اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر باہر آئے اور مہم چلائی تو حکومت نہیں ٹھہر سکے گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطلب ہی یہی ہے کہ نئے الیکشن ہوں گے، عمران خان اگر باہر آئے اور مہم چلائی تو حکومت نہیں ٹھہر سکے گی، پی ٹی آئی کو اس وقت ان کی رہائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوگئے تو پارٹی کے باقی کام وہ خود کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت پس پردہ بات چیت کے نتائج میں ہی ساتھ بیٹھے ہیں، سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی اپوزیشن کو اکٹھا کرنے میں کیوں ناکام ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی دباؤ نہیں، جب پی ٹی آئی دباؤ بناتی ہے تو اس وقت مذاکرات نہیں کرتی، پی ٹی آئی کا اس وقت المیہ یہی ہے کہ وہ اپوزیشن میں اکیلی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آٗئی کو مسائل ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں سے بھی لڑ رہی ہے، جنوری کے بعد حکومت پر عالمی دباؤ نہ آیا تو وہ نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکراتی عمل سے کوئی امید نہیں تھی، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے مذاکرات کا کہا تو بانی نے حامی بھرلی، حکومت پر بین الاقوامی دباؤ موجود ہے اور بڑھ بھی رہا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت اتنی کمزور ہے کہ بانی کی تصویر وائرل ہوئی تو عدالتی عملہ معطل کردیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے

راولپنڈی: (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، تحریک انصاف نے چھ وکلا کے ناموں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر کے نام فہرست میں شامل، فیصل ملک، علی زمان، عرفان نیازی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے دو بجے کا وقت فہرست میں بتایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عامر رشید کبھی کشمیر سے باہر گیا ہی نہیں، دہلی کار دھماکہ کیساتھ اسکا کوئی تعلق نہیں، اہل خانہ
  • اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
  • ‏40 سال کی عمر سے زائد کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
  • ڈاکٹر فواد نے یوسی 7 میں جنید زاہدی شہید پارک کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے
  • عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر
  • خواتین کو ’رات باہر نہ جانے‘ کے مشورے
  • 17 سیٹ والے حکومت نہیں کرسکتے، فیصل جاوید
  • دباؤ، دھمکیوں اور زبردستی ترامیم منظور کرانا پارلیمانی وقار کی توہین ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • پی ٹی آئی جتنا پارلیمنٹ سے دور جائے گی اتنا سیاست سے دور جائے گی؛ طلال چوہدری