردرن گیس کمپنی ملک بھر میں 35 ہزار صارفین کو نئے کنکشن جاری کر چکی ہے۔ کمپنی...
رواں سال نومبر میں لاہور کے فضائی معیار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں ایک بھی دن انسانی صحت کے لیے خطرناک درجہ میں ریکارڈ نہیں ہوا۔ گزشتہ اور رواں سال کے ماہِ نومبر کے ڈیٹا سے ’ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI)‘ میں نمایاں بہتری کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار گزشتہ سال نومبر میں لاہور کا AQI 565.2 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ نومبر 2025 میں یہ 259.6 پر آ گیا، جو فضائی معیار میں واضح بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق نومبر 2024 میں 11 دن صحت کے اعتبار سے...
مظفرآباد (نیوزڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج ایوانِ صدر مظفرآباد میں حلف اٹھائے گی۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر وزراء سے حلف لیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے بھی کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کی آج کی تاریخ کی تصدیق کر دی ہے۔ نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق کی کابینہ میں وزیر قانون کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے میاں عبدالوحید کو نئی کابینہ میں سینئر وزیر کا منصب دیا جائے گا، نئی حکومت کی تشکیل کیلئے بنائی گئی کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہوں گے۔ اس...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی نومبر 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے معمولی ردوبدل کیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر 2025ء سے ہوگا۔ منگل کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (اکتوبر 2025ء) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 1.39فیصد یا0.1696ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ...
آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج ایوانِ صدر مظفرآباد میں حلف اٹھائے گی۔ نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حلف برداری کی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی کابینہ میں وزیر قانون کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے میاں عبدالوحید کو نئی کابینہ میں سینیئر وزیر کا منصب دیا جائے گا۔ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے بنائی گئی کابینہ میں 18 وزرا اور 2 مشیر شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟ سرکاری ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر وزرا سے حلف لیں گے، جب کہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔خط کے متن کے مطابق متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کیخلاف کے ایم سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے تک وارداتیں کررہے ہیں۔ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں بھی اسی قسم کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہیں، پولیس کی جانب سے تلاش کا کام جاری ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبد الحمید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رحجان ، دہشت گردی، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان اور مصر...
---فائل فوٹو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔خط کے متن کے مطابق متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کےخلاف کے ایم سی کارروائی نہیں کر...
کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے کے دوران وارداتیں کرتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے لیے ایک ہی گاڑی کا استعمال کررہے ہیں، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک پہن رکھا ہوتا ہے۔چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی، یہ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے تک وارداتیں کررہے ہیں۔ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں بھی اسی قسم کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہیں، پولیس کی جانب سے تلاش کا کام جاری ہے۔
گفتگو کے دوران گیس کے بلوں پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور گیس کنکشنز کو 15 ہزار گھروں تک بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا، جس پر وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِ اعلیٰ اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آج اسلام آباد میں اپنے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت میں قائم ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کے حوالے سے انہیں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گفتگو کے دوران گیس کے بلوں پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور گیس کنکشنز کو 15 ہزار گھروں تک بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا، جس پر...
عوام نے اعتماد کیا ہے، اب کارکردگی سے جواب دینا ہو گا; نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
سٹی 42: نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے یہ ذمہ داری دی گئی ۔ آج بڑا جمود ٹوٹاہے ،سیاست میں نئی حرارت آئی ہے ۔نئے منتخب وزیراعظم آزادکشمیر نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا 9 ماہ کیلئے حکومت لینا آسان فیصلہ نہیں تھا۔میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے یہ ذمہ داری دی گئی۔وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق فیصل ممتاز راٹھور نے کہا آج ایک بڑا جمود ٹوٹا ہے، سیاست میں نئی حرارت آئی ہے۔سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجودگی ہمارے عزم...
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جب لوگ مظاہرے کر رہے تھے ہم نے پاکستان کے لوگوں کا مقدمہ ایوان میں پہنچایا، 70 سالوں سے ہم اپنی فوج کو اپنے لوگوں کے خلاف ہی لڑوا رہے ہیں، یہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، وفاق کو بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، آپ این ایف سی ایوارڈ لیتے ہیں لیکن پی ایف سی کوئی ہے ہی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ آنے والے مہینوں میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور اسمبلی میں منظور بھی ہوگی، 27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی۔ بہادرآباد ایم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو سنگین صورتحال ہوگی، آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بچوں کی افزائش میں پلاننگ کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے، آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے۔ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے...
وفاقی حکومت نے ہم سے اپیل کی کہ ابھی اس معاملےکو روک دیں، مصطفیٰ کمال - ’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور اسمبلی میں منظور بھی ہوگی، 27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ہمارے بل کو کمیٹی کو بھیجا تھا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہم سے اپیل کی کہ ابھی اس معاملےکو روک دیں، ایم کیو ایم چاہتی تو زیادہ وزارتیں اور مراعاتیں...
قومی مالیاتی کمیشن یعنی این ایف سی کے ابتدائی اجلاس کا انعقاد ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا، حالانکہ 3 ماہ قبل تشکیل دیے گئے کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم موجودہ مالی سال کے لیے معاشی ترقی کی شرح میں 0.7 فیصد تک کمی کرکے 3.5 فیصد کرنے کے بعد یہ اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان سے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کاکیوں کہا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مرکز اور صوبوں کے اہم سیاسی معاملات پر پہلے سیاسی سطح پر پیش رفت کے خواہاں ہیں۔ جس کے بعد این ایف سی جیسے تکنیکی اور آئینی فورم پر مالیاتی معاملات...
حافظ حفیظ الرحمن نے سوئی ناردرن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سے تین سال کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرے گا اور مقامی کمیونٹی کے لیے معاشی اور ماحولیاتی فوائد کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس کے افسران سے اہم ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی موجودہ صورتحال، کنکشنز کی فراہمی اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ماحول دوست اور سستی گیس کی فراہمی...
بنگلہ دیش کی عدالت کل (بروز پیر) سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ یکم جون 2025 کو شروع ہونے والے اس مقدمے میں حسینہ واجد کی غیر حاضری میں کئی گواہوں نے گواہی دی شیخ حسینہ واجد نے اجتماعی قتل عام کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات شیخ حسینہ واجد پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے، اقوام متحدہ کے مطابق جولائی سے اگست 2024 کے دوران ایک ہزار 400 افراد ہلاک ہوئے۔ استغاثہ نے سابق وزیراعظم پر 5 الزامات عائد کیے ہیں جن...
فائل فوٹو آزاد کشمیر کے مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔فیضان عارف ایڈووکیٹ نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور ایک منجھے ہوئے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور مفاہمت پسند شخصیت کے مالک ہیں، فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بھی مقبول ہیں، جبکہ ریاست کی ترقی کے لیے ان کی نامزدگی ایک مثبت قدم ہے۔بزنس مین راجہ آفتاب اصغر نے امید ظاہر کی کہ نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے، کاروباری برادری اور نوجوانوں کی ترقی بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہونی...
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اکانومسٹ کی خبردرست، بشریٰ بی بی جنرل فیض کیلئے کام کرتی تھیں،بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں،بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جنرل عاصم منیر کی رپورٹ پر بانی پی ٹی آئی نے ناراض ہو کر انہیں ہٹا دیا، پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیاگیا، طاقت کیلئے ایک خاتون کو لانچ کیاگیا،چار پانچ سال کی لوٹ مار ایک منصوبے کے تحت کی گئی،نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پلان کے تحت فیصلے ہوئے،لوٹ مار کے پیسے سے بانی...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل فیض حمید کے لیے کام کرتی تھیں، بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اکانومسٹ کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر فیض حمید اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے، جنرل عاصم منیر کی رپورٹ پر بانی پی ٹی آئی نے ناراض ہو کر انہیں ہٹا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، طاقت کے لیے ایک خاتون کو لانچ کیا گیا، چار پانچ سال کی لوٹ مار...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی جنرل فیض حمید کے لیے کام کرتی تھیں، بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کواجہ آصف نے اکانومسٹ کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے، جنرل عاصم منیر کی رپورٹ پر بانی پی ٹی آئی نے ناراض ہو کر انہیں ہٹا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، طاقت کے لیے ایک خاتون کو لانچ کیا گیا، چار پانچ سال کی لوٹ مار ایک منصوبے کے تحت کی گئی۔ لوٹ...
سابق گورنر سندھ و عمران خان کے قریبی ساتھ رہنے والے سینیئر سیاستدان عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے عمران خان کی زندگی میں آنے کے بعد کچھ تبدیلیاں ضرور رونما ہوئیں، جہانگیر ترین کی موجودگی میں یہ کالے کپڑے اور جادو والی بات ہوئی تھی۔ برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار پر شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیسری شادی نے نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ حکومتی فیصلوں پر بھی اثر ڈالا۔ مزید پڑھیں: برطانوی جریدے کے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق انکشافات، عون چوہدری بھی بول پڑے رپورٹ میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی اہم سرکاری...
اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے زیرِ اقتدار ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے خوراک تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے افغان بچوں میں غذائی غربت کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق افغانستان میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ملک میں 35 لاکھ بچے غذائیت کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ 14 لاکھ شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ ان میں سے 85 فیصد سے زیادہ...
نیویارک(نیوزڈیسک) انٹرنیٹ کے سب سے مقبول سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر کے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے سنگین خطرے کا انتباہ جاری کر دیا۔ انٹرنیٹ کے فروغ کے ساتھ ہی دنیا بھر میں سائبر کرائم بھی بڑھتے جا رہے ہیں اور جعلساز اس کے لیے نت نئے ایسے طریقے اپناتے ہیں کہ سادہ لوح تو الگ پڑھے لکھے اور اہم عہدوں پر تعینات لوگ بھی ان کا شکار ہو جاتے ہیں۔ گوگل جو دنیا کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے، اس نے اسی حوالے سے ایک سنگین خطرے سے متعلق دنیا بھر کو خبردار کرتے ہوئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ گوگل کی تازہ ایڈوائزری جعلی وی پی این سے متعلق جاری کی ہے۔ اس انتباہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث سندھ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی آلودگی اور ماحول کے بگاڑ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے شعبہ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ذریعے سندھ بھر کی مختلف فیکٹریوں میں موجود 20فیصد فضلہ نذرآتش کرنے کی اجاز ت دی گئی ہے جس سے ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوگی ، حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے ٹائر، پلاسٹ، ربڑ، لیدر، ریگزین، ٹائر کاربن ،کپڑوں کا فضلہ، پلاسٹک، ہسپتال کا فضلہ، اینٹوں کے بھٹہ کا فضلہ شامل ہیں کے 20فیصد فضلہ کو نذرآتش کیا جاسکے گا جسے قانونی طورپر تحفظ دیدیا گیا ہے ، اُدھر یہ امر قابل ذکر...
اسپین کے شہر ویلنشیا کے چڑیا گھر نے اعلان کیا ہے کہ ادارے میں پہلی بار پیدا ہونے والا سفید گینڈا نر ہے اور اپنی ماں کی بہترین دیکھ بھال میں صحت مند ہے۔ چڑیا گھر کے مطابق یہ گینڈا 4 نومبر کو پیدا ہوا اور اس کی ماں بخوبی صحت یاب ہو رہی ہے، چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے اس گینڈے کا تعلق نایاب نسل سے قرار دیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: دنیا کے آخری شمالی سفید گینڈے نایجن اور فاتُو کی کہانی بیان میں کہا گیا کہ ماں مکمل طور پر صحت یاب ہے، اور شرارتی بچہ اپنی دلکش چالوں سے دل موہ لینے والے مناظر پیش کر رہا ہے۔ عملے نے ماں اور بچے کے مابین قدرتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئین کے آرٹیکل6کی کلاز 2میں تبدیلی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ آرٹیکل 6کی کلاز 2میں آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا جائے گا، کلاز2تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرٹیکل6کی کلاز 2میں ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے ساتھ آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا جائے گا، آرٹیکل 6میں آئین معطل کرنے اور اس سے کھلواڑ کو سنگین غداری قرار دیا گیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی کوئی نہیں ہے،قومی اسمبلی کے ایوان میں دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی...
اسلام آباد (آئی این پی) صنعتی اورزرعی بجلی صارفین کے لیے وزیراعظم پیکج کے معاملے پرنیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت (آج) منگل کی جائے گی۔ صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی،بجلی کایہ ریٹ صنعتی34اور زرعی شعبے کے لیے 38روپے فی یونٹ سیکم کرکے دیاجائیگا۔پیکج کے تحت نومبر2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی فراہم ہوگی,کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی اور زرعی صارفین اس پیکج سے مستفید ہوسکیں گے۔پیکج کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ڈیٹ سروس سرچارج کا اطلاق نہیں ہوگا،پیکیج کامقصد صنعتی و زرعی شعبے میں بجلی استعمال میں اضافے کوفروغ دینا ہے،پیکج کی شفافیت کو یقنی بنانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے ملک میں بجلی اور گیس کے نرخ بڑھائے جانے کی کوششوں کو صنعتی مخالف سرگرمیاں قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ آج منگل کوسوئی سدرن کی جانب سے گیس125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی ،سوئی سدرن نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے حالانکہ انکی یہ درخواست موجود معاشی حالات میں غیر مناسب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اوگر ملکی انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے آسانیاں پیدا کرے گی ۔ صدر نکاٹی نے...
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں 11 نومبر بروز منگل اوگرا اور سوئی گیس کے اعلی حکام کے سامنے عوامی سماعت میں کراچی کے عوام کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا، جہاں ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ شہر کے 31 لاکھ سے زائد گیس صارفین کے حق میں دلائل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے سوئی گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ ناقابلِ قبول اور عوام پر شدید معاشی بوجھ ہے۔ مالی سال 2025-2026ء کے لیے گیس نرخوں میں 1962.65 روپے فی MMBTU اضافہ موجودہ مہنگائی اور...
وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہیسیٹ نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی شٹ ڈاؤن طویل عرصے تک جاری رہا امریکی معیشت کی چوتھی سہ ماہی میں شرحِ نمو منفی ہو سکتی ہے۔ سی بی ایس کے پروگرام فیس دی نیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کیون ہیسیٹ نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کے باعث تھینکس گیونگ تعطیلات سے قبل فضائی سفر میں شدید تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ انہوں نے کہا، ’تھینکس گیونگ کا وقت سال کے دوران معاشی سرگرمیوں کے لحاظ سے سب سے مصروف ہوتا ہے، اور اگر لوگ اس موقع پر سفر نہیں کر رہے، تو...
کراچی: پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ انزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، میں نے ماں سے بات کی کہ میں خود کماؤں گی اور آزاد زندگی گزاروں گی۔ انزیلہ عباسی نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں یہ ایک مشکل بات تھی لیکن بعد میں ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوگئے۔ امی مجھ پر اعتماد کرنے لگیں، میرے گھر آتیں، کھانا لاتی تھیں اور ہم اچھا وقت گزارتے تھے۔ بعد میں جب انہوں نے کہا کہ اب تم زندگی میں سیٹ ہو جاؤ تو میں واپس ان کے ساتھ رہنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں تسلسل...
کراچی (نیوزڈیسک)سڑکوں کی بندش کی ایک نئی لہر ایک بار پھر کراچی کو مفلوج کرنے جارہی ہے، مسلسل تاخیر کا شکار ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے نے پہلے شہر کی اہم شاہراہوں کو تعمیراتی زون میں بدل دیا، تو اب کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپرومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کا نیا منصوبہ شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک یونیورسٹی روڈ پر نئی کھدائی، رکاوٹوں اور ٹریفک جام کا سلسلہ لے کر آ رہا ہے۔ حکام کے مطابق نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ بندش 96 انچ...
امریکی فضائی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے جاری حکومتی احکامات کے تحت ملکی ایئر لائنز اتوار کو مسلسل تیسرے دن بھی پروازوں میں کمی پر مجبور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’ ڈیموکریٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرتے‘، امریکا میں 38 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار یہ قدم ائیر ٹریفک کنٹرول اسٹاف کی شدید قلت اور 40 روز سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ فضائی عملے کی قلت، 42 ائیرپورٹس متاثر ایف اے اے کے مطابق ملک کے 42 ہوائی اڈوں اور کنٹرول سینٹرز میں عملے کی کمی کے باعث تاخیر اور منسوخیوں کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ متاثرہ شہروں میں اٹلانٹا، نیوآرک، سان فرانسسکو، شکاگو اور نیو یارک شامل ہیں۔ ہزاروں...
حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کی غرض سے میڈیا کو کھنگالا جائے توکچھ عرصے سے ریاستی حالات کے متعلق مثبت خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ تاثر ملتا ہے گویا ہر شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معیشت بہ نسبت ماضی مستحکم ہے اور چھوٹے چھوٹے مسائل گزرے وقت کا قصہ ہوئے کیونکہ موجودہ وقت بڑی کامیابیوں کا ہے۔ یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ میڈیا کی جانب سے پیش کردہ یہ منظر نامہ حقیقت ہے یا حقیقت سے انحراف کی کوشش؟ کیونکہ اخبارات کی سرخیاں ہو یا نیوز بلیٹن کے جملے، ہر جانب یہی زاویہ نظر دکھائی دیتا ہے کہ ملکی حالات سنبھل رہے ہیں۔ لیکن حکمرانوں کے بیانات اور سیاسی خبرناموں کے برعکس عام آدمی کے معیار...
سہیل آفریدی کے بہادر سپوتوں کے بارے بیانات دشمن کو خوش کرنے کی کوشش، معافی مانگیں، محسن نقوی: وزیراعلیٰ قومی یکجہتی برقرار رکھیں، فیصل کنڈی
پشاور+ اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق کے منافی بیان ناقابل برداشت ہے۔ وطن کیلئے جان نچھاور کرنے والوں سے متعلق ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے۔ خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے احسان فراموشی کی حدیں پار کر دیں۔ وزیراعلیٰ کو اشتعال انگیز بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے شارع فیصل کارساز کے قریب کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق راہ گیر کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ کار ساز حادثہ کیس، فریقین میں معاملات طے، ’ملزمہ کو اللّٰہ کے نام پر معاف کر دیا‘: ورثاءکراچی کے علاقے کار ساز میں پیش آنے والے حادثے کے کیس میں فریقین میں معاملات طے پا گئے۔ پولیس نے کار سوار شہری کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔
ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے معاملے میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے ملزمان کے استعفے دو دن پہلے وزارت داخلہ کو بھجوائے، وزارت داخلہ نے اب تک ان استعفوں کی منظوری نہیں دی۔ گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا۔ گرفتار آٹھ میں سے سات افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپیکٹرز شامل ہیں، ملزمان کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔ TagsShowbiz News Urdu
راولپنڈی (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل ہمیں بلایا تھا ہمیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا اور مشورہ کیا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم میں اختیارات اور وسائل صوبوں کو چلے گئے اور وزیراعلیٰ کے پاس جا کر پارک ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ وفاق سے پیسہ صوبے کو جاتا ہے، صوبے سے ڈسٹرکٹ کو نہیں جاتا، ہماری آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، پاکستان کو چلائے اور بچائے گی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہم جب حکومت میں شامل ہوئے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کو ا سموگ فری بنانے کےلیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جنگی بنیادوں پر شہر بھر کے صنعتی یونٹس کا معائنہ کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجام دیں گے، ڈائریکٹر انوائرمنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سات گرفتار افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جو وزارت داخلہ کو موصول ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے یہ استعفے دو روز قبل وزارت داخلہ کو بھجوائے تھے، تاہم اب تک ان کی منظوری نہیں دی گئی۔گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے این سی سی آئی اے کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔ گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق استعفوں کے بعد وزارت داخلہ جلد کارروائی کرے گی تاکہ ادارے میں شفافیت اور ذمہ داری کے تقاضے...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 گرفتار افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے اہم افسران گرفتار ایجنسی کے ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات سے وابستہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سید خرم علی نے گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو ارسال کر دیے ہیں، جن کی منظوری چند روز میں متوقع ہے۔ مزید پڑھیے: ڈکی بھائی سے ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لی گئی، رشوت کس نے اور کیسے لی، سینیئر صحافی کے اہم انکشافات واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور کے اینٹی...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل نے 2025 کے لیے ’جبری گمشدگی کی روک تھام، علاج اور تحفظ‘ کے مسودے کی حتمی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اغوا یا جبری گمشدگی کے مرتکب افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا موت ہوگی۔ چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے جمعرات کو فارن سروس اکیڈمی ڈھاکہ میں مشاورتی کونسل کے اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا۔ اجلاس کی صدارت چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔ مزید پڑھیں: پولیس اصلاحات: آئرلینڈ کی بنگلہ دیش کو معاونت فراہم کرنے کی پیشکش پریس سیکریٹری کے مطابق یہ آرڈیننس متاثرین کے لیے انصاف یقینی بنانے اور جبری گمشدگی کے خلاف سخت قانونی فریم ورک قائم کرنے کے لیے...
ویب ڈیسک: ملک میں بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ پڑنے کا امکان ہے، تین ماہ کے لیے بجلی 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی جانب سے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کی۔ وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، جبکہ ڈسکوز نے 8 ارب 41 کروڑ روپے کے اضافی تقاضے کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی سماعت کے دوران صارفین...
لاہور: صوبائی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے سخت اقدامات اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جنگی بنیادوں پر شہر بھر کے صنعتی یونٹس کا معائنہ کرے گی۔ کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجام دیں گے، جبکہ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ای پی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل...
بین الاقوامی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ اختیار کر سکتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ رونالڈو اب تک کلب اور ملک کی سطح پر مجموعی طور پر 952 گولز اسکور کر چکے ہیں اور گزشتہ ماہ اُنہوں نے کہا تھا کہ اِن کا ہدف 1000 گول مکمل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہنا ہے۔ معروف برطانوی میزبان پیئرز مورگن کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 40 سالہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور زندگی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے کھیل سے رخصت لینے کا سوچ رہے ہیں۔...
فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی، فیصل آباد ناشتہ خود لفظ کا مطلب ہے ’’روزہ توڑنا،،۔ چھ سے آٹھ گھنٹے کی طویل نیند کے بعد ہمارا جسم روزے کی حالت میں بیدار ہوتا ہے۔ اسے دن شروع کرنے کے لیے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں ناشتہ آتا ہے ۔ یہ ضروری غذائی اجزاء اور توانائی فراہم کرتا ہے جو ہمارے جسم اور دماغ کو صبح بھر طاقت بخشتا ہے۔ اتنا ضروری ہونے کے باوجود، بہت سے لوگ مصروف نظام الاوقات، دیر سے جاگنے کے اوقات، یا صبح سویرے بھوک نہ لگنے کی وجہ سے ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں۔ تاہم، اس اہم کھانے کو چھوڑنا تھکاوٹ، کمزور ارتکاز، موڈ میں تبدیلی، اور دن...
سٹی42:سوئی ناردرن نے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے, اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کمپریسر استعمال کرنے والے کنکشنز کی نگرانی کریں گی۔ ابتدائی کارروائی کے طور پر کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کا کنکشن 15 روز کے لیے منقطع کیا جائے گا، اور اس کے بعد صارف حلف نامہ جمع کروانے پر کنکشن بحال ہوگا۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا ذرائع کے مطابق اگر صارف وارننگ کے باوجود دوبارہ کمپریسر استعمال کرتے پکڑے گئے تو ان کا میٹر تین ماہ کے لیے اتار دیا جائے گا۔ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گیس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے عین قبل روک دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق وہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے، مگر امیگریشن حکام نے انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات دکھانے کے باوجود سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ سے ہی اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انہیں واضح اجازت دی تھی کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں تک بھی پہنچا دی گئی تھی، تاہم امیگریشن افسران نے ہائی کورٹ کے فیصلے...
کراچی (کامرس رپورٹر) ضلع اٹک، پنجاب میں واقع کنویں ڈھوک سلطان–03 سے 4 ستمبر کو تیل اور گیس کی دریافت کے بعد، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ڈھوک سلطان–03 کنویں سے ایپریزل/ ای ڈبلیو ٹی انتظامات کے تحت تیل اور گیس کی پیداوار باقاعدہ طور پر شروع کر دی ہے۔ پی پی ایل نے ڈھوک سلطان بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے 75 فیصد اور جی ایچ پی ایل 25 فیصد مشترکہ کاروباری شراکت دار ہے۔ مشترکہ منصوبہ کے تحت کنویں سے حاصل ہونے والا تیل ڈھوک سلطان آئل ہینڈلنگ فیسلٹی پر اور گیس میال گیس پروسیسنگ فیسلٹی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم نومبر کے اختتام سے پہلے پاس ہو جائے گی۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا ہم انتظار کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے مثبت کام ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ضرورت پڑی تو اٹھائیسویں ترمیم بھی آئے گی، فیصل واوڈا فیصل واؤڈا نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلیاں ممکن ہیں، پاکستان کے وسیع تر مفاد کے لیے دیکھا جا رہا ہے کہ کیسے ڈیفنس لائن کو مضبوط کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اب جنگیں صرف ہوا میں، زمین پر یا سمندر میں نہیں ہوتیں،...
حکومت نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگو اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے۔پاکستان 2026 میں 12 کی بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا، جو جنوری اور دسمبر 26ء میں لئے جائیں گے، اٹلی کی کمپنی سے 2027ء میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن سے گیس طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن جامع اور پائیدار ترقی ہے، آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قطر میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ اجلاس سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے عزم کا اظہار کرتا ہے، ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں سماجی ہم آہنگی، مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو۔آصف زرداری...
کراچی (نیوز ڈیسک) واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور ایپسوس کے تازہ سروے کے مطابق زیادہ تر امریکیوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آزادی اظہار‘منصفانہ عدالتی نظام اور آزاد انتخابات کے تحفظ سے وابستگی پر اعتماد نہیں۔ سروے میں 56فیصد نے کہا کہ ٹرمپ آزاد و منصفانہ انتخابات کے لیے سنجیدہ نہیں جبکہ صرف 43 فیصد نے انہیں اس حوالے سے قابلِ اعتماد سمجھا۔ اسی طرح 58 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں اور دو تہائی رائے دہندگان کے مطابق وہ صدارتی اختیارات بڑھانے میں حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔ اکثریت امریکیوں نے اس تجویز کی بھی مخالفت کی کہ ٹرمپ کو وفاقی تحقیقات کے بدلے میں حکومت سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غزہ امن فوج کے قیام سے متعلق فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، تاہم پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں خودمختار ملک ہے ، جبکہ فوج سیاست میں ملوث ہونا نہیں چاہتی، اسے سیاست سے دور رکھا جائے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج” کے خلاف آپریشنز میں اب تک 1667 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ رواں سال 62 ہزار 113 آپریشنز کیے گئے جن میں 582 فوجی جوانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-21 پشاور(خبرایجنسیاں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، اسے سیاست سے دور رکھا جائے اور غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔پشاور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھاکہ بس بہت ہوگیا افغانستان سرحد پار دہشت گردی ختم کرے، افغان طالبان سے سیکورٹی کی بھیک نہیں مانگیں گے، طاقت کے بل بوتے پر امن قائم کرینگے، افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے جب کہ افغانستان میں نمائندہ حکومت نہیں، ہم افغانستان میں عوامی نمائندہ حکومت کے حامی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت اس...
ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی اور صرف اکتوبر میں ایک اعشاریہ آٹھ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ ٹماٹر، پیاز، سبزیوں، آٹے اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔اکتوبر کا مہینہ مہنگائی کے اعتبار سے ستمگر ثابت ہوا، حکومت نے مہنگائی کا تخمینہ پانچ سے چھ فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن سالانہ شرح چھ اعشاریہ دو چار فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی چھ...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امن فوج غزہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، پاک فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں، عوام کی حفاظت کے لیے تیار ہے، پاکستان پالیسی بنانے میں خودمختار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں 1667 دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم سیاسی جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروپس ملک میں جرائم اور اسمگلنگ روکنے میں رکاوٹ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی شرائط معنی نہیں رکھتی، دہشت گردی کا خاتمہ اہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر نمبر 4 میں واقع سفیر اسپتال اور اس حدود میں قائم نجی اسکول کو سیل کردیا۔ اسپتال اور اسکول فلاحی زمین پر قائم تھے جہاں کمرشل سرگرمیاں کی جا رہی تھیں ڈی سی غربی علی ذوالفقار میمن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں واقع فلاحی زمین پر قائم سفیر اسپتال اور اسکی حدود میں قائم نجی اسکول کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جارہاہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات کامریڈ حیدر خوجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گہرے رنج و غم کے ساتھ عوامی ورکرز پارٹی کراچی یہ اطلاع دے رہی ہے کہ ہماری بائیں بازو کی جدوجہد کے عظیم سپاہی، حفیظ جمال تقریباً 103 برس کی عمر میں ہم سے جدا ہو گئے۔ کامریڈ حفیظ جمال نے اپنی پوری زندگی سوشلسٹ نظریات، برابری اور محنت کش طبقے کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔ ان کی ایک صدی پر محیط شاندار جدوجہد انقلابی نظریات، عزم و استقلال اور سماجی انصاف کے غیر متزلزل عہد کی روشن مثال رہی۔ قبل از تقسیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رکن کی حیثیت سے کامریڈ حفیظ جمال نظریاتی استقامت،...
ویب ڈیسک : فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر کے امیدوار کےلیے 8،10 نام سامنے آرہے ہیں، گورنر کا عہدہ میری جائیداد نہیں، یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔ نجی چینل پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی کو گورنر لگایا جائےگا تو پتا چل جائےگا، خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے۔موجودہ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئین میں ہے کہ کس صورتحال میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، چاہتے ہیں صوبے اور وفاق کے درمیان تناؤ نہ ہو، مسائل حل ہوجائیں۔انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں مجھے، سابق گورنرز اور سابق وزرائے اعلیٰ کو دعوت دی گئی ہے، سابق...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد...
بالی ووڈ کی مشہور فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں کردار سرکٹ کیلئے مشہور اداکار ارشد وارثی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں کس بات پر بےحد افسوس ہے۔ ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی والدہ کو ان کے آخری لمحات میں پانی نہ دے سکے، اور یہ واقعہ آج تک انہیں افسردہ رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صرف 14 سال کے تھے جب ان کے والدین انتقال کر گئے۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور ڈائیلاسز پر تھیں۔ ڈاکٹروں نے گھر والوں کو سختی سے ہدایت دی تھی کہ انہیں پینے کے لیے پانی نہ دیا...
کلیولینڈ کلینک کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا کی آبادی کا تقریباً 5 فیصد حصہ یعنی قریب 1 کروڑ 70 لاکھ افراد، ایسے جینیاتی تغیرات (میوٹیشنز) کے حامل ہیں جو کینسر کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں اور یہ لوگ اپنی حالت سے لاعلم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایک بلڈ ٹیسٹ سے 50 اقسام کے کینسر کی تشخیص ابتدائی اسٹیج پر ہی ممکن ہوگئی ریسرچ جرنل جے اے ایم اے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ جینیاتی تبدیلیاں محض ان افراد تک محدود نہیں جو کینسر کی خاندانی ہسٹری رکھتے ہیں، بلکہ بڑی تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو بظاہر خطرے کی فہرست میں...
تنزانیہ کی صدر 65 سالہ سامیہ سُلوحُو حسن دوسری مدت کے لیے ملک کی صدر منتخب ہوگئیں تاہم ان نتائج کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن نے بدھ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا جن کے تحت صدر سامیہ حسن نے 97.66 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدر سامیہ حسن نے ملک بھر کے تقریباً تمام حلقوں میں برتری حاصل کی۔ ان کی حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی۔ تاہم ان متوقع نتائج کے خلاف پہلے ہی اپوزیشن کی اپیل پر ملک گیر مظاہرے جاری ہیں جنھیں طاقت سے کچلنے کی کوشش میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے اپوزیشن جماعت چادمہ پارٹی کے اس...
تہران: ایران نے امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات شروع کرنے کے فیصلے کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام نہ صرف غیر ذمے دارانہ ہے بلکہ عالمی استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ بھی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو پہلے ہی ہزاروں ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے، جب دوبارہ تجربات کی راہ اختیار کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کو ایک نئے خطرناک دوڑ کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنے عسکری مفادات کے لیے عالمی قوانین اور عدمِ پھیلاؤ کے معاہدوں کو مسلسل...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر رہا۔ فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے والے عالمی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے، گجرانوالہ دوسرے اور ملتان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور میں آج صبح کے وقت ائیرکوالٹی کی شرح 471 ریکارڈ کی گئی۔ آئی کیو ایئر کے مطابق فیصل آباد میں اے کیو آئی 554، گجرانوالہ میں 546، ملتان میں 478، لاہور میں 471 اور بہاولپور میں 389 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صبح کے وقت ڈی جی خان، گجرانوالہ، قصور میں ایئر کوالٹی کی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے، نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔ گورنر ہاؤس کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کا دوسرا ٹی20 آج لاہور میں ہوگا بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں،...
سیشن کورٹ لاہور نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزمہ نے جیل سے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ، سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد چودھری نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔ ملزمہ نے جیل سے اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو آئین کے مطابق حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، فش ہاربر پر ماہی گیروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ شکار سے لے کر مچھلی مارکیٹ تک انہیں درپیش مشکلات کو ایف سی ایس کے ساتھ بیٹھ کر آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے...
ملک بھرکے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی درخواستیں اوگرا میں دائر کردی گئیں۔ سوئی کمپنیوں نے گیس ٹیرف میں28.62 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر 7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر 11نومبر کو الگ الگ سماعتیں کرے گی۔ایس ایس جی سی ایل نےسندھ اور بلوچستان کے لیے گیس ٹیرف میں گزشتہ سال کے بقایاجات شامل کرکے مجموعی طور پر گیس ٹیرف میں تقریبا 22 فیصد کے اضافےکی درخواست کی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل نے اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبر پختونخواکے لیے گیس ٹیرف میں28 اعشاریہ 62فیصداضافےکی درخواست کی ہے۔سوئی ناردرن نے گیس ٹیرف میں اوسطا 189روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گیس مہنگی ہونے کا امکان، سردیوں کی آمد پر عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ دینے کی تیاریاں، گیس صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہونے کا امکان۔سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96...
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی جانب سے استعفیٰ دینے سے انکار اور تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے، جبکہ دوسری جانب مخالفین نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے وزیر اعظم کو دن 2 بجے تک کی مہلت دے رکھی ہے۔ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم انوار الحق کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور طوفان سر اٹھانے کو تیار ہے۔نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی باضابطہ درخواست اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو جمع کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، جس کے بغیر ادارے کے اخراجات اور نظام کی بحالی ممکن نہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اس وقت گیس کی ترسیل اور پیداوار کے اخراجات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا...
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی جانب سے استعفیٰ دینے سے انکار اور تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے، جبکہ دوسری جانب مخالفین نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے وزیر اعظم کو دن 2 بجے تک کی مہلت دے رکھی ہے۔ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم انوار الحق کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے...
شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ارجنٹ فیس کے ساتھ جمع کروائی گئی کنکشن درخواستیں التواء کا شکار ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ایل این جی کی بنیاد پر جمع شدہ درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں ہو سکا۔ صارفین نے ارجنٹ فیس ادا کر کے گیس کنکشن کی درخواستیں جمع کروائی تھیں، تاہم کمپنی کی جانب سے 25 ہزار روپے کے ابتدائی ڈیمانڈ نوٹسز کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ اطلاعات کے مطابق ارجنٹ فیس کے اجرا کے تمام اختیارات کمپنی کے ہیڈ آفس میں مرکوز ہیں۔ ہیڈ آفس سے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے بعد ریجنل دفاتر صارفین کے مقامات کا...
اسلام آباد:۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے، حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا، معاشی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات 21 فیصد بڑھی۔ ستمبر 2025ءمیں سالانہ...
اگرکسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر کا استعفیٰ دینے سے انکار
اگرکسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر کا استعفیٰ دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ جب تک اختیار ہے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر جانے کے بعد ہوگی۔چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جس گھر میں جنم لیا اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگاسکتا، میرے چہرے پرکوئی ندامت دکھائی...
پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فضائی آلودگی کے معاملے پر بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت...
اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی تھی۔ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفراسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی، ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز کے منتظر ہیں، ہماری حکومت نے ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کیا تھا، پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل (آر ایل این) گیس کے گھریلو کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ، ارکان اسمبلی ، ایس این جی پی...
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دبائو تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں...
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی حیدرآباد طاہر مجید مسلم لیگ فنگشنل لیگ کے ڈینگی کیخلاف لگائے گئے کیمپ میں رفیق مگسی سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی، ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز کے منتظر ہیں، ہماری حکومت نے ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کیا تھا، پاکستان کی ترقی کے لے دن رات محنت کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل (آر ایل این) گیس کے گھریلو کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ گیس کنکشنز کی فراہمی بہت بڑا عوامی مطالبہ تھا۔ 2022ء میں حکومت سنبھالی تو گیس...
44 فیصد گھرانے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں اور قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال کررہے ہیں، تقریباً ایک تہائی افراد آلودگی سے متعلق بیماریوں کیلئے ڈاکٹروں سے رجوع کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیوالی کے بعد دہلی کی ہوا انتہائی زہریلی ہوچکی ہے۔ سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق PM2.5 کی سطح پانچ سال کی بلند ترین سطح 488 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ دیوالی سے پہلے کی سطح سے تین گنا زیادہ ہے۔ 20 اکتوبر دیوالی کی رات آلودگی کی سب سے زیادہ سطح ریکارڈ کی گئی۔ لوک سرکلس کے سروے کے مطابق دہلی-این سی آر کے تین چوتھائی گھروں میں لوگ آلودہ ہوا کے مضر اثرات کا...