2025-05-19@10:06:29 GMT
تلاش کی گنتی: 33
«ہیلتھ اسمبلی»:
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوتے ہی سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کی عدم موجودگی پر پندرہ منٹ کے لئے موخر کردیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ سپیلائز ہیلتھ کے بارے میں سوالوں کے جوابات دیے جانے تھے کہ سیکرٹری ہیلتھ کی عدم موجود کا انکشاف ہوا، جس پر سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو فوری حاضر ہونے کی ہدایت کی اور ان کی آمد تک اجلاس15منٹ کے لئے موخر کردیا۔ اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال میں پچاس فیصد سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا،...
لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے 23 ویں روز دھرنےکے شرکا نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا رخ کرلیا تھا۔ شرکا بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹاتے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچے جہاں پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا اور دھکم پیل میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل...
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض 16 اپریل کو پاکستان آیا تھا، پبلک ہیلتھ سیکشن محکمہ صحت نے متعلقہ ڈی ایچ او کو بھی سرویلنس اور متاثرہ مریض کے خاندان و دیگر ملنے جلنے والوں کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کے لئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا آٹھواں کیس رپورٹ ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 31 سالہ مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے۔ محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ سیکشن کے مطابق مریض کی دبئی جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی اس دوران شبہ پڑنے پرمریض کے نمونے خیبر میڈٰیکل یونیورسٹی میں واقع پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے جہاں سے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سامنے دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شامل مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم پروزیراعلی پنجاب آفس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین و پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین میں آگے بڑھنے کے لیے بحث و تکرار بھی جاری رہی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور ان پر پانی پھینکا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء ہال کے باہر روکے رکھا۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین واپس دھرنے کی جانب واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین کی...

پنجاب اسمبلی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملات حل کئے جائینگے، مجتبیٰ شجاع: حق دیا جائے، پی پی ارکان: اپوزیشن کا روایتی احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 42منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن ارکان ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی تصاویر تھام رکھی تھیں۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر قانون صہیب بھرتھ کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومتی رکن امجد علی جاوید نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس والے شکوہ کناں ہیں ان کی بات سنیں، گرینڈ ہیلتھ الائنس کو باہر بیٹھے دس دن ہو گئے ہیں، متعلقہ وزیر ایوان میں آکر بتائیں۔ پیپلز پارٹی کے ممتاز چانگ...

لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج کچھ مظاہرین گرمی کی شدت کے باعث بے...

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش،پولیس کا مظاہرین پر واٹرکینن کا استعمال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)لاہور کے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے دھرنا آج بھی جاری رہا،صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین نے وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی ضد کی ۔پولیس نے احتجاجی ملازمین کو آگے نہ بڑھنے کی ہدایات کیں لیکن احتجاجی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے لگے جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین پر واٹرکینن کا استعمال کئے جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے اس موقع...

پنجاب اسمبلی: محکمہ ہیلتھ کے افسر سراپا احتجاج: ان سے بات کریں، سپیکر، متعدد بل پیش، اپوزیشن کا احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ47 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ لیبر اور انسانی وسائل کے حوالے سے سوالوں کے جوابات متعلقہ پارلیمانی سکرٹری نے دیئے۔ اجلاس میں رکن اسمبلی کرسٹوفر فیبلوس نے حافظ آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچوں کی ہلاکت کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹری ورکر عرفان کو بلدیہ کی جانب سے مٹھائی دی گئی کہ آوارہ کتوں کو کھلا دے۔ سینیٹری ورکر کو کوئی آوارہ کتا نہیں ملا تو وہ مٹھائی کا ڈبہ ساتھ لے گیا۔ علاقے کے بچوں نے مٹھائی کھا لی جس سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، دو کی...
سٹی42: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے احتجاجی دھرنے کے دوران بجلی چوری کا انکشاف ، دھرنے کے مقام پر سٹریٹ لائٹس کے کھمبوں سے غیر قانونی طور پر بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر مظاہرین ڈائریکٹ کنڈے لگا کر چوری شدہ بجلی سے پنکھے، اسپیکرز اور ساؤنڈ سسٹم چلا رہے ہیں۔ دھرنے میں نصب ساؤنڈ سسٹم پر نغمے اور گانے سننے کے لیے چوری کی بجلی استعمال کی جارہی ہے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح ذرائع کے مطابق موقع پر 15 عدد ٹیبل پنکھے اور 6 بڑے ساؤنڈ اسپیکرز بجلی چوری کر کے چلائے جا رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال اس...
پشاور: خیبر پختونخوا میں پرائیوٹ لیبارٹریز، کلینکس اور اسپتالوں کی فیس متعین کرنے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ایک مہینے میں ایکٹ میں ترمیم کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین ایک ماہ میں ترمیم کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ درخواست گزارہ مہوش محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ صوبے میں نجی اسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے فیس ایک نہیں ہے، صوبے میں تمام نجی اسپتال، کلینکس اور لیبارٹریز خودساختہ...
امریکا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہارورڈ نے جامعہ ہارورڈ نے طلبا کے لیے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیوشن فیس معاف کرانے کی سہولت سے اُٹھانے والوں میں سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا شامل ہوں گے۔ اسی طرح یونی ورسٹی 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا کی رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طلبا کے لیے ٹیوشن فیس کی معافی اور رہائش وغیرہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کا اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔ اس نئی پالیسی کا اطلاق 2025ء سے 2026ء کے تعلیمی سال میں انرول ہونے والے طلبا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل لوگوں کیلئے سپیشل اقدامات کیے۔ پنجاب بھر میں 40ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد بیماریوں کی تشخیص کی گئی۔ مریم نوازشریف نے بیمار طلبہ کے مفت علاج کا حکم دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ کی حاضری کے لئے فیشل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دے دی۔ سپیشل بچوں کیلئے رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا پروگرام کا فیصلہ کیا گیا۔ سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازعیدی پروگرام برائے خصوصی طالبعلم سپیشل بچوں کیلئے 9الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کا ہر...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ جون 2025ء کے بعد وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو وسعت دینے کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جائے گی اور فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہیلتھ اور بارکونسل کیلئے انڈومنٹ فنڈز کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستحق مریضوں کا وزیر اعلیٰ انڈومنٹ فنڈ سے مفت علاج کو متاثر نہیں ہونے دینگے۔ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے سے جن مریضوں کا علاج چل رہا ہے ان کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ جون 2025ء...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔(جاری ہے) وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا۔
سید مہدی شاہ نے کہا کہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ سے سینکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، اس حوالے سے اپیلیں آ رہی ہیں، وزیر اعلیٰ سے ملکر مسئلہ حل کراوں گا، مجھے نہیں معلوم کہ فنڈ کی فراہمی کیوں بند ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ کی بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے، کوئی شک نہیں کہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ کی بندش سے مریضوں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعلی سے مل کر فنڈ کو بحال کرائیں گے، اس سلسلے میں مجھ سے جو ہو سکتا ہے کروں گا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے گذارش ہے کہ وہ میرے حق میں دعا کریں، انڈوومنٹ فنڈ...
حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے لئے درکار 25 کروڑ روپے گزشتہ ماہ کی بارہ تاریخ سے معطل ہونے سے 442 جاری اور 50 نئے مریض جان لیوا بیماریوں کے علاج سے قاصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 86 ارب روپے اڑانے والے صوبے میں غریبوں کے علاج کیلئے صرف 25 کروڑ روپے نہ ہونے سے سینکڑوں مریضوں کی جان داؤ پر لگ گئی۔ گلگت بلتستان میں ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے تحت صرف 25 کروڑ روپے کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانچ سو سے زائد مریضوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے درکار فنڈ گزشتہ ماہ سے معطل ہے، گلگت بلتستان کے سینکڑوں غریب...
پشاور: مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے صوبے میں منکی پاکس (M-Pox) کے ایک اور کیس کی تصدیق کر دی، ان کے مطابق یہ خیبر پختونخوا میں پہلا مقامی منتقلی (کمیونٹی ٹرانسمیشن) کا کیس ہے، اس سے قبل جتنے بھی کیس رپورٹ ہوئے تھے وہ بیرون ملک سفر سے واپسی پر سامنے آئے تھے۔ مشیر صحت نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر حال ہی میں ایک خلیجی ملک سے وطن واپس آئے تھے، جن میں ابتدائی طور پر کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تاہم بعد ازاں ان میں بھی منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر فضل مجید کے مطابق مریضہ کو 18 فروری 2025 کو بخار اور جسم میں درد...

مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ، 19 اہم ٹاسک پورے کریگی، وزیراعلیٰ نے جامع پلان طلب کر لیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔ پنجاب میں ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' شعبہ صحت کے 19- اہم ٹاسک پورے کرے گی۔'' مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز'' کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز''سے منسلک کر دیا جائے گا۔ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز'' مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' فورس کا حصہ ہونگی۔''مریم...
بدین(نمائندہ جسارت )سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن حیدرآباد ڈویڑن کی ٹیم کا ضلع بدین کے مختلف شہروں ٹنڈو باگو اور تلہار میں اتائی کلینکس کے خلاف آپریشن ٹیم پہنچنے سے قبل اتائی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار ہو گئے متعدد کلینکس سیل کردی گئی جن میں اتائی احمد علی چانڈیو، ابو صالح سومرو، الطاف حسین میمن، حسن علی میمن، فراز احمد ابڑو، اور ارشد علی سومرو شامل ہیں، جنہیں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ قرار دے کر سیل کر دیا گیا۔ ٹیم میں شامل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ، مقصود سومرو، ڈاکٹر انورلطیف اور سفیر میرجت کا کہنا ہے کہ ان جعلی ڈاکٹروں کی دکانوں پر بار بار چھاپے مار کر انہیں ختم کیا جائے گا اور جلد ان کے خلاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی ہیلتھ، اربن پلاننگ اور ماحولیاتی پالیسیوں پر کام جاری ہے،موثر اقدامات سے حادثات میں 50 فیصد اور اموات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مراکش میں جاری چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید سفری سہولتوں کے لئے کوشاں ہیں، 24 کروڑ آبادی والے ملک پاکستان میں 40 فیصد سڑکیں خستہ یا مخدوش حالت میں ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پاکستان میں 4 لاکھ 93 ہزار کلو میٹر...
ویب ڈیسک: لاہور میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کو جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برڈ ورڈ روڈ پر فیڈرل ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر شہزاد نسیم، نرسنگ اسسٹنٹ اکرم اور جونیئر کلرک شیراز سمیت دیگر نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ دینے کے لیے عمرے پر جانے والے ایک شہری سے 20ہزار روپے طلب کیے تھے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے ایک ڈاکٹر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،حکام کے مطابق ویکسین سینٹر پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کیےجا رہے تھے۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205...
موسمیاتی تبدیلیوں سے فوڈ، انرجی، ہیلتھ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں: جسٹس منصور علی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) بریتھ پاکستان کے نام سے انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی، کانفرنس میں جہاں دیگر شعبوں کے لوگوں نے اپنا موقف پیش کیا وہیں پر کلائمیٹ جسٹس پر بھی بات ہوئی اور پاکستان کی عدلیہ نے بھی اپنا موقف پیش کیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر پونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے 9 نکات پیش کیے، اس کے علاوہ اسلامک انوائرمنٹلزم اور پاکستان میں کلائمیٹ قوانین پر بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فائنانس خیرات نہیں، قانونی اور اخلاقی حق ہے جو ادا کرنا چاہئے، ...

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ایک سال میں ریونیو میں 49 فی صد اضافہ ہوا ہے محکمے ہمیں خوش کرنے کے لئے غلط اعداد و شمار دیتے ہیں۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترگورننس کی وجہ سےریونیو میں اضافہ ہوا ہے، بجٹ ایک سو پچاس ارب روپے کا سرپلس ہوچکا ہے،ہم آئے تھے تو ہیلتھ کارڈ بند تھا بیس ارب روپے کا قرضہ تھا۔ اس اضافے کو ختم کرنے پر کام کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کیا اوراس میں اضافہ کیا،سرکاری ہسپتالوں کوبہترکیا، 67 فی صد صحت کارڈ پرعلاج سرکاری اسپتالوں سے ہوتا ہے،ہمارے اہم ترین وسائل پر کبھی سرمایہ کاری نہیں...
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیرپورٹ سے رپورٹ ہوا ہے ۔کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم پشاور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ مشیر صحت کے مطابق پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس اسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے ہیں۔ احتشام علی کے مطابق پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔پشاور ایئرپورٹ مینجر کو خط لکھ دیا ہے کہ مریض کے آس پاس کے مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مشیر صحت کے مطابق مسافروں کی معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ...
مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، لیب نے دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ ہو گیا، دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، لیب نے دبئی سے آنے والے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا۔میٹرک کے مضامین میں آلائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپس بھی شامل کر لیے گئے۔نئے تعلیمی سال سے یہ نئے گروپس بھی پڑھائے جائیں گے۔ سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر نے کہاکہ ہیلتھ سائنسز پڑھانے والے اسکول ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتال کے قریب ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ میٹرک امتحانات کے نمبر 1100 ہی رہیں گے۔ طالب علم نویں جماعت کے آغاز میں مضامین کے گروپ کا انتخاب کریں گے۔ آج کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع،موسمیات
ممبئی : ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس کلیم کی دستاویزات انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج سیف علی خان کے علاج کے اخراجات کے لیے تقریباً 35 لاکھ 95 ہزار روپے کا دعویٰ کیا گیا، جس میں سے انشورنس کمپنی "نیوا بپا ہیلتھ انشورنس" نے 25 لاکھ روپے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ لیک ہونے والی دستاویزات میں حساس معلومات جیسے پیشنٹ آئی ڈی، کمرے کی کیٹیگری، اور متوقع ڈسچارج تاریخ بھی شامل ہیں، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ نیوا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب کے روڈ ز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ او رافتتاح کریں گی، وزیراعلیٰ نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا،مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،اجلاس میں پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔روڈ بحالی پروگرام کے تحت...
اپنے بیان میں ینگ فارماسسٹ کے ترجمان نے کہا کہ حقائق چھپانے کیلئے ینگ ڈاکٹرز پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایف آئی آر درج کی گئی۔ جسے فوری ختم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ینگ فارماسسٹ الائنس نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اور ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کے درمیان تنازعہ میں ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز پر درج ایف آئی آر ختم کی جائے۔ اپنے بیان میں ینگ فارماسسٹ الائنس کے ترجمان نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج واضح طور پر دکھا رہی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر بہار شاہ پر ڈی جی ہیلتھ نے حملہ کیا،...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامشورو میں بیسک میڈیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر منور عالم انصاری کی زیر صدارت لمس میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں 3 روزہ سالانہ بین الاقوامی کانفر نس آن ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی اور بین الاقوامی مہمانوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اِکرام الدین اُجن نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے تعلیم کے مستقبل کو تشکیل دینے کے عہد کے سلسلے میں 10 جنوری سے جدت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں صحت کی پیشہ ورانہ تعلیم دوراہے پر...