2025-07-02@06:41:02 GMT
تلاش کی گنتی: 52115
«نظر ا رہی»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر لی تھی۔ذرائع کے مطابق اگرچہ ایران نے آبنائے ہرمز میں سرنگیں نصب نہیں کیں، تاہم اس نے خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ آیا ایران نے بعد میں یہ سرنگیں جہازوں سے ہٹائی تھیں یا نہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے سیٹلائٹ اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کیں۔دوسری جانب خلیجی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10 فیصد کم ہوئی ہیں۔آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے...
لاہور:رواں ماہ شیڈول دورہ بنگلا دیش سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئی، نائب کپتان شاداب خان سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، دونوں فاسٹ بولرز کی شمولیت غیر یقینی کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان رواں ماہ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہونا ہے، البتہ تیاریاں فٹنس مسائل کی زد میں آگئی ہیں، کئی اہم کھلاڑی باہر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تربیتی کیمپ کا آغاز 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، کندھے کی تکلیف میں مبتلا نائب کپتان شاداب خان کو ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا ہے، وہ تقریبا...
لاہور(نیوز ڈیسک)شادی ہال کے ویٹرز نے شادی ہال ہی میں بڑی واردات ڈال دی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔ پولیس کے مطابق یہ نقب زنی کی بڑی واردات تھی، جس کے بعد کاہنہ پولیس کے انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی نے ٹیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و نقب زن گروپ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس روڈ پر واقع شادی ہال میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی اور شادی ہال سے 5 اے سی چلر و 2 ڈیپ فریزرز لے اُڑے تھے۔ ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کا کام کرتے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس کے ساتھ منگل کو ایک فون کال میں اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فضائی حملوں کے بارے میں بعض یورپی ممالک کے موقف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ممالک اسرائیل اور امریکہ کے حمایتی ہیں۔ عراقچی نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کے ذہن میں کون سے ممالک ہیں۔ ایران-اسرائیل تنازعہ: مذاکرات بحال ہونا چاہییں، یورپی یونین کاجا کالس نے فون کال کے بعد کہا کہ ’’ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے بارے میں بات چیت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں، قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید کرواسکتے ہیں، بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم)، خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، شناختی کارڈ کی منسوخی اور دیگر متعلقہ خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ خدمات اسلام آباد کی یونین کونسلز سید پور، سہالہ، ماڈل ٹاؤن، کورال...
چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف 2 پرچے باقی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی ہو گئے ہیں۔ چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف 2 پرچے باقی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹیٹوٹ میں’دنیا کے امن کے لیے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ دنیا کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، دہشتگردوں کے خلاف پاکستان پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے اوپر لگنے والے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے دوران بنگلہ دیش میں حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 1,400 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر نوجوان طلبہ شامل تھے۔ شیخ حسینہ، جو طلبہ بغاوت کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں، پر ڈھاکا کی عدالت میں 1 جون 2025 سے پانچ سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، جن میں اکسانا، سہولت کاری، اجتماعی قتل اور کمان کی ذمہ داری میں ناکامی شامل ہیں۔ ان کی جماعت، کالعدم عوامی لیگ نے ایک بیان میں مقدمے کو "شو...
لاہور: پاک بھارت ہاکی مقابلوں میں بھی کرکٹ کی طرح ہائبرڈ ماڈل کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں، چیف کوچ طاہر زمان نے تجویز دی کہ اگر دونوں روایتی حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے لیے تیار نہ ہوں تو نیوٹرل وینیو پر میچز منعقد کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں رواں برس ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت دونوں ٹیمیں اپنے ممالک میں شیڈول عالمی ایونٹس کے میچز کسی تیسرے وینیو پر کھیلیں گی، اب ہاکی میں بھی ایسے ہی کنٹریکٹ کیلیے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ طاہر زمان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں شیڈول ہاکی ایشیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکہ نے جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے ساتھ مل کر منگل کے روز نایاب معدنیات کے حصول کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا، اس گروپ میں معدنیات کے شعبے میں چین کے غلبے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ان نادر معدنیات کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔ گروپ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اہم معدنیات اور مشتق اشیا کی پیداوار کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار ہماری صنعتوں کو اقتصادی جبر، قیمتوں میں ہیرا پھیری...
آستانہ(اوصاف نیوز) قازقستان حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی .. بین الاقوامی خبر رساں ادارے رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے (نقاب پہننے) والے لباس پہنے پر پابندی کے قانون پر دستخط کر دییئے.. قازقستان کی حکومت کا یہ اقدام وسطی ایشیائی ممالک میں اس بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے جہاں اسلامی لباس کی مختلف اقسام پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ قانون کے مطابق ایسے لباس پر پابندی ہوگی جو شناخت میں رکاوٹ بنتے ہیں تاہم اس میں طبی مقاصد، خراب موسمی صورتحال،کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران استعمال کیے جانے والے لباس کو مستثنیٰ قرار دیا گیا...
رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا، مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے...
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے طاہر عباس سپرا نے کی۔ فیصل جاوید ، راجہ ماجد حیدر بن مسعود ودیگر ملزمان نے وکالت نامے جمع کرا دیے، فیصل جاوید کی جانب سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ شہادتوں کے لئے آج 10.30 کا ٹائم رکھ لیتے ہیں ، ملزمان ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ آج آپ 10 جولائی کی تاریخ دے دیں، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اشتہاری ہیں جو پورا...
مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال سے تعلق رکھنے والے استاد نیاز احمد دل کا دورہ پڑنے کے باعث دورانِ لیکچر جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیاز احمد لاہور کے ایک معروف اسکول میں ایک تربیتی سیشن کے دوران لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک اُنہیں شدید سینے میں درد محسوس ہوا، چند لمحوں میں وہ زمین پر گر گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لاہور کے ایک جامعہ میں جب لیکچر جاری تھا، سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ بچے سن رہے تھے، ٹیچر پڑھا رہے تھے۔ لیکن اچانک — سب کچھ تھم گیا! ایک عزت دار، مہربان، اور فرض شناس استاد… جو صرف پڑھانے نہیں بلکہ نسلیں سنوارنے آیا تھا، وہ کلاس...
صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز صیہونی طیاروں نے جنوبی اور شمالی علاقوں پر بمباری کردی،جس کے نتیجے میں مزید 116 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں صیہونی طیاروں نے جنوبی اور شمالی علاقوں پر بمباری کردی،جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،اسرائیلی طیاروں نےکیفے،اسکول،اسپتال اور کیمپوں پر بمباری کی،جس میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد نشانہ بنی۔ ایک طرف اسرائیلی حملے جاری ہیں تو دوسری طرف جنگ بندی کی کوشش ہورہی ہیں ۔۔مصری وزیر خارجہ اور قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مصری وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ...

تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02جولائی 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا و ہ کریگی، ان کو 2024 کے الیکشن پر اعتراض ہے، 2018 کے الیکشن میں ہمیں بھی اعتراض تھا اگر یہ صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو 9 مئی نہ ہوتا،دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور کاکہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ٹھیک فیصلے ہو رہے ہیں اسی فیصلے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور باقی چیف جسٹس بنے ہیں۔ آج ہمیں یہ خط اچھے نہیں لگ رہے آج جن لوگوں کو خط اچھے لگ رہے ہیں انہیں جسٹس فائزعیسیٰ کے...
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے ہیں، ایک ہزار 421 ڈاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 809 کی زبان بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز کی بھی خدمات لی جائیں گی۔ بدھ کے روز سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پروونشل انٹیلیجنس سینٹر کا دورہ کیا اور مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی۔ یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ اس موقع پر پروونشل انٹیلیجنس سینٹر افسران نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے وئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 2024ء کے الیکشن پر اعتراض ہے، 2018ء کے الیکشن میں ہمیں بھی اعتراض تھا، اگر یہ صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو 9 مئی نہ ہوتا، اگر حکومت کو 2 یا 3 سال مل جائیں تو ہم معاشی بحران سے نکل جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی تحریک چلائی تو سختی کے ساتھ روکا جائے گا اور حکومت کو جو مناسب لگا وہ کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے وئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے...

عمران خان کے بیانئے سے اختلاف، جیل میں قید چار PTI سینئر رہنماؤں نے بحران سے نکلنے کا راستہ ’’مذاکرات‘‘ کو قرار دیدیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل میں قید چار سینئر رہنمائوں نے ملک کو درپیش سنگین سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ’’سیاسی مذاکرات‘‘ کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر فوری مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ یہ موقف پارٹی کے بانی عمران خان کے اس بیانیے سے مختلف ہے جس میں وہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتے رہے ہیں۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے دستخط شدہ ایک خط میں زور دیا گیا ہے کہ ادارہ جاتی اور سیاسی سطح پر مذاکرات ضروری...
نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، دنیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسائل پر بات کرے گا۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان...
مردان( نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہےکہ ٹیکس وصولی کا رواں مالی سال کا ٹارگٹ آسان نہیں مگر ممکن ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہا کہ ہمارے بہت سارے لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور جو لوگ ٹیکس نیٹ میں ہیں وہ بھی بڑے پیمانے پر انڈر رپورٹنگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے بجائے اب ہم اہلیت اور نااہلیت کا پیمانہ لے آئے ہیں، پوری حکومت میں اتفاق تھا کہ ریسرچرز اور اساتذہ کو ٹیکس ریبیٹ ملنا چاہیے، ریسرچرز اور اساتذہ کو ٹیکس ریبیٹ دینے پر آئی ایم ایف کو اعتراض تھا۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑی پر لگنے والے مبینہ جنسی حملے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے صحیح قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گائے آنا کے اخبار ’کائیٹیور نیوز‘ میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز کے ایک کرکٹر کے خلاف کئی خواتین نے جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں سے بعض واقعات 2023 کے بتائے جارہے ہیں، تاہم تاحال اس کرکٹر پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ گریناڈا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی نے...
کراچی: سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل اظہر محمود کے ٹیسٹ کوچ بننے پر حیران ہیں، انہوں نے اس فیصلے پر کرکٹ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران نے کہا کہ یہ پی سی بی کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا عکاس ہے، مجھے اس فیصلے کی منطق بالکل سمجھ نہیں آتی، یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ذمہ داری نبھانے کی اجازت دی گئی، وہ فیصلہ غلط تھا اور یہ بھی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی عارضی تقرریاں پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام لا رہی ہیں، یہی غیر یقینی صورتحال ٹیم کی کارکردگی کو مسلسل متاثر...
بھارت کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا کی موت کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا جس کے بعد خوبصورتی بڑھانے والے طریقہ کار اور خصوصاً اینٹی ایجنگ علاج سے جڑے ممکنہ خطرات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال سے گریز کرنے اور قدرتی خوبصورتی کو اپنانے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ یہ بیان اداکارہ شیفالی جریوالا کی گزشتہ ہفتے ہونے والی اچانک موت کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موت سے چند...

یہ لوگ میرے بھائیوں کی طرح ہیں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا،سابق سی آئی اے افسر کی آئی ایس آئی کی تعریف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق سی آئی اے افسر اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کے سابق سربراہ جان کریاکو نے اپنے حالیہ بیان میں پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ساتھ اپنے تجربے کو 100فیصد مثبت قرار دیا ہے۔ کریاکو، جو 2002 میں اسلام آباد میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، نے کہا کہ آئی ایس آئی کے اہلکار نڈر اور بے خوف ہیں اور انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔کریاکو نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران جب سی آئی اے اور ایف بی آئی کے اہلکاربلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی سامان استعمال کرتے تھے، تو آئی ایس آئی کے اہلکار صرف اپنے عام کپڑوں میں میدان میں اترتے تھے، بغیر کسی خوف کے۔ انہوں نے...
استنبول (اوصاف نیوز)جمہوریہ ترکیہ میں ایک ہفت روزہ میگزین میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت موسٰی علیہ السلام کا گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پرکارٹونسٹ اور ایڈیٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ گستاخانہ خاکہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ سے منسوب تھا، خاکے کی اشاعت پرمذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جون 2025 کے شمارے میں شائع ہونے والے ایسے کارٹون کے حوالے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جو کھلے عام مذہبی اقدار کی توہین کرتا ہے، خاکے کی...
غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مان گیا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ برطانوی میڈیاکے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطری اور مصری ثالث اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے، مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے، کیونکہ یہ اس سے بہتر...
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ چہرے دیکھ کر قانون نہیں بنائے جا سکتے ہیں، ہر چیز کا ایک طریقہ ہائے کار واضح ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس چوہدری اظہر صادق، چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب اور آزاد کشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز...
قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے پیر (30 جون) کو عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے (نقاب پہننے) والے لباس پہنے پر پابندی کے قانون پر دستخط کر دیے۔ قازقستان کی حکومت کا یہ اقدام وسطی ایشیائی ممالک میں اس بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے جہاں اسلامی لباس کی مختلف اقسام پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ قانون کے مطابق ایسے لباس پر پابندی ہوگی جو شناخت میں رکاوٹ بنتے ہیں، تاہم اس میں طبی مقاصد، خراب موسمی صورتحال،کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران استعمال کیے جانے والے لباس کو مستثنیٰ...
ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کو اپنی ’’قانون کی حکمرانی‘‘ اور ’’صدارتی اختیارات کے تحفظ‘‘ کی فتح قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مٹھی بھر ’’انتہاء پسند بائیں بازو کے جج‘‘ یونیورسل انجکشنز کا استعمال کرکے انتظامیہ کی پالیسیوں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے، مگر سپریم کورٹ نے انکی راہ روک دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازع ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف جاری قومی سطح کی پابندی ختم کر دی ہے، جس کے تحت غیر قانونی یا عارضی ویزے پر مقیم والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت دینے کا عمل روکا جانا تھا۔ عدالتِ عظمیٰ کے...
مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹو نائب صدر یوسف مہدی نے گزشتہ ہفتے ایک بلاگ پوسٹ میں انکشاف کیا کہ اس وقت دنیا بھر میں ونڈوز ایک ارب سے زائد فعال ڈیوائسز پر چل رہی ہے، اگرچہ یہ تعداد بظاہر متاثر کن محسوس ہوتی ہے، مگر گزشتہ اعداد و شمار کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ZDNET کے مطابق، مائیکروسافٹ کی 2022 کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اُس وقت ونڈوز 10 یا 11 تقریباً 1.4 ارب ڈیوائسز پر استعمال ہورہی تھیں۔ چونکہ ایسی رپورٹس کمپنی کی قانونی ٹیم کی جانب سے باریک بینی سے جانچی جاتی ہیں، اس لیے یہ کہنا درست ہوگا کہ پچھلے 3 برسوں میں ونڈوز نے تقریباً 40...
ربیعہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ’’بی جے پی، آر ایس ایس کے تحت بھارت ایک اکثریتی آمریت میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں تمام اقلیتیں مسلمان، عیسائی اور دلت مسلسل خوف و جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ اعجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ یہ ایک کلاسیکی مثال ہے جس میں مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے۔‘‘ انہوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ معروف ٹیکنالوجی سرمایہ کار اور ارب پتی ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ایلون مسک نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ مالیاتی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسک نے اسے "پاگل پن والا بل" قرار دیا اور نئی سیاسی جماعت بنانے کی دھمکی دی تھی۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا: "پتا نہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا... کیا ہم ایلون مسک کو ملک بدر کر سکتے ہیں؟" انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ محکمہ حکومتی کارکردگی (DOGE)، جس کی قیادت ماضی میں ایلون مسک کر...
قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صدر قاسم جومارت توقایف نے نئے قانون پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ایسے کپڑوں پر پابندی ہوگی جو شناخت میں رکاوٹ بنیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ پابندی صرف مذہبی لباس پر نہیں بلکہ ہر اس لباس پر لاگو ہوگی جو چہرہ مکمل چھپا دے اور کسی کی شناخت میں رکاوٹ بنے۔ البتہ طبی، موسمی، کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران ایسے لباس کو اجازت ہوگی۔ اگرچہ قانون میں مذہب یا حجاب کا ذکر نہیں کیا گیا، لیکن تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ پابندی نقاب کو ہی ہدف بنا رہی ہے۔ صدر توقایف پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ لوگوں...
نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ ا عجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ یہ ایک کلاسیکی مثال ہے جس میں مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ریاستی نظام، جس نے نفرت کو بطور ہتھیار استعمال کیا، ہجوم کے تشدد کو معمول بنایا اور امتیازی سلوک کو اپنے ہی شہریوں اور مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کے خلاف قانون کا حصہ...
ویب ڈیسک: ٹریفک کے نظام کو منظم بنانے کے لئے جامع اقدامات اپنائے جارہے ہیں مگر کچھ ایسے ڈرائیور جو مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جاتے اُن کو سبق سیکھانے کے لئے سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں، ان قوانین کے تحت شناختی کارڈ بلاک اور لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لئے سندھ حکومت نے نئے قوانین نافذ کئے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے نئے...
مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور این آئی اے کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی 214 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 2 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، اسپیشل آپریشن گروپ اور کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر، این آئی اے اور ایس آئی اے جیسے...
جولائی کا مہینہ فلکیات کے شوقین لوگوں کیلئے بہت خاص ہے۔ اس مہینے آپ چاند، سیارے، ستارے اور شہابی بارات کو دیکھ سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس مہینے کے وہ 8 اہم مناظر جنہیں آپ ضرور دیکھیں۔ 1. میسیر 22 کا جھرمٹ (1 جولائی): رات کو آدھی رات کے قریب، ایک بڑا ستاروں کا جھرمٹ جو زمین سے 10,000 سال روشنی دور ہے، آسمان میں سب سے اوپر ہوگا۔ یہ جھرمٹ جنوبی علاقوں میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوربین سے اس کی خوبصورتی اور ستارے واضح ہوتے ہیں۔ 2. سیارہ مرکری کا بہترین موقع (4 جولائی): 4 جولائی کو غروب آفتاب کے بعد مغرب کی طرف، horizon کے قریب سیارہ مرکری دیکھنا آسان ہوگا۔ اگر بادل ہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے ، یہ تو نہیں بتاسکتے لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اچھی بات ہوگی ،البتہ پیپلز پارٹی سے حکومت کے رابطوں کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں۔ دورہ بنگلہ دیش، شاداب سمیت 3قومی کرکٹر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے...
بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں، وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔ اب بھارتی حکومت نے اچانک یہ پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو دوبارہ کھول دیا ہے، جس پر بھارتی شائقین خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ پابندی کے دوران...
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی کا وجود خطرے میں نظر آ رہا ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی مردہ گھوڑا تھی، آج پھر پارٹی اسی پوزیشن پر آ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جس کو سوشل میڈیا پر غدار نہ کہا گیا ہو، یہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کر رہے ہیں، یہ لوگ 9 مئی کے بعد غاروں میں چھپ گئے تھے، کیا یہ آج عمران خان کو جیل سے نکالیں گے؟ یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں دھاندلی کے خلاف عمران خان اور شیرافضل مروت کی درخواستیں قابل سماعت...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ایئرکارگو کے چارجز میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئے نرخ یکم جولائی 2025 سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پان کے پتوں، پالتو پرندوں، بلی، کتے اور دیگر جنرل کارگو کے نرخوں میں 25 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پالتو پرندے مہنگے، چارجز میں 50 فیصد اضافہ نوٹیفکیشن کے مطابق پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے کے چارجز 200 روپے فی کلو سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو کر دیے گئے ہیں، یعنی 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسی...
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ نادرا کی کون سی خدمات یونین کونسل میں فراہم کی جائیں گی؟ نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں: قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم) خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ازدواجی حیثیت میں تبدیلی شناختی کارڈ کی منسوخی اور دیگر متعلقہ خدمات نادرا کی خدمات کہاں کہاں دستیاب ہیں؟ ابتدائی طور پر یہ خدمات...

اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سیدانسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں صومالیہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سےہی دی جائیں گی، حکومتِ پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کے لیے واضح ہدایت جاری کردی ۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب چیک ، اور کیش کی صورت میں تنخواہ ادائیگی بند کردی ، صرف بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ ادا کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ نوٹی فکیشن کے ذریعے ملازمین کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کو 1 ستمبر 2025 تنخواہ بینک میں ملے گی، شفافیت کے لیے نقد اور چیک کی ادائیگی بند ہوگی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس یا بینک آف پنجاب جیسے بائیومیٹرک پلیٹ فارمز...
حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف دینے کے لیے 3 اہم اقدامات کیے ہیں۔ بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی کا مکمل خاتمہ اور پی ٹی وی لائسنس فیس کی منسوخی۔ تاہم ماہرین معاشیات کے مطابق ان اقدامات کا براہِ راست اور خاطر خواہ فائدہ صارفین کو فوری طور پر پہنچنا ممکن نہیں۔ کیا واقعی عوام کو ریلیف ملے گا؟ وی نیوز نے مختلف معاشی ماہرین سے رابطہ کرکے جاننے کی کوشش کی کہ یہ تبدیلیاں بجلی کے ماہانہ بلوں پر کتنا اثر ڈالیں گی۔ معاشی ماہر شہباز رانا کے مطابق، فی الوقت یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا، کیونکہ ابھی اقتصادی رابطہ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو تنگ کرنے یا پھر نگرانی اور اصلاحات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ایف بی آر افسران کو اس نظام میں معافی نہیں ملی گی۔اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والا ہر شہری ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، گزشتہ برسوں کے دوران ایف بی آر میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جس کا مقصد جوابدہی ، بنیادی ڈھانچے اور آرگنائزیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں جون میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے۔اسلام آباد کے نجی تھینک ٹینک ’پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز (پکس) نے ماہانہ سیکورٹی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں ملک میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں 94 افراد لقمہ اجل بنے۔رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے حملوں میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوان، 39 شہری جبکہ امن کمیٹی کے 2 ارکان شہید ہوئے جبکہ ان حملوں میں 189 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 126 اہلکار اور 26 شہری شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے واقعات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی میڈیا نے ایک ایسا ’بلیک آؤٹ بم‘ متعارف کرایا ہے جو دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک جدید گرافائٹ بم کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ یہ بم دشمن کے بجلی گھروں کو نشانہ بنا کر انہیں عارضی طور پر غیر فعال کر سکتا ہے۔ویڈیو کو سی سی ٹی وی کے ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر ہوتا ہے اور فضا میں جا کر 90 سلینڈر نما ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے تمام پاکستانی قیدیوں کے لیے خصوصی قونصلر رسائی کے ساتھ ان کی رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے 2008ء کی تعمیل میں کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستیں شیئر کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 246بھارتی قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے کے حوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نمبر2اسلام آباد میں عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے طاہر عباس سپرا نے کی۔ فیصل جاوید، راجا حیدر بن مسعود ودیگر ملزمان نے وکالت نامے جمع کرا دیے، فیصل جاوید کی حاضری استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ شہادتوں کے لیے 10.30کا ٹائم رکھ لیتے ہیں ، ملزمان ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ آپ 10جولائی کی تاریخ دے دیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اشتہاری ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری سطح پر ارود زبان کو نافذ نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ جواب جمع کروانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر شریف نظامی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے احکامات دئیے ہیں کہ ہر محکمے میں ارود زبان کو نافذ کیا جائے، عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ بعید نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی آجائے لیکن اس تبدیلی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے،مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے پارلیمنٹ ہائوس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ وہاں کے حالات کی بہتری کے لیے اگر کوئی اقدام ہوتا ہے تو یقینا ہونا چاہیے ، خیبرپختونخوا میں تباہ حالی ہے، کرپشن ہے،اربوں روپے کا ایک میگا کرپشن کااسکینڈل چل رہا ہے۔
کراچی کے ایک اور تاجر کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع خطرناک ‘کچے’ کے علاقے میں تاجر کیسے جا پہنچتے ہیں، اور انہیں وہاں اغوا کرنا اتنا آسان کیوں ہے؟ اغوا ہونے والے تاجر کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے صادق آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم چند روز بعد، 24 جون کو ان کے اغوا کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور 27 جون کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں برہنہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈسکہ(جسارت نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی جانب سے جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کی خواتین کے وفد نے سوات میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی رہائش گاہ پر سوگواران سے ملاقات کی اور شہادت پر تعزیت اور شہدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔اس موقع پر اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے وفد نے ورثا کو سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا اور سوگواران کے ساتھ گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی بھرپور قانونی...
صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جو بجٹ ہم نے منظور کیا ہے، یہ حتمی نہیں ہے۔ جس دن عمران خان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بجٹ میں تبدیلیاں کروائیں تو اگلے 24 گھنٹوں میں وہ تبدیلیاں اسمبلی میں پیش ہوتی نظر آئیں گی۔ جیو نیوز کے پروگرام’ کیپیٹل ٹاک‘ میں اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان کی مرضی کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ کیسے پیش اور منظور ہوا؟ مزمل اسلم نے کہا کہ عمران خان 15 مئی سے مسلسل یہ پیغام دے رہے تھے کہ ان کے پاس آکر بجٹ کو ڈسکس کریں تاکہ وہ اس حوالے سے ڈائریکشن دیں۔ انہوں نے بتایا کہ 22 مئی کی ملاقات میں عمران خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے اسیر سینئر رہنماو¿ں نے اپنی پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے کھلے خط میں حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی اور حکومت سے مذاکرات کو بانی چیئرمین سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔خط پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، سابق وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے لکھا۔خط میں کہا گیا کہ ملکی تاریخ کے بد ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، مذاکرات ہر سطح پر ہونے ضروری ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں اور مقتدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔خط میں کہا گیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب /غزہ /دوحا /جنیوا / واشنگٹن (اے پی پی /صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 116 فلسطینی شہید اور463 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج نے پیر کے روز کئی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 116 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہدا میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے کھڑے تھے جبکہ ایک ہجوم سے بھرے اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق پیر کو ہونے والے حملوں میں صرف غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں 62 فلسطینی شہید ہوئے۔اس کے علاوہ اسرائیلی بحریہ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور ظالمانہ لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں...
سٹی42: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد مختلف چارجز اور ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں. رپورٹ کے مطابق فی لیٹر قیمت میں اضافے کا بڑا حصہ مختلف اقسام کے چارجز اور لیویز پر مشتمل ہے۔ یکم جولائی 2025 سے ڈیزل 10 روپے 39 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل 262.59 سے بڑھ کر 272.98روپے تک پہنچ گیا ہے۔ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے ہے، ایک لیٹر ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 74روپے 51پیسے کی وصولی جاری، ایک لیٹر ڈیزل پر نیا ٹیکس کاربن لیوی 2روپے 50پیسے عائد کیا گیا ہے، ڈیزل فی لیٹر پر آئل مارکیٹنگ مارجن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی/اسلام آباد(کامرس رپورٹر+ اے پی پی) مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں ساتھ دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا زبردست آغاز ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں ڈھائی ہزار سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مکمل غلام بنایا جارہا ہے اس غلامی سے اچھاہے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہوں، 27 ویں ترمیم لائی جارہی ہے ،بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں،آپ لوگوں کا ووٹ چوری کرلیں اور کہیں کہ ووٹ کی اہمیت نہیں تو مطلب مارشل لا ء لے آئے ہیں، میڈیا کی آواز بند کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھ جانے پر پہلے سے ہی مہنگائی کے ستائے عوام پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ پیٹرول اتنا مہنگا کردیا، غریب عوام کہاں جائے؟ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب کو مارا جارہا ہے۔شہریوں نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ عام آدمی کیلیے آسانیاں پیدا کرے۔ ایک مسافر نے بتایا کہ2 ہزار روپے دے کر صادق آباد سے آئے تھے اب 2300 روپے مانگ رہے ہیں۔ ایک اور مسافر نے بتایاکہ میرپور خاص سے 2500 کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہم عدالت عظمیٰ میں بیٹھ کریہ نہیں کہہ سکتے کہ نیچے 3 عدالتوں نے غلط فیصلہ دیا، خاندانی معاملات میں 2 ماتحت عدالتوں کے متفقہ فیصلے آجائیں تو اس میں ہائیکورٹ بھی مداخلت نہیں کرسکتی۔ ہم حقائق کے تعین میں جاہی نہیں سکتے۔آئین کے آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ کے پاس کرایہ کم کرنے کااختیار کہاں سے آیا، اگرانہوں نے کچھ کرنا تھا توماتحت عدالت کو معاملہ دوبارہ فیصلہ کیلیے بھجوادیتے، معاملہ رینٹ کنٹرولریاایپلٹ فورم نے طے کرنا ہے۔ یہ ریمارکس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مختلف کیسز کی سماعت کرتے ہوئے دیے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے فضل الرحمن سے ان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں بنیان مرصوص کے بعد کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش ہیں جو بھارت کے بدترین مظالم کے سامنے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام، جوان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز “ٹروتھ سوشل” پر ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے ماسک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنیوں کا انحصار سرکاری سبسڈی پر ہے اور ایلون مسک عوام پر زبردستی برقی گاڑیاں مسلط کرنے کے حامی ہیں، ٹرمپ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری کفایت شعاری کا نگران ادارہ مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی مالی معاونت کا ازسر نو جائزہ لے۔ ٹرمپ کی اس شدید تنقید کے جواب میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ “میری کمپنیوں کو دی جانے والی تمام حکومتی امداد ابھی بند کر دی جائے”۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی خوشنودی کےلیے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے خلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے ،ایوان میں اپوزیشن اورحکومت دونوں طرف سے احتجاج کیا گیا لیکن حیرت ہے کہ حکومتی اراکین کو تو اس پر شاباش دی جاتی ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کو معطل ، بھاری جرمانے کرنے اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کی سزا دیدی گئی ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ، ان کا خاندان ، پارٹی رہنمااور کارکنان بڑی قربانیاں دے چکے ہیں، قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ چھیننا ہمارے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔مخصوص نشستوں کے فیصلے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے سات لاکھ فوج تعینات کیے جانے کے باوجود مقبوضہ وادی غیر محفوظ ہے۔آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاح دونوں غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں پہلگام میں پیش آنے والے فالس فلیگ کے بعد ایک 70 سالہ بزرگ سیاح خاتون کے ساتھ زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مہاراشٹر سے آئی ایک بزرگ سیاح خاتون کو پہلگام کے ہوٹل کے کمرے میں ایک درندہ صفت شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ نہ صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے سابق اتحادی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ٹیکس بل کی مخالفت پر ایلون مسک کو ڈی پورٹ کریں گے جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتا، ہم اسے دیکھیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایلون مسک پریشان ہیں کہ انہوں نے الیکٹرک وہیکل مینڈیٹ کھودیا، ایلون مسک مزید بھی بہت کچھ کھوسکتے ہیں، امید ہے اخراجات کابل ہم پاس کروالیں گے۔خیال رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی پیدائش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے تحت منعقدہ دو روزہ ”تفویض” تربیت گاہ برائے ذمے داران قباءآڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ تربیت گاہ سے منتظم صوبہ سندھ اصغر علی سمیجو، قیم صوبہ سندھ محمد یوسف، ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد علماءکراچی مولانا عبدالوحید،نائب قیم صوبہ سندھ مولانا آفتاب احمد ملک، مولانا عبدالقدوس احمدانی سابق منتظم صوبہ سندھ، حافظ حذیفہ احمد خان نگران مرکز قرآن وسنت کراچی،مفتی عطاءالرحمن، نثار موسی،مولانا اسد اللہ، فصیح اللہ حسینی، حافظ سہیل ناصر سمیت و دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔ مقریرین نے تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس و مساجد اسلام کے قلعے، نظریاتی سرحدوں کے محافظ امر بالمعروف کے لیے کوشاں اور منکر کے خلاف برسرپیکار ہیں۔جمعیت طلبہ عربیہ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا ’بلیک آو¿ٹ بم‘ سامنے لے آیا۔ساو¿تھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں بظاہر ایک نئے قسم کے گرافائٹ بم کو دکھایا گیا ہے جو دشمن کے بجلی گھروں کو ناکارہ بناسکتا ہے۔یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کے ایک ذیلی سوشل میڈیا چینل پر شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر کیا جاتا ہے جو فضا میں جا کر 90 سلنڈر نماسب میونیشنز خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین سے ٹکرا کر اچھلتے ہیں اور فضا میں پھٹ کر بہت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے...
پاکستان میں جیسے ہی گرمیوں کا آغاز ہوتا ہے ہر گھر میں سب سے زیادہ فکر کے باعث بجلی کے بھاری بھرکم بل ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ متبادل ذرائع خصوصاً سولر سسٹمز کی جانب متوجہ ہوتے ہیں۔ تاہم جب بات فلیٹس میں رہنے والوں کی ہو تو مسئلہ صرف لاگت کا نہیں بلکہ تنصیب کے عملی طریقہ کار کا بھی ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز پر 10 فیصد ٹیکس، اب فی واٹ سولر پینل کی قیمت کیا ہوگی؟ فلیٹس میں انفرادی چھت کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر مکین اس سوال سے دوچار ہوتے ہیں۔ کہ ہم سولر پینل لگوائیں تو کہاں اور کیسے؟ واضح رہے کہ پاکستان کے بیشتر فلیٹس 2 یا...
’کمیشن برائے شادی و عائلی قوانین‘ عام طور پر یہ فرض کیا گیا ہے کہ مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 1961ء کا اجرا غالباً حکومتِ پاکستان کی جانب سے اگست 1955 میں قائم کردہ ’کمیشن برائے شادی و عائلی قوانین‘ کی سفارشات کی بنیاد پر نافذ کیا گیا تھا۔ اس کمیشن کے پہلے سربراہ ڈاکٹر خلیفہ شجاع الدین تھے جو دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے جس کے بعد پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں عبدالرشید کو اس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ اس کمیشن میں صرف ایک مذہبی عالم شامل تھے: مولانا احتشام الحق تھانوی جنہوں نے کم و بیش ہر پہلو اور ہر سفارش پر تفصیلی اختلافی نوٹ تحریر کیا۔ ان کا یہ اختلافی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ قابل مذمت ہے۔ پیٹرول 8.36روپے اور ڈیزل 10.39 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ملک کے اندر پہلے ہی غریب آدمی زندہ درگور ہو چکاہے۔کوئی پرسان حال نہیں۔ تاریخ کے نا اہل ترین حکمران ملک وقوم پر مسلط ہیں جن سے خیر کی کوئی امید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دفتر منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ یونٹس کے نام پر جو کھیلوا ڑ قوم کے ساتھ کیا جار ہا ہے وہ شرمناک ہے، سلیب سسٹم کا خاتمہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری ، نائب امرا سید ارشاد ظفر بخاری ، ظہیر الدین جتوئی ، جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی ، جوائنٹ سیکرٹری راجا وسیم ، علیم اکرام اور عمران غوری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اچانک پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ ابھی بجٹ کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ قوم پر ایک اور پیٹرول بم گرایا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے تک کا اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا غریب آدمی پہلے ہی دوقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مہنگائی پہلے ہی اپنی بلند ترین سطح پر ہے، اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ، زرعی لاگت، بجلی کی پیداوار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دیگر تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور تھانہ کی حدود کے نواحی گائوں قاضی اللہ رکھیو کلوڑ سے4 روز قبل اغوا ہونے والے15 سالہ وارث علی کلوڑ کے اہل خانہ مرد اور عورتوں نے پاک کتاب اٹھا کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور کے سامنے تپتی دھوپ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دھرنے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین مرد و عورتوں کا کہنا تھا کہ 4 دن گزر گئے ہیں مگر پولیس نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او کا رویہ بھی غیر مناسب ہے جب تک ہمارا نوجوان بازیاب نہیں ہوگا تب تک یوں روڈ پر بیٹھے رہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھارا ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیامیں پٹرول کی قیمتیں کم ترین سطح پر آچکی ہیں جبکہ ہماری حکومت لیوی ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران اقتدارمیں آنے سے پہلے انہیں ظالمانہ ٹیکس قراردیتے رہے ہیں اور اقتدار میں آ کران ٹیکسوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا، پاکستان میں اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور جنوبی عبدالرشید مرزا اور صدرپبلک ایڈ کمیٹی وقاص احمد بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے گلے کا پھندہ بن چکی ہے۔ پہلے بجلی، پھر گیس اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ آمدنی مسلسل کم اور اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں جس کے باعث عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ نت نئے ٹیکس عوام پر مسلط کیے جا رہے ہیں مگر انہیں روزگار کی سہولت میسر نہیں۔ بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے اور چینی مافیا نے قیمتوں کو آسمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ نہ سکا، حبس زدہ موسم کے باعث کاروباری اور گھریلو سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کہیں کم دکھائی دے رہا ہے۔ چند روز قبل سکھر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی تھی، مگر بارش کے بعد گرمی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔ گرمی اور حبس کے باعث شہری گھروں اور دکانوں تک محدود ہو گئے ہیں، جس کے سبب نہ صرف روزمرہ معمولات متاثر ہوئے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں۔اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں کاروبار ویسے ہی کم ہو جاتا ہے، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاغی( آئی این پی )دالبندین شہر اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی روز افزوں تعداد شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ گلیوں، محلوں، بازاروں اور رہائشی کلیوں میں ان کتوں کی آزادانہ نقل و حرکت نے عوام ، بالخصوص خواتین، بچوں اور طلبہ و طالبات کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دینی مدارس میں زیرِ تعلیم ہزاروں بچے، بچیاں اور خواتین روزانہ ان کتوں کے حملے کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں، خاص طور پر رات کے اوقات (ایک سے دو بجے کے درمیان) میں ان کی موجودگی ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ بعض اوقات یہ کتے گھروں کے دروازوں تک پہنچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) سنیئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے حیدرآباد سکھر موٹروے کے لیے جو پیسے رکھے ہیں اس سے لگتا ہے وہ اسے بنانا نہیں چاہتی وہ یہ پیسے رکھ کر سندھ کی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے تحریک انصاف کے رہنما خان صاحب کو پارٹی سے مائنس کرانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ غیر قانونی اور غیر آیئنی ہے بجلی کی چوری میں جو ملوث ہے اسے کڑی سزا ملی چاہیے یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام میں اپنی رہائش گاہ راول ہاوس پر محرم الحرام کے سلسلے میں نیاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس سندھ میں سال 2023 کے دوران ضلع جامشورو میں پولیس کانسٹیبل کی 56 خالی آسامیوں کے لیے ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے سجاد علی، شہباز خان اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر امیدواروں کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی جانب سے ضلع جامشورو میں اعلان کردہ پولیس کانسٹیبل کی 56 خالی نشستوں پر بھرتی کے لیے ہم 490 امیدواروں کا تقرر کیا اور ٹیسٹ اور انٹرویو بھی لیا گیا جن میں سے 33 امیدواروں کو ملازمت کے آرڈر جاری کیے گئے جب کہ 22 امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا جنہیں ابھی تک ملازمت کے آرڈر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد /جا مشورو ڈاکٹرعلی اکبر ڈاہری نے کہا ہے کہ اسپتال کے بجٹ اور وسائل کی کمی کے باوجود ہم اسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ، ادویات اور آئی سی یو سمیت آپریشن تھیٹرز کے روزانہ لاکھوں روپے کے اخراجات کے ساتھ ساتھ ایم آر آئی اور سٹی ا سکن مشینوں کی مرمت و اسپتال کی تعمیر و ترقی کے امور بھی انجام دے رہے ہیں تاکہ اسپتال میں یکسوئی کے ساتھ مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات بہم فراہم ہوتی رہیں ،ہم بجٹ یا وسائل کی کمی کا بہانہ بنا کر مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولیات میں کمی یا روک نہیں سکتے۔ان خیالات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)دعوت اسلامی کی مرکزی شوری کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے کہا ہے کہ اہل بیت اور صحابہ سے محبت ارکھنا ایمان کا حصہ ہے امام حسینؓ نے باطل کی بیت کے بجائے شہید ہونا قبول کر لیا یہ بات انھوں نے دعوت اسلامی ٹنڈوجام کی شان صحابہ اور اہل بیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام ؓ دنیا کے سب سے بہترین انسان تھے اور نبی کریم ﷺ کا ساتھی انھیں اللہ تعالیٰ نے خود بنایا تھا اور ان سے محبت کا حکم بھی نبی کریم ﷺ اور اللہ تعالی نے ہمیں دیا ہے اس لیے صحابہ کرام ڑضی اللہ تعالیٰ عنہم سے محبت ہمارے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطری اور مصری ثالث اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے، مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے، کیونکہ یہ اس سے بہتر نہیں ہوگا بلکہ بدتر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے...
لاہور: جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 50 فیصد سے زائد بھارتی لوگ ایرانی کسانوں کی اولاد ہیں ،ایرانی کسانوں نے 5 تا 7 ہزار سال قبل ہندوستان پہنچ کر کھیتی باڑی شروع کی تھی. گویا اہل بھارت کی اکثریت کے اجداد قدیم ایرانی نکلے۔اس ضمن میں حال میں امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے سے منسلک ماہر ِانسانی ارتقائی جینیات، ایلسی کرڈوتکف نے مع ٹیم اہل بھارت کے جینز کا عالمی ڈیٹا میں محفوظ کروڑوں جینز سے تحقیقی موازنہ کیا۔ تین عشروں سے عالمی ماہرین جینیات لاکھوں بھارتی باشندوں کے جین (Gene)جمع کر چکے کہ ان کے اجداد کا سراغ لگے۔گویا اہل بھارت کی اکثریت کے اجداد قدیم ایرانی نکلے۔ پھران میں وسطی ایشیا سے...
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم جولائی کی دوپہر تک جاری رہنے والی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 118 بچوں ، خواتین اور بزرگوں کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق30جون رات8بجے تا فجر تک 74اور یکم جولائی صبح سے دوپہر تک44مسلم بچے ، بڑے شہید کیے گئے ۔الباقا کیفے پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایسا حملہ کیا کہ ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں بدل گیا۔ خوشیوں...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگایا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم کا بہنوں کے ذریعے پیغام پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم لائی جا رہی ہے اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں اور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان کا کیس نہ لگا کر جو سروسز دی ہیں اس کے تحفے میں ان کو اب...
11ارب 9کروڑ روپے کیخطیر ادائیگیوں کے باوجود شہر میں سڑکیں نہیں بنائی گئیں،شدید عوامی دباؤ پرآفیشل ڈیٹا جاری سب سے زیادہ ٹاؤنچیئرمینوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے ، سڑکوں پر پڑے گڑھوں کی مرمت کی جائے، شہریوں کا مطالبہ شہر قائد میں بارش سے قبل اور بعد میں سڑکوں کی تباہ حالی سے ہر شہری پریشان ہے، دوسری جانب سوئی سدرن نے کھودی گئی سڑکوں کی اربوں روپے ادائیگی کی تصدیق بھی کردی ہے۔کراچی میں بارشوں کے بعد سڑکوں کی تباہ حال صورتحال اور شدید عوامی دباؤ پر ایس ایس جی سی کی انتظامیہ جاگ گئی اور اربوں روپے کی مالیت کی ادائیگیوں سے متعلق آفیشل ڈیٹا جاری کردیا ہے۔ڈیٹا کے مطابق جولائی 2024ء سے جون2025ء تک روڈ کٹنگ...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، عوام کی کمر توڑو، یہ ہے حکومت کی پالیسی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے اور اشتہاری ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔پاکستانی عوام نے حکومت کی جانب...