2025-10-13@19:54:45 GMT
تلاش کی گنتی: 49
«واٹر ٹینکر کے»:
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور لرلی۔ واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مقدمے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گرفتار ملزمان ٹینکر کے مالکان نہیں ہیں۔ ملزمان نے نہ ہی برآمد چھالیہ کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے مؤقف دیاتھا کہ ڈرایئور اور کلینر دیہاڑی پر کام کرتے ہیں۔ ملزمان کا اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ پراسیکیوشن نے...
شہر میں دنداناتے ہوئے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے ایک اور جان لے لی، متوفی کی عمر 14 سال جبکہ وہ حافظ قرآن تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں واٹرٹینکر چلانے والے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ اسماعیل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ کورنگی ضیا کالونی بیلچہ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ اس دوران گلی کا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کو نوجوان دکھائی نہیں دیا اور وہ...
بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے 3 وزرا نے گوگل میپس، واٹس ایپ اور مائیکروسافٹ جیسے عالمی برانڈز کے بجائے ملکی متبادل ایپس کے استعمال کو فروغ دینا شروع کردیا ہے۔ یہ قدم امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے پس منظر میں دیسی مصنوعات کی حمایت میں سب سے مضبوط اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا اگست میں امریکا کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے بعد مودی نے مقامی مصنوعات کے استعمال پر زور دینا شروع کیا۔ گزشتہ ماہ انہوں نے عوام سے براہِ راست اپیل کی تھی کہ روزمرہ کی ضروریات کے لیے غیر ملکی اشیا ترک...
سعودی واٹر اتھارٹی نے کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے تعاون سے پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجیز میں جدت کے لیے ایک مشترکہ ورچوئل سینٹر قائم کر دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس مرکز کا مقصد پائیداری کو فروغ دینا، جدید مٹیریل اور قابل تجدید توانائی سے استفادہ کرنا اور ریسرچ تعاون کے ذریعے پانی کی ٹیکنالوجی میں قومی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط یہ مرکز تینوں اداروں کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کے تحت قائم کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر کئی اہم شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ ان میں...
شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس...
مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیٹا اپ ڈیٹس میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے ہیں جو صارفین کے تجربے کو مزید آسان، محفوظ اور ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کیے جارہے ہیں۔ گروپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس اینڈرائیڈ ورژن 2.25.22.11 میں، بیٹا صارفین اب کسی بھی گروپ کی انفو اسکرین سے براہ راست گروپ مخصوص اسٹیٹس اپ ڈیٹس پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس خودکار طور پر صرف اسی گروپ کے اراکین کو 24 گھنٹے کے لیے نظر آئیں گی اور ان میں سب اراکین حصہ لے سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ...
کراچی؛ واٹر ٹینکر سے حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اور اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ لیاقت محسود نے الزام لگایا...
کراچی: کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ لیاقت محسود نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے ہماری گاڑیاں جلائیں، اب ہم تمام پوائنٹس بند کر رہے ہیں اور سڑکیں بلاک کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل...

لاش کی بو چھپانے کیلئے سفید پاؤڈر؟ موت کے بعد حمیرا اصغر کی واٹس ایپ ’ڈی پی‘ کیسے غائب ہوئی؟ تفتیشی ٹیم اُلجھ کر رہ گئی
کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کئی ماہ پرانی لاش ملنے کے بعد اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت معمہ بنتی جا رہی ہے۔ اداکارہ کی پراسرار گمشدگی، ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں اور لاش کے ساتھ برآمد ہونے والے مشکوک شواہد نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے اس وقت ملی جب گمشدگی کی شکایت پر تفتیش شروع کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کی موت سات یا آٹھ اکتوبر 2024 کو واقع ہوئی، جبکہ ان کا موبائل فون آخری بار 7 اکتوبر کی شام پانچ بجے استعمال ہوا۔ تاہم اس کے باوجود اداکارہ کے واٹس ایپ...
ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت طلال چوہدری کا واٹس ایپ سے مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واٹس ایپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے زیر استعمال نمبرز اور گروپس کو فوری طور پر بلاک کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر مملکت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خودکار نظام متعارف کرائے جائیں جو دہشت گردی کے مواد کی نشاندہی اور اسے فوری معطل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ٹی ٹی پی جیسی دہشت گرد تنظیموں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سرگرم ہونے دینا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔طلال چوہدری نے کہا...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واٹس ایپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے زیر استعمال نمبرز اور گروپس کو فوری طور پر بلاک کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیر مملکت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خودکار نظام متعارف کرائے جائیں جو دہشت گردی کے مواد کی نشاندہی اور اسے فوری معطل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ٹی ٹی پی جیسی دہشت گرد تنظیموں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سرگرم ہونے دینا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کی آن لائن موجودگی ان کے نظریات کو پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے جسے فوری روکا جانا چاہیے، واٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں تیز رفتار اور لاپرواہ واٹر ٹینکرز موت کی علامت بن گئے۔ سائٹ ایریا، کورنگی اور شرافی گوٹھ میں پیش آنے والے مختلف حادثات میںبزرگوں سمیت 4 شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ پولیس کی مبینہ غفلت اور ناقص ٹریفک نظام نے شہریوں میں شدید خوف و غصہ پیدا کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، سائٹ ایریا ولیکا کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 25 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی نوجوان قصبہ کالونی کا رہائشی اور بنوری ٹاون مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔کورنگی ویٹا چورنگی پر ایک اور دلخراش واقعے میں واٹر...
کراچی: بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ حکمت اللہ ولد عصمت اللہ اور 25 سالہ میسر کے نام سے کی گئی ، چھیپا ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے حکمت اللہ سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کا ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوانِ نمایندگان کی تمام سرکاری ڈیوائسوں میں میٹا کی میسجنگ سروس واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دفتر سائبر سیکورٹی نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے ایک اعلیٰ خطرہ قرار دیا ہے، کیونکہ یہ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے طریقہ کار میں شفافیت فراہم نہیں کرتا اور اس کے استعمال سے سیکورٹی خدشات پیدا ہوتے ہیں۔دوسری جانب میٹا نے اس کی مذمت کی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سی اے او کی جانب سے جن متبادل ایپس کی سفارش کی گئی ہے ان میں بھی اس طرح کی اعلیٰ ترین سکیورٹی کا نظام موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میٹا کے ترجمان نے اس فیصلے سے سخت اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ دیگر منظور شدہ ایپس کے مقابلے میں زیادہ مضبوط سیکیورٹی فراہم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں واٹس ایپ کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولیوشنز نے درجنوں صارفین کو نشانہ بنایا، جن میں صحافی اور سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے۔ ایوانِ نمائندگان اس سے قبل بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر دیگر ایپس، جیسے کہ 2022 میں ٹک ٹاک پر سرکاری ڈیوائسز...
میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک نئے چیٹ جی پی ٹی فیچر سے براہ راست استفادہ اٹھا سکیں گے۔ میٹا کی ذیلی ایپ نے 2024 کے آخر میں مشہور اے آئی پلیٹ فارم کو بطور مفت چیٹ بوٹ شامل کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اب کوئی بھی صارف ایک کوڈ لکھ کر واٹس ایپ کے لیے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے صارف کو 1-800-CHATGPT کو بطور کانٹیکٹ ایڈ کرنا ہوگا۔ لیکن اب اوپن اے آئی نے واٹس ایپ پر اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے اور اس سے تصاویر بنائی جا سکیں گی۔ صارفین ایسا دو طریقوں سے کر سکتے ہیں:...
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران واٹر ٹینکر سروس جاری رہے گی، تاہم سروس پر انحصار کرنے والے لوگوں کو اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی کیونکہ شہر بھر میں مشکل سے 15 ایم جی ڈی پانی ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عید کی چھٹیوں میں تہواروں اور قربانی کے لیے زیادہ استعمال کی وجہ سے شہریوں کو پانی کے بڑے بحران کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے بڑے حصوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا ہے کیونکہ شہر کو روزانہ ایک ہزار 200 ملین گیلن (ایم جی ڈی) پانی کی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس منگل کے روز سٹی کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوا، کونسل اراکین کے مطالبے پر بلائے گئے اس اجلاس میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کونسل اراکین نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ممبر کونسل / وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم، میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، پارلیمانی لیڈرز ، واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئرز اور اراکین...
محکمہ ماحولیات کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موٹر وے پر فصلوں کی باقیات جلانے کو روکنے کیلئے ای پی اے کی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے، موٹر وے والی سائیڈ پر جو باقیات جلائے گا اس کے چالان بھی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے سروس سٹیشنز میں واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا حکم دے دیا اور عدالت نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنر فوری عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی، ضلع قصور کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو بحال کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام سروس اسٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پانی کے تحفظ سے متعلق اہم احکامات جاری کر دیے۔ عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ قصور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تاحال غیر فعال ہے اور نجی کمپنی ایک سال گزرنے کے باوجود اسے بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس موقع پر محکمہ ماحولیات کے...
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز کے خراب ہونے کی بات غلط اور بے بنیاد ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹینکرز کی کارکردگی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے واٹر ٹینکرز مکمل فعال اور فنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں غلط فہمی پھیلانے والی خبروں سے گریز کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسپکشن ٹیم نے پانی کے منصوبے کا اربوں روپے کا چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے پر سوالات اٹھا دیے جبکہ واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ مکمل طور پر ایشین ڈیویلپمنٹ بینک فنڈڈ منصوبہ ہے، منصوبے کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے 35 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم کے منصوبے کے معاہدے کا ٹینڈر دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کے 4 لاٹز پر کام ہو رہا ہے، لاٹ 2 اور 3 کا کنٹریکٹ غیر ملکی کمپنی کو 20 ارب 40...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود موٹرسائیکل چلانے والا شخص معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے کے پانی کا ایک قطرہ بھی سلب نہیں کر سکتا، صوبائی منافرت پیدا کرنے کے بجائے اس معاملے کو انجنیئرز کے حوالے کریں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جذبات بھڑکانے کی سیاست کی تو واٹر سیکیورٹی کے معاملے پر مشکلات ہوں گی، اس پر نقصان سب کا ہو گا، ایک صوبہ نہیں ہارے گا، تمام صوبے نقصان اٹھائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال بھی بارشیں 40 فیصد کم ہوئی ہیں، آنے والے سالوں میں سیلاب اور بدترین خشک سالی کا سامنا...
کراچی میں گرمی کے آغاز پر پانی کا بحران ایک بار پھر معمول کے مطابق شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ مرکزی لائن کے مرمتی کام میں تاخیر کو قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہر کو دو دنوں میں چالیس کروڑ گیلن پانی فراہمی نہیں کیا جاسکا اور شہر کا تقریباً 50 فی صد حصہ پانی سے محروم رہا۔ کراچی میں پانی فراہم کرنے والے سرکاری ادارے واٹر بورڈ کو جس میں سیوریج بھی شامل ہے مگر کمائی واٹربورڈ میں ہے جس کو سندھ حکومت نے کراچی واٹر کارپوریشن کا درجہ دیا تھا اور افسران کے تقرر و تبادلوں میں بھی من پسند تبدیلیاں اپنوں کو نوازنے کے لیے کی گئی تھیں جس کا شہریوں...
کراچی: سخی حسن کے علاقے میں ایک واٹر ٹینکر کو موٹر سائیکل سوار افراد نے مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹینکر نے ناظم آباد کے علاقے میں ایک شہری کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد چند موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹینکر کا تعاقب کیا، جو تیز رفتاری کے باعث سخی حسن کے قریب الٹ گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے نہ صرف الٹے ہوئے ٹینکر کو آگ لگائی بلکہ قریب موجود ایک اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی توڑ دیے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق...
ذرائع نے کہا کہ ترمیمی بل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی، عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں میں بحث و مباحثے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترمیمی بل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی، عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق عاطف خان نے کہا کہ مائنز...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، مائی کلاچی پر مشتعل عوام نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی پھاٹک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے اور موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں رکشا سوار سمیت دو افراد زخمی، تاہم موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔حادثے میں رکشے اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس موقع پر مشتعل عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ دریں اثنا شارع فیصل پی ایف بیس کے...
فوٹو فائل کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ کراچی میں بے لگام ہیوی ٹریفک کے باعث عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز تیز رفتار واٹر ٹینکر ایک اور خاندان کے اجڑنے کا سبب بن گیا۔ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور چراغ گل کردیا گلبائی کے قریب بس ڈرائیور نے سواری بٹھانے کے لیے بس کو اچانک سڑک پر روکا تو پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل پھسل گئی، برابر سے گزرنے والے...
حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کے کیس میں گرفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملیر ہالٹ کے مقام پر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری اور اسکی حاملہ بیوی کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم ٹینکر ڈرائیور رحیم بادشاہ اور ہیلپر وقاص کو پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 322 شامل...
آفاق احمد : فوٹو فائل چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ مجھ پر مافیاز اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کا دباؤ ہے، شہر کے حق میں آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔جناح اسپتال کراچی میں آفاق احمد نے ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قتل و غارت گری پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کچل دیا۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت...
پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا لیکن بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا، مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھے جن کی شناخت 24 سالہ زنیب اور 26 سالہ عبدالقیوم کے ناموں سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا، حادثے کے دوران جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالقیوم نامی شخص اپنی حاملہ بیوی کے ہسپتال سے چیک اپ کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ اس دوران ملیر ہالٹ سے شارع فیصل کی جانب تیزی سے آنے والے واٹر ٹینکر نے ان...
چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) سجاد غنی — فائل فوٹو چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلیشئیرز پگھلنے سے واٹر سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔ورلڈ واٹر ڈے اور ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے کہا ہے کہ 22 مارچ 2025ء کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، گلیشیئرز ہمارے دریاؤں کے لیے زندگی اور تازہ پانی کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا گلیشیئرز کے تحفظ اور پاکستان میں پائیدار آبی نظام کے لیے پر عزم ہے۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے انسانی صحت کے لیے مضر کیمیکلز اور بیکٹیریا سے آلودہ ہونے پر بوتل بند پانی فروخت کرنے والے 8 برانڈز کے پلانٹس کو سیل کردیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ کریک ڈاؤن پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) کی جانب سے کیے جانے والے پانی کے نمونوں کے ٹیسٹ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ نتائج میں کہا گیا ہے کہ پانی کی آلودگی سے دوچار ملک میں اکثر ایک محفوظ متبادل کے طور پر سمجھا جانے والا پانی خود صحت کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے مقرر کردہ معیار کے...
کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں واقع ایک لکڑی کے گودام میں آتشزدگی کے واقعے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باؤزر کی مدد سے آگ بجھائی گئی، تاہم فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔ ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے بھی مدد طلب کی، جس کے بعد ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے نیپا پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر کے جائے وقوعہ...
کراچی: کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج...
کراچی: کراچی کے علاقے تیموریہ میں گزشتہ شب ایک افسوسناک حادثے میں 10 سالہ بچہ صائم واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ نمبر 153/2025، بچے کے والد شیخ عبدالرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ والد کے بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا جب واٹر ٹینکر جو گارمنٹ فیکٹری میں پانی دینے کے بعد باہر نکل رہا تھا، نے بچے کو کچل دیا۔ یہ واقعہ تیموریہ کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا۔ پولیس نے...
کراچی کے علاقے گلبرگ میں واٹر ٹینکر کے نیچے آکر 10 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ادارے کے مطابق بچہ کھڑے واٹر ٹینکر سے بغیر بتائے پانی بھر رہا تھا، ڈرائیور نے ٹینکر ریورس کیا تو بچہ ٹینکر کے نیچے آ گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگادی کراچی: واٹر ٹینکر اپارٹمنٹ کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا، 3 گاڑیاں تباہ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر ضبط کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مرنے والے بچے...
کراچی میں کئی علاقوں کے رہائشی پانی کے استعمال کے لیے واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں کیوں کہ بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈز کی لائن کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس، متوسط طبقے کی آبادی والے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکرز اور چھوٹی سوزوکیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا، واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی، ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے 5 ٹینکرز جلانے پر احتجاجاً ٹینکرز بند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد واٹر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا تھا، جن کے نام اسماعیل اور انعام اللہ بتائے جاتے ہیں۔ جیل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد واٹر ٹینکروں کا آگ لگنے کے واقعے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، واٹر ٹینکرز کے جلائو گھرائو کا مقدمہ واٹر ٹینکر کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا ہے، مدعی کے مطابق مقدمے میں جلاؤ گھیراو اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ رات ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے جیل چورنگی سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں کو آگ لگائی، ہمارے5 واٹر ٹینکروں کو جلایا گیا ہے،...
کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، واٹر ٹینکر کو کرین کی مدد سے نالے سے نکالا گیا۔ ٹینکر کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟ وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑیاں نزر آتش کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی کیوں کہ شہریوں کی املاک کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے اعلی سطح کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لائسنس یافتہ پیمنٹ سروس پرووائیڈر (پی ایس پی) پے فاسٹ (PayFast) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، تاکہ ملک میں پہلی بار واٹس ایپ کے ذریعے ایک جدید بل ادائیگی سہولت متعارف کرائی جا سکے۔ یہ جدید ترین سروس پی ٹی سی ایل صارفین کو واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست اپنے بل دیکھنے اور ادا کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور پاکستان کی ٹیلی کام شعبے میں ڈیجیٹل کسٹمر سروس کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے۔ اس سروس کے باضابطہ آغاز کے لیے دستخط...
درنایاب:واسا کی خودمختاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کے مسودہ کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔پنجاب کابینہ کی جانب سے قانون سازی کے مسودہ کی ابتدائی منظوری دی گئی۔مسودہ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے سے قبل کابینہ کی منظوری لینا لازمی تھی۔واسا کو ایل ڈی اے کے دائرہ کار سے نکال کر خود مختار کیا جائے گا۔ایم ڈی واسا واٹر اینڈ سینٹی ٹیشن ایجنسی کے ہیڈ ہوں گے،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کرے گا ،اتھارٹی کا خودمختار بورڈ ہوگا۔وائس چیئرمین واسا بطور چیئرمین واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کام کریں گے۔واسا ایکٹ اسمبلی سے منظوری کے بعد ایل ڈی اے کےماتحت رول سے باہر ہوجائیگا۔واٹر اینڈ سینی ٹیشن...

حیدرآباد: ٹی ایل پی کے تحت حافظ ذیشان ربانی واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل پر افتتاح کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
حیدرآباد: ٹی ایل پی کے تحت حافظ ذیشان ربانی واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل پر افتتاح کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں