Jasarat News:
2025-07-08@22:24:57 GMT

نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کی تیاری کے لیے مختلف مراحل کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی کابینہ سے بجٹ کے اہداف اور دستاویزات کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔ اس کے بعد سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے آغاز میں منعقد ہوگا، جب کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات کی تیاری مئی تک مکمل کر لی جائے گی۔ فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا، جب کہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ مارچ میں قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بھی فروری میں منعقد ہوگا تاکہ بجٹ کی تیاری کا عمل تیزی سے آگے بڑھ سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہفتے میں

پڑھیں:

کاروباری ہفتے کا آغاز جسم پر کیا اثر ڈالتا ہے؟ حیران کن انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیر کے دن کا تناؤ صرف ایک عام احساس نہیں بلکہ سائنسی طور پر ثابت شدہ حقیقت بنتا جا رہا ہے۔

ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ایک نئی طبی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پیر کے دن، یعنی ہفتے کے آغاز پر، لوگوں کے تناؤ کے ہارمونز کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اثر نہ صرف کام کرنے والے افراد پر ہوتا ہے بلکہ ریٹائرڈ اور غیر ملازمت پیشہ افراد بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

تحقیق میں شامل ساڑھے 3 ہزار معمر افراد پر کی گئی سٹڈی سے پتہ چلا کہ پیر کے روز ذہنی دباؤ بڑھانے والا ہارمون “کورٹیسول” 23 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ یہ دباؤ وقتی نہیں بلکہ کئی ہفتوں تک برقرار رہ سکتا ہے، جس سے دل کے امراض، ہارٹ اٹیک اور بلڈ پریشر جیسے مسائل کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق پیر کا دن اب صرف ایک کیلنڈر کی تاریخ نہیں بلکہ ایک ثقافتی نفسیاتی دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے، جو ہماری جسمانی اور ذہنی صحت پر طویل المیعاد اثرات ڈال سکتا ہے۔

یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں پیر کے روز شروع ہونے والے ذہنی دباؤ اور اس کے جسم پر پڑنے والے اثرات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، اور اس کے نتائج جرنل آف ایفیکٹیو ڈس آرڈرز میں شائع ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کا ٹی وی، اخبار ایک ہفتے سے بند ہے: نورین نیازی
  • غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی تیاری، رفح کے ملبے پر کیمپ قائم کرنے کا حکم
  • میٹرک کے رزلٹ کی تیاری میں مجھے مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا: کنٹرولر ایگزامینیشن عابدہ کاکڑ کا انکشاف
  • ہر میدان میں اسلامی قیادت کی تیاری ناگزیر ہے‘ بلال حسن ہاشمی
  • کاروباری ہفتے کا آغاز جسم پر کیا اثر ڈالتا ہے؟ حیران کن انکشاف
  • ٹک ٹاک نے پابندی سے بچنے کیلئے امریکا میں نیا ورژن متعارف کرانے کی تیاری کر لی
  • لیاری: غفلت پر ایس بی سی اے سربراہ معطل، جاں بحق افراد کےلواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
  • این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے فوری ایکشن میں آ جائیں، سیلابی خطرے پر تیاری مکمل رکھی جائے، وزیراعظم
  • ایپل کا انقلابی قدم: آئی فون 17 پرو میکس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری، پہلی بار پورٹ فری
  • مودی کی بوکھلاہٹ؛ 234 ملین ڈالرز کے ڈرون منصوبے کا اعلان