2025-09-18@13:59:15 GMT
تلاش کی گنتی: 49
«پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات»:
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سے آج نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام نے ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔ ناہید اسلام کے ہمراہ علاؤالدین محمد (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری انٹرنیشنل سیل) اور ایس ایم سوزا الدین (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و رکن انٹرنیشنل سیل) بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ناہید اسلام کون ہیں؟ یاد رہے کہ ناہید اسلام شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں طلبہ تحریک کے قائد تھے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ناہید اسلام ڈھاکا یونیورسٹی میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ہیں۔ اور وہ انسانی...
نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے ملاقات کی۔ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے، اس موقع پر بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ کے لئے 500 نئی سکالر شپس کا اعلان کیا گیا۔محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں آج بھی بنگلہ دیشی بھائیوں کی محبت موجزن ہے، ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔سابق وزیراعظم نے...

نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی حکومت کے عہدیدار کی ملاقات، پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستانی طلبہ کے لیے 500 نئی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہ ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران تعلیم، معیشت، توانائی، زراعت، تجارت اور عوامی رابطوں کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ نواز شریف نے اس موقع پر بنگلہ دیش کے ساتھ...
بنگلہ دیش میں تعینات پاکستان کے نئے ہائی کمشنر عمران حیدر نے آج بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بی این پی کی سینیئر قیادت بھی شریک تھی جن میں قائمہ کمیٹی کے اراکین عبدالمعین خان، امیر خسرو محمود چوہدری اور آرگنائزنگ سیکریٹری شمع عبید شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط بی این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔ گفتگو کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال...
بنگلہ دیش نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط ختم کردی ہے، 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اس فیصلے کے بعد پاکستانی حکام اب بغیر ویزا کے بنگلہ دیش کا سفر کر سکیں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی مختلف جہتوں میں بہتری پیدا ہوئی ہے، دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی اور سفارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر کئی معاہدے طے کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے...
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایچ ای محمد اقبال حسین نے وزارت پٹرولیم میں ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر چونا پتھر، کوئلہ اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔ وزیر پٹرولیم کا تعلقات مزید گہرا کرنے کا عزم وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف برادر ملک بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی مفاد میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز کے لیے پُرعزم ہے۔ مشترکہ سرمایہ کاری اور علم کے تبادلے...
وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے، ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے بہتری اور گرمجوشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کبھی ایک ہی ملک تھے لیکن ایک خونریز خانہ جنگی کے بعد الگ ہو گئے، جس میں اس وقت مشرقی پاکستان کہلانے والا خطہ الگ ہو کر آزاد ملک بنگلہ دیش بن گیا۔علیحدگی کے بعد کے برسوں میں بنگلہ دیش کی قیادت، خاص طور پر معزول وزیراعظم...

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ توانائی، لاجسٹکس اور فوڈ سکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش پورے خطے کے لیے ایک مثبت معاشی تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے ملاقات میں کیا۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تجارت، توانائی، لاجسٹکس اور صنعتی روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے حالیہ دورہ جات کے دوران پاکستان کے صنعتی مراکز کے مشاہدات اور وہاں کے...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
ڈھاکہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت کی اور وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور...

پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکافیصلہ کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی، پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ...
پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس رکھنے والے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی جائے گی۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈھاکہ میں اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ محسن نقوی کو وزارت داخلہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، اور انٹرنل سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پولیس ٹریننگ اور انسداد دہشت گردی جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔ بنگلہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) گزشتہ برس بنگلہ دیش میں ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ اب تک پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد بنگلہ دیش کے بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آئی جبکہ سفارتی طور پر چین کی طرف جھکاؤ میں اضافہ ہوا۔ نگران حکومت کو اب آئندہ سال کے انتخابات سے قبل بڑھتی ہوئی سیاسی پولرائزیشن، اور بیرونی دخل اندازی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے نئی دہلی میں موجود تجزیہ کار پروین ڈونتھی کے بقول، ''ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں...

بنگلہ دیشی جامعات کے وائس چانسلرز کے وفد کا دورۂ پاکستان مکمل، 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
— فائل فوٹو بنگلہ دیش کی نمایاں جامعات کے 7 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا ایک ہفتے پر محیط دورہ کامیابی سے مکمل کرلیا- اس دورے کے دوران پاکستانی جامعات اور صنعتی اداروں کے ساتھ 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان علمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہیں۔بنگلہ دیشی وفد پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی کامسٹیک کی خصوصی دعوت پر 16 سے 21 جون تک پاکستان میں قیام پذیر رہا- اس وفد میں بنگلہ دیش کی نامور جامعات کے وائس چانسلرز اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔دورے کے دوران وفد نے پاکستان کی ممتاز جامعات اور کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کی رکن جامعات کا...
پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے زیر اہتمام بنگلہ دیشی وائس چانسلرز کے لیے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم فورم میں بنگلہ دیش کے سات رکنی اعلیٰ تعلیمی وفد نے شرکت کی، جس میں معروف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر نمائندگان شامل تھے۔جبکہ پاکستان کی پندرہ ممتاز جامعات کے سربراہان نے بھی شرکت کی جو کہ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کا حصہ ہیں۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ابتدائی خطاب میں اس دورے کو دونوں برادر اسلامی ممالک "پاکستان اور بنگلہ دیش" کے درمیان سائنسی و تعلیمی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیشی طلباء کے لیے پاکستان...
پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ https://Twitter.com/ForeignOfficePk/status/1934903487214620985 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی سفیر کو بتایا کہ پاکستان اپنے برادر ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے تعلقات میں روز بہ روز آتی بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تجارت، سیاحت اور عوامی رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
زبیر راشد : بنگالی ڈپٹی ہائی کمشنر کی وفد سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں ظاہر ہونے لگے، بنگلادیش ڈپٹی ہائی کمشنر کی کراچی میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر آئے ہوئے وفد سے ملاقات، بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم نے صدر، سینئر نائب صدر اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین تابانی گروپ حمزہ تابانی،...
ڈھاکہ ٹریبیون نے رپورٹ کیا تھا کہ بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی، معاوضے، غیر ادا شدہ فنڈز اور 1970 کے سمندری طوفان کے لیے ملنے والے بین الاقوامی عطیات کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت کے دوران بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جن میں 1971 کے واقعات پر بنگلہ دیش کی جانب سے رسمی معافی اور معاوضے کے مطالبات شامل تھے۔ دفتر خارجہ کی سیکریٹری آمنہ بلوچ گزشتہ دنوں 15 سال بعد دفتر خارجہ کی مشاورت کے لیے ڈھاکہ پہنچیں۔ ملاقات کے بعد بین الاقوامی میڈیا اور بنگلہ دیشی اخبارات ڈیلی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت کے دوران بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جن میں 1971 کے واقعات پر بنگلہ دیش کی جانب سے رسمی معافی اور معاوضے کے مطالبات شامل تھے۔ دفتر خارجہ کی سیکریٹری آمنہ بلوچ گزشتہ دنوں 15 سال بعد دفتر خارجہ کی مشاورت کے لیے ڈھاکہ پہنچیں۔ ملاقات کے بعد بین الاقوامی میڈیا اور بنگلہ دیشی اخبارات ”ڈیلی اسٹار“ اور ”ڈھاکہ ٹریبیون“ نے رپورٹ کیا کہ بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی، معاوضے، غیر ادا شدہ فنڈز اور 1970 کے سمندری طوفان کے لیے ملنے والے بین الاقوامی عطیات کی...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت کے دوران بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جن میں 1971 کے واقعات پر بنگلہ دیش کی جانب سے رسمی معافی اور معاوضے کے مطالبات شامل تھے۔ دفتر خارجہ کی سیکریٹری آمنہ بلوچ گزشتہ دنوں 15 سال بعد دفتر خارجہ کی مشاورت کے لیے ڈھاکہ پہنچیں۔ ملاقات کے بعد بین الاقوامی میڈیا اور بنگلہ دیشی اخبارات ”ڈیلی اسٹار“ اور ”ڈھاکہ ٹریبیون“ نے رپورٹ کیا کہ بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی، معاوضے، غیر ادا شدہ فنڈز اور 1970 کے سمندری طوفان کے لیے ملنے والے بین الاقوامی عطیات کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں ملاقات کے دوران کیا۔ محمد یونس نے کہا کہ مضبوط تعلقات دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی امکانات کو کھولنے میں مدد کریں گے۔ ’کچھ رکاوٹیں ہیں، ہمیں ان پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: طویل مدت بعد پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش آمنہ بلوچ، جو 15 سالوں میں ڈھاکہ کا دورہ...
بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر پاکستان سے معافی کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلہ دیش نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ 1971ء کی جنگِ آزادی کے دوران پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی پر باضابطہ معافی مانگے اور دیگر دیرینہ دو طرفہ مسائل کو حل کرے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور خوشحال بنیاد فراہم کی جا سکے۔ یہ پیغام جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والی خارجہ سیکریٹری سطح کی ملاقات کے دوران پاکستانی وفد کو پہنچایا گیا۔ ملاقات کے بعد شام کے وقت وزارت خارجہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹری جاسم الدین...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 طرفہ سفارتی تعلقات 15 سال بعد بحال ہوگئے، پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترخارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ دفتر خارجہ کی مشاورت (ایف او سی) میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع...
(ویب ڈیسک)پاک بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج ڈھاکا میں شروع ہوں گے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ڈھاکہ پہنچ گئی ہیں، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز وفود کی قیادت کریں گے، یہ مشاورتی اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سلسلہ 13 سال بعد دوبارہ بحال ہونے جا رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا ڈھاکا پہنچنے پر بنگلہ دیش کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا عشرت جہاں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مشاورتی اجلاس میں باہمی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مختلف...
بنگلہ دیش اور پاکستان جمعرات کو ڈھاکہ میں فارن آفس کنسلٹیشنز (ایف او سی) منعقد کرنے والے ہیں جو کہ سنہ 2010 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کی پہلی سفارتی سرگرمی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: 4 سال بعد بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت دوبارہ درج بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ محمد جاشم الدین اور ان کی پاکستانی ہم منصب آمنہ بلوچ ریاستی گیسٹ ہاؤس پدما میں ہونے والے اجلاس کی قیادت کریں گی۔ آمنہ بلوچ نے ستمبر 2024 میں پاکستان کی 33 ویں سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی بدھ کو ڈھاکہ آمد متوقع ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق فارن آفس کنسلٹیشنز کی بحالی ڈھاکہ...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے، کیونکہ آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت...
اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے، کیونکہ آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت کی...
اگست 2024 میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں ایک نیا موڑ آیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارتی روابط قائم ہوئے۔ پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 7 ماہ کے دوران دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو اس سے قبل نہ ہونے کے برابر تھی۔ تاہم، بھارت اس تیزی سے فروغ پاتے اقتصادی تعاون سے ناخوش نظر آتا ہے اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مختلف پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی معیشت کئی بڑے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات پر انحصار کرتی ہے۔...
پاکستان اور بنگلہ دیش کا اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے حکام کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات کے دورا ن فریقین نے تجارت اور اقتصادی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے...

صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافتی مماثلت پر مبنی ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق یہ بات صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران کہی ، جنہوں نے ہفتہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں باسمتی چاول سے لدا پاکستانی جہاز آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کی مونگلا بندرگاہ پہنچے گا ترجمان کے مطابق 5 ماہ کے دوران ہونے والی یہ دوسری ملاقات ہے، ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان شفقت علی خان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کا اعادہ بھی کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دونوں جانب سے پاکستان اور...
ویب ڈیسک — نجی شعبے کے درمیان تجارت کے آغاز کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر بھی دو طرفہ تجارت کا آغاز ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کی پہلی کھیپ پیر کو روانہ ہو گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد گزشتہ برس تعلقات میں بہتری آئی تھی ۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خوراک کے عہدے دار ضیاء الدین احمد نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ "ہم پہلی بار پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی سطح پر پہلا معاہدہ ہے۔”...
اسلام آباد ،ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء)پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارتی تعلقات کے فروغ کی جانب اہم قدم، شیخ حسینہ کے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے لگی، بنگلہ دیشی عبوری حکومت کی جانب سے پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے لیے مفاہمت کی پیشکش، پاکستان کی مثبت پیش رفت، بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بحالی کا سفر شروع کر دیا گیا۔(جاری ہے) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 1971 کی علیحدگی کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال ہوچکی ہے ، پورٹ قاسم سے پہلی سرکاری سطح پر منظور شدہ تجارتی کھیپ کی بنگلہ دیش کو روانگی ایک تاریخی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے معطل تجارتی راستے بحال ہونے لگے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شیخ حسینہ کے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے لگی بنگلہ دیشی عبوری حکومت کی جانب سے پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے لیے مفاہمت کی پیشکش کے بعد بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بحالی کا سفر شروع ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 1971 کی علیحدگی کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال ہوگئی، پورٹ قاسم سے پہلی سرکاری سطح پر منظور شدہ تجارتی کھیپ روانہ کردیا گیا۔ ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں سرکاری سطح پر پہلا تجارتی کارگو پورٹ قاسم سے روانہ کر دیا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال کردی گئی۔رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین جاوید جیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر چاول کا پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا ہے۔جاوید جیلانی نے بتایا کہ پی این ایس سی جہاز سبی کے ذریعے 26 ہزار 250 ٹن چاول بھیجا گیا ہے، پاکستانی جہاز 4مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا۔رائس ایکسپورٹرز کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے50ہزار ٹن اری چاول کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتےمیں...
نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے سے اب تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتری کی جانب گامزن باہمی تعلقات نے بھارت کی پریشانی بڑھا دی ہے اور تعلقات بھارت کے لئے ناقابل برداشت ہوگئے ۔ خطے میں اجارہ داری کے بھارتی منصوبے کی راہ میں پاکستان بنگلہ دیش تعلقات چیلنج بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش نے سرحد پر بھارت کی جانب سے باڑ لگانے پر کئی بار...
انور عباس : پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات 1971 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دفاع و سیکیورٹی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش نیول شپ پاکستان آئے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش نیول شپ سمدرا جوائے پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرے گا, رواں ماہ بنگلہ دیشی فوج کے ایک وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ،وفد کی قیادت پرنسپل سٹاف افسر لیفٹننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کر رہے تھے،وفد نے آرمی چیف, ائیر چیف, چئیرمین جواینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں کیں ،ان دوروں پر بھارتی میڈیا میں خوب شور و غوغا مچا ہوا اور بھارتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروسز شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 26 جنوری کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے سفر اور رابطے کی سہولت کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے بنگلہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے روشن امکانات کا اظہار کیا ہے۔ ہائی کمشنر نے حال ہی میں ہونے والے معاہدے کا ذکر کیا جس کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چاول کی تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے ذریعے بنگلہ دیش میں چاول کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔ انہوں نے پاکستان سے چینی اور کپڑے کی درآمدات میں دلچسپی ظاہر کی، جو بنگلہ دیش کی مارکیٹ میں بہت زیادہ طلب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی درآمد کنندگان اور تاجروں کو سال بھر خصوصاً ماہ رمضان کی طلب کو پوری کرنے کے لیے پاکستان سے کھجور، نارنگی، دیگر پھلوں اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے بڑے مواقع اور امکانات ہیں۔ اس بات کا تذکرہ فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف بی سی سی آئی) نے ڈھاکہ میں ہونے والے پاکستان کے ایک تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایف بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہت بڑا تجارتی خلا رہا ہے جبکہ پاکستان کے پاس بنگلہ دیشی مصنوعات برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ایف بی سی سی آئی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق دونوں ممالک کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) پاکستانی بحریہ نے بتایا کہ بنگلہ دیشی مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف ایس ایم قمر الحسن نے اتوار کے روز پاک بحریہ کے سینیئر حکام سے ملاقات کی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن نے پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے دورے کے دوران پاکستانی بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیش کے سینیئر آرمی جنرل کا پاکستان کا غیر معمولی دورہ پاکستانی بحریہ کے مطابق بنگلہ دیشی جنرل نے پاکستانی فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین اور...
بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے وفد کے ہمراہ ایئر چیف مارشل سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایک طویل عرصے کے بعد بنگلہ دیش کی فوجی قیادت کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے قبل 35 رکنی پاکستانی تجارتی وفد تقریباً 12 سال بعد بنگلہ...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور بنگلہ دیشی فوج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحق حسن کے درمیان جی ایچ کیو میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان برادر ممالک ہیں اور بیرونی اثرات کے باوجود ان کے تعلقات مضبوط رہنے چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے:مشترکہ بزنس کونسل کا قیام، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ملاقات کے دوران دونوں افواج کے درمیان دفاعی معاملات پر تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) بنگلہ دیشی فوج کے سیکنڈ ان کمان لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن پاکستان کے غیر معمولی دورے پر ہیں اور انہوں نے منگل کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی بنگلہ دیشی قربت، جنوبی ایشیائی سیاست میں نیا موڑ پاکستان کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے ہمراہ یہ دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کو گزشتہ سال اگست میں پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں تبدیلی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ آرمی...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفاتکاروں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر زوردیا ہے ۔یہ اتفاق رائے دبئی میں بنگلہ دیش کے قونصل جنرل محمد رشید الزماں اور دبئی میں ان کے پاکستانی ہم منصب حسین محمد کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔حسین محمد نے دورے پر آئے ہوئے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے خصوصاً تجارت کے شعبے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کی اہمیت پر زوردیا ۔ دونوں سفارتکاروں نے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنے متعلقہ قونصلیٹس کے تجارتی سیکشن کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ۔فریقین نے پاسپورٹ ، قومی شناختی کارڈ اور ویزے کے اجراء کے عمل سمیت مختلف قونصلر...
کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلہ دیش پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی جس کا اہتمام فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FBCCI) نے پیر کو ڈھاکا میں کیا، اس فورم میں ایف پی سی سی آئی اور FBCCI کے مابین ایک اعلیٰ سطح کی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر پر سہولت اور قابل عمل بنانے کے لیے پاکستان-بنگلہ دیش جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کی جائے گی۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ بزنس فورم...