2025-08-10@21:46:45 GMT
تلاش کی گنتی: 48
«ٹیکس اور ڈیوٹیز»:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2025 کے لیے مقرر کردہ 748.1 ارب روپے کے ہدف سے زائد، 754.4 ارب روپے کا نیٹ ٹیکس اکٹھا کر کے ہدف عبور کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایف پی سی سی آئی کا ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو دیے گئے گرفتاری کے اختیارات مؤخر کرنے کا مطالبہ انگریزی روزنامے میں شائع سینیئر رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق جولائی میں حاصل ہونے والی محصولات میں آمدنی ٹیکس 323.6 ارب، سیلز ٹیکس 352.7 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 46.2 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 113 ارب روپے شامل ہیں۔ ایف بی آر نے مجموعی طور پر 835.5 ارب روپے اکٹھے کیے، جن میں سے 81.1 ارب روپے کی ریفنڈ ادائیگیاں کی گئیں۔...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کے تحت مخصوص زرعی اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکسوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس معاہدے کے تحت افغانستان کی 4 مصنوعات پر 5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دیا جائے گا۔ وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت تجارت کی سمری کی منظوری لی گئی ہے، ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت پاک-افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک، افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم...

سرپرست اعلی ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر کی کاوش بغیر ڈیوٹی درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصد ڈیوٹی عائد ترمیمی آرڈیننس جاری مقامی کپاس کے لئے لیول فیلڈ ہونے سے مقامی کپاس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی) و چیئرمین جنوبی پنجاب(پی بی ایف) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کاٹن سیکٹر کے لیے ایک اہم پالیسی پیش رفت میں مقامی کپاس کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی ضابطہ کار ترمیمی آرڈیننس(1)1359 حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے جس کے مطابق درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصدڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو کہ پہلے صفر تھی یہ کامیابی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست اعلیٰ جناب ایس ایم تنویر کی قیادت میں ایک سال کی انتھک محنت کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر تمام درآمدی ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دے دیا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی کی دستیابی، معیار، قیمتوں میں استحکام اور درآمدی طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں چینی کی ممکنہ قلت اور غیر ضروری قیمتوں میں اضافے سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مارکیٹ میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔ْاجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن...
امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا امپورٹڈ باتھ ٹب پر ڈیوٹی 16 فیصد، امپورٹڈ باتھ واشنگ ٹینک پر ڈیوٹی 24 فیصد کردی ،نوٹیفکیشن جاری عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم، لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروز اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم، لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروز اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 10 فیصد اور نئی امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی۔ امپورٹڈ نئی اسپورٹس جیپوں پر ڈیوٹی90 سے کم...

حکومت نے کتے بلیوں کی خوراک،امپورٹڈ میک اپ، امپورٹڈ پھل، امپورٹڈ کافی سمیت بیشتر امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس کم کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء) حکومت نے کتے بلیوں کی خوراک،امپورٹڈ میک اپ، امپورٹڈ پھل، امپورٹڈ کافی سمیت بیشتر امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2025 کے نافذ ہوتے ہی 100 سے زائد اشیا پر ڈیوٹی ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، موبائل فون سم کارڈز پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 12 فیصد اور نئی کاروں، منی وینز پر ڈیوٹی 10 فیصد تک کم کر دی گئی۔ میڈیا کے مطابق ایف بی آر کے باضابطہ جاری نوٹیفکیشن کے تحت یف بی آر کا فنانس ایکٹ 2025 کے نافذ ہوتے ہی درآمدی دودھ، دہی، پنیر، پھلوں سمیت 100 سے...
اسلام آباد — حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے تحت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذالعمل ہو چکی ہے۔ نئی پالیسی کا مقصد مقامی آٹو مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دینا، قیمتوں میں کمی لانا اور صارفین کو متبادل آپشنز فراہم کرنا ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق 1300 سی سی سے 1500 سی سی تک انجن کپیسٹی والی استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے صرف متوسط یا خوشحال طبقہ ہی فائدہ اٹھا سکے گا کیونکہ عام عوام کی ضرورت چھوٹی یعنی 660 سی سی سے 1000 سی سی گاڑیاں...
امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے نئے بجٹ میں گاڑیوں درآمدی دودھ، دہی سمیت 6980اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کردی، نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈ جیپوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15سے کم کر کے 10 فیصد کردی گئی ہے جبکہ نئی امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیوں پر ڈیوٹی بھی 5 فیصد کمی کے بعد 10 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ امپورٹڈ نئی اسپورٹس جیپوں پر ڈیوٹی 90 سے کم کرکے 50 فیصد مقرر کردی گئی ہے، نئے بجٹ میں لگژری شپس، کروز اور بوٹس...
فنانس ایکٹ 2025کے نفاذ کے ساتھ ہی درآمدی دودھ، دہی، پنیر، پھلوں سمیت7 ہزار آئٹمز پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کردیا۔ فنانس ایکٹ 2025 کے نفاذ کے ساتھ ہی ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل درآمدی میک اپ کے سامان، دودھ، دہی، مکھن، پنیر، پھلوں، وارنش، پینٹ انیمل اور لیکر چیزوں سمیت 6 ہزار نو سو اسی سے زائد اشیا پر ڈیوٹی و ٹیکس میں کمی کردی ہے جب کہ موبائل فون سم کاڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی ہے۔ اسی طرح نئی کاروں اورمنی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر 7000 سے زائد درآمدی اشیاء پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ایف بی آر نے جاری کر دیا ہے۔ صنعتی شعبے اور زرعی سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں درج ذیل قابل ذکر ہیں: زرعی اور لائیوسٹاک سیکٹر:بریڈنگ جانوروں کی درآمد پر ڈیوٹی کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی۔بریڈنگ مرغیوں پر بھی درآمدی ڈیوٹی 5 فیصد مقرر کی گئی۔زندہ مچھلی، فرون فش، کواڈ فش، سر، دم اور کھال پر ڈیوٹی کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی۔ دودھ اور ڈیری پراڈکٹس:درآمدی دودھ، دہی، پاؤڈر ملک پر ڈیوٹی 20 فیصدملک...
فنانس ایکٹ 2025کے نفاذ کے ساتھ ہی درآمدی دودھ، دہی، پنیر، پھلوں سمیت ایک سو سے زائد اشیا پر ڈیوٹی ٹیکس میں کمی کردی گئی اور اس حوالے سے ایف بی آر نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پنیر اور دہی کی درآمد پر ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جب کہ موبائل فون سم کاڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی ہے۔ اسی طرح نئی کاروں اور منی وینز پر ڈیوٹی ایک تہائی سے 10فیصد تک کم کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ ایس یو ویز پر 44 فیصد کمی سے ڈیوٹی 50 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون سم کارڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کر دی گئی ہے، جب کہ نئی کاروں اور منی وینز پر ڈیوٹی ایک تہائی کم ہو کر 10 فیصد تک لائی گئی ہے۔درآمد شدہ ایس یو ویز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 44 فیصد کم ہونے کے بعد اب یہ 50 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی طرح مرغی اور مچھلی پر ڈیوٹی 5 فیصد مقرر کی گئی ہے، جب کہ پرندوں کے انڈوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔کتے اور بلی کے کھانے پر بھی 5 فیصد کمی...
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے آغاز پر ملکی صنعت کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 7 ہزار سے زائد اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام خام مال اور ان سے متعلقہ مصنوعات پر لاگت کم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور معیشت کو فعال بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی ٹیکس محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کو ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کی ہدایت ایف بی آر کے مطابق جن اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، ان میں پولٹری انڈسٹری کے لیے بریڈنگ مرغ، فروزن مچھلی، زندہ مچھلی، کواڈ فش، دودھ، ملک...
وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر 7 ہزار سے زائد درآمدی اشیاء پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف صنعتی، زرعی، روزمرہ استعمال اور غذائی اشیاء پر ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ نئے مالی سال میں درآمدی میک اپ اور خام مال پر ڈیوٹی 55 فیصد سے کم ہو کر 44 فیصد،فیس واش، صابن اور متعلقہ خام مال پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد،درآمدی سبزیوں پر ڈیوٹی 5 فیصد مقرر،درآمدی کھجور پر ڈیوٹی 20 فیصد ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائیو اسٹاک میں بریڈنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 ء کے تحت منگل سے 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عاید 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے بجٹ 26-2025 ء کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کے لیے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ 2025-26 منگل سے سے باضابطہ طور پر لاگو کردیا گیا ہے۔ فنانس ایکٹ کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی2025ء)نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر 312 ارب کے نئے ٹیکس لگا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت آج(منگل) سے 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام...
وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت آج(منگل) سے 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ 2025-26 منگل سے سے باضابطہ طور پر لاگو کردیا گیا ہے۔ فنانس ایکٹ کے تحت کی جانے والی ترامیم...
---فائل فوٹو حکومت نے متعلقہ وزارتوں کو اہم ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جن ممالک سے درآمدات پر ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا ان میں امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین شامل ہیں۔یاد رہے کہ وزارتِ خزانہ پہلے ہی امریکا کے ساتھ جاری ٹیرف مذاکرات کے دوران کسی قسم کی ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کر چکی ہے۔امریکا کے ساتھ جولائی میں ٹیرف، تجارت اور سرمایہ کاری مذاکرات اور معاہدے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی سے درآمدات پر ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا، جرمنی گلہ کرنے کے علاوہ یورپی یونین سے بھی ٹیکس استثنیٰ کےلیے دباؤ ڈالواتا رہا ہے۔ پاکستانی...
ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانیکی ہدایات کردی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین سے درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے امریکا سے ٹیرف مذاکرات کیدوران ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کی تھی۔امریکا نے پاکستان کے درآمدی ٹیکسزکی بنیاد پرپاکستانی مصنوعات پرٹیرف میں اضافہ کیاتھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا...
حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین سے درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانےکی ہدایات کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک سے درآمدات پر ڈیوٹی نہ بڑھانے کا فیصلہ مختلف وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے دوران ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کی تھی جبکہ امریکا نے پاکستان کے درآمدی ٹیکسز کی بنیاد پر پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کیخلاف ایف آئی آرز، گرفتاریاں اور ٹرائلز غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا بڑا، تفصیلی فیصلہ جاری دوسری طرف چین سے درآمدات اور آن لائن...
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025 سے 2026 کے لیے بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تو اپوزیشن اور عام عوام اس پر سیخ پا نظر آئے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد عام آدمی کو ٹیکس کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا اور اب پاکستان میں رہنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ جہاں ہر طبقہ مہنگائی اور نئے ٹیکسز سے پریشان ہے وہیں آٹو انڈسٹری بھی حکومت پر برس پڑی۔ آٹو موبیل ایکسپرٹ اور پاک ویلز کے شریک بانی سنیل منج نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام استعمال کی امپوڑٹڈ گاڑیاں خریدنے والے صارفین کے لیے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ہے جبکہ مہنگی بڑی امپورٹڈ گاڑیوں پر حکومت نے آئی ایم ایف...
سٹی 42 : وفاقی بجٹ 26-2025 میں سولر پینل کی درآمدات پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی ۔ سولر پینل کی مقامی تیاری کے خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کر دی گئی۔ اس کی مشینری اور سیل پر ڈیوٹی ختم جبکہ ایلمونیم اور سلور پیسٹ کے اوپر ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔ سولر پینل کی لیب ٹیسٹنگ آلات پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔

7 ہزار میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم کردی، تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دیا،وزیرخزانہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا ہے، ہم نے برآمدات پر مبنی معیشت کو ترجیح دینی ہے 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کردیا گیا ہے، ایسی اصلاحات 30 سال میں پہلی بار کی گئیں، ۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ 2 ہزار 700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا ہے، جن میں سے 2 ہزار ٹیرف لائنز براہ راست خام مال سے تعلق رکھتی ہیں، اس کے نتیجے میں برآمدکنندگان کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اخراجات میں کمی آنے سے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا ہے۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ روز پیش کیے گئے بجٹ میں حکومت نے عوام کو جہاں تک ممکن تھا ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایکسپورٹ پر مبنی معیشت کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ بجٹ میں 7 ہزار ٹیرف لائنز میں سے 4 ہزار میں کسٹمز ڈیوٹی ختم کی گئی ہے اور اس طرح کی اصلاحات 30 برس میں پہلی بار ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2700 ٹیرف لائنز میں کسٹمز ڈیوٹی کو کم کیا ہے، کسٹمز...
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد روزمرہ استعمال کی اشیا پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال 2025-26ء کے وفاقی بجٹ میں جن اشیا پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے کا امکان ہے، ان میں فاسٹ فوڈز، تیار شدہ خوراک اور مشروبات (پراسیسڈ فوڈ) شامل ہیں۔ ان تجاویز کا مقصد ریونیو میں اضافہ اور غیر ضروری کھپت پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ بجٹ 2025-26 میں چپس، نوڈلز، کولڈ ڈرنکس، آئس کریم، بسکٹس اور فروزن فوڈز سمیت دیگر پراسیسڈ آئٹمز پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فروزن گوشت، مختلف قسم کے ساسز اور ریڈی ٹو ایٹ اشیا پر...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تجاویز میں پراپرٹی کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کر دی ہے۔ اسلام آباد کی حدود میں جائیداد کی خریداری پر سٹامپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا گزشتہ سال بجٹ میں پراپرٹی کی خریداری پر مختلف ڈیوٹی عائد کی گئی تھیں، خریداری پر عائد 3.5 فیصد ڈیوٹی کو کم کر کے 2 فیصد اور 3 فیصد والی ڈیوٹی کو کم کر کہ 1.5 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ آئندہ سال کے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں سالانہ 20کروڑ سے 50 کروڑ روپے آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد، تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں سالانہ 20کروڑ سے 50 کروڑ روپے آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا اور جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد، تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر کے ودہولڈنگ ٹیکس...
وفاقی بجٹ، پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )فاقی بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز سامنے آگئی، پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، بلڈرز اور ڈیولپرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ وفاقی بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات کی تجویز بھی دی گئی ہے، پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز دی گئی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چپس، بسکٹ، کولڈڈرنکس، آئس کریم، تیار خوراک سمیت متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس، کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) پنجاب کے باغات میں، جہاں نسل در نسل پھلوں کی پیداوار ہی گزر بسر کا ذریعہ رہی ہے، وہاں وفاقی ٹیکس محض کوئی دور کا مالیاتی مسئلہ نہیں — بلکہ یہ روزانہ کی بنیاد پر روزگار پر پڑنے والا کاری وار بن چکا ہے۔ جو معاملہ باقاعدہ پیک شدہ جوس کی صنعت پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور اس پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگنے سے شروع ہوا، وہ اب ایسی سمت میں بڑھ چکا ہے جس کا شاید کسی پالیسی ساز نے اندازہ نہیں لگایا تھا۔ جوس کمپنیاں — جو کبھی پھلوں کے گودے کی سب سے بڑی خریدار اور اضافی پیداوار کے لیے ایک محفوظ سہارا تھیں — اب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر 31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔(جاری ہے) ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے لارج ٹیکس پئیردفاتر،میڈیم ٹیکس پیئرز آفس،کارپوریٹ ٹیکس آفس اورریجنل ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرزان لینڈریونیوکے نام جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ مالی سال 25۔2024 کے ریونیو اہداف کی وصولی اورٹیکس کی تعمیل کیلئے انفورسمنٹ اقدامات کوفعال طور پر آگے بڑھانے کیلئے تمام متعلقہ دفاترر31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں گاڑیوں، آٹو پارٹس اور صنعتی خام مال پر ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے آٹو اسپیئر پارٹس پر موجودہ 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ کسٹم ڈیوٹی سلیب میں 4 فیصد سے 7 فیصد تک بتدریج کمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت گاڑیوں پر بھی موجودہ کسٹم ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی پر غور کر رہی ہے جو اس وقت 15-90 فیصد ہیں۔ برآمدات کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل، کیمیکل، پلاسٹک،...
ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے,نئے بجٹ میں گاڑیوں، پرزہ جات اور صنعتی خام مال پر ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر موجودہ 15 سے 90 فیصد تک ڈیوٹی میں 20 فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پرزہ جات پر عائد 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اسی طرح 4 سے 7 فیصد سلیب میں بھی بتدریج کمی متوقع ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ بجٹ میں برآمدات...
کراچی:آباد کی جانب سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے ٹیکسز میں مزید نرمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان حسن بخشی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی خرید فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی FED ختم کرنے کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236C اور 236K کے ٹیکسوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو 7E کے تحت رئیل اسٹیٹ پر عائد ٹیکسز میں نرمی کی تجویز دی ہے۔ حکومت کا پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے کا فیصلہ تعمیراتی...
ایف بی آر نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری پکڑی لی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر چندروز قبل بہاولنگر میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی ڈیوٹی ٹیکس چوری اور دس ارب روپے سے زائد مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ قبضے میں لے کر ضبط کیے تھے۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر چیف کمشنر آرٹی او بہاولپور صاحبزادہ عبدالمتین نے...
اسلام آباد: ایف بی آر نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری پکڑی لی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر اسمگنگ اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا، ایف بی آر کے سینئر افسر نے منگل کو’’ ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر شواہد کی روشنی میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر چیف کمشنر آرٹی او بہاولپور صاحبزادہ عبدالمتین نے کمشنر آر ٹی او ممتاز احمد ،ڈپٹی کمشنر عمران یوسف اور آڈٹ...
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مضبوط و فعال بنانے کے لیے ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں میں رعایات دیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی ٹیکسٹائل و فیبرک انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لیے پولیئسٹر یارن، بلیچ شدہ و غیر بلیچ شدہ گری فیبرکس اور ڈائی شدہ و پرنٹ شدہ فیبرکس کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح بتدریج 11 فیصد سے بڑھا کر 16 فیصد اور 16 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد جبکہ ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال کی پہلی ششماہی میں کم آمدنی کی وجہ سے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت پلاٹوں اور کمرشل جائیدادوں کی منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) واپس لینے کی توقع ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ممکنہ طور پر تجارتی اور رہائشی جائیدادوں کی الاٹمنٹ اور منتقلی پر ایف ای ڈی کو ختم کرنے کی تجویز دے گا۔ یہ بجٹ 2025-26 میں لاگو ہو سکتا ہے۔ فی الحال ڈویلپرز اور بلڈرز کو خریدار کے ٹیکس کی حیثیت کے لحاظ سے 3 فیصد سے 7 فیصد تک کی شرحوں پر ایف ای ڈی جمع کرنا ہے۔ تاہم نگرانی کے طریقہ کار کی عدم موجودگی کے باعث اس ٹیکس اقدام...

اسلام آباد کے نئے سیکٹرز میں پلاٹوں کی خریداری: اوورسیز پاکستانیوں کا ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ کا مطالبہ
اوورسیز پاکستانیوں نے وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں پلاٹوں کی پہلی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی چھوٹ اور پاکستانی روپے میں ادائیگی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکس ماہرین نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ خاص طور پر سی ڈی اے سیکٹر سی-14 کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد متوقع رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر کے ترقیاتی پیکیج میں اوورسیز پاکستانیوں کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے اور انہیں امریکی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق، الاٹیز کی جانب سے امریکی ڈالر میں ادائیگی نہیں کی جا رہی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن اور اس پر ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز خریدیں، جن کی شناخت ہینڈ سیٹ پر واضح طور پر نظر آنے والے اسٹیمپ (پی ٹی اے منظور شدہ) سے کی جاسکتی ہے، تاکہ پاکستان کے موبائل ایکو سسٹم کے اندر نیٹ ورک کی مطابقت اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنایا جاسکے۔ پی ٹی اے...