سائٹ میں تیز رفتارواٹرٹینکر نے بنوری ٹائون مدرسے کے طالبعلم کوکچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں تیز رفتار اور لاپرواہ واٹر ٹینکرز موت کی علامت بن گئے۔ سائٹ ایریا، کورنگی اور شرافی گوٹھ میں پیش آنے والے مختلف حادثات میںبزرگوں سمیت 4 شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ پولیس کی مبینہ غفلت اور ناقص ٹریفک نظام نے شہریوں میں شدید خوف و غصہ پیدا کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، سائٹ ایریا ولیکا کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 25 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی نوجوان قصبہ کالونی کا رہائشی اور بنوری ٹاون مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔کورنگی ویٹا چورنگی پر ایک اور دلخراش واقعے میں واٹر ٹینکر نے ریورسنگ کے دوران 60 سالہ بزرگ شہری ہاشم کو کچل دیا۔ شرافی گوٹھ کے قریب فیوچر موڑ پر پیش آئے ایک اور حادثے میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 27 سالہ محمد فصیح عبدالباسط کو کچل کر ہلاک کر دی۔۔ علاوہ ازیںحادثہ پیر اور منگل کی رات کورنگی چمڑا چورنگی اے ڈی ایم کمپنی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ نوجوان نزاکت ولد قیوم جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹرکمانڈراوروِنگ کمانڈرکا پی ٹی اے کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر محمد اکرم اور وِنگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذیشان علی نے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن(ساؤتھ زون)دورہ کیااور عہداران سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی اے ساؤتھ زون ڈاکٹر دانش امان، سینئر نائب صدر کاٹی زاہد حمید، ڈی ایس پی کورنگی پولیس اسلم جوئیہ، ایس ایچ او کورنگی پولیس علی نیازی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے نمائندے بھی موجود تھے۔ملاقات میں صنعتی علاقے میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور اسنیپ چیکنگ میں حالیہ اضافے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کی مسلسل کاوشوں، خدمات اور بھرپور کمٹمنٹ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مہمانانِ گرامی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں شیلڈ اور آیات کے فریم پیش کیے گئے۔