بانی کی رہائی کیلئے کسی ملک سے رجوع نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے درخواست نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ہی ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کو موجودہ صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق اس رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ کی منظوری بھی تعطل کا شکار ہے کیونکہ پارٹی قائد کی مشاورت کے بغیر فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔گوہر علی نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک انصاف جمہوری اور آئینی حدود میں رہ کر اپنا موقف پیش کر رہی ہے، اور کسی قسم کی بیرونی مداخلت یا سیاسی دبا پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعوام کو ریلیف دینے ، آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے، بلال اظہر کیانی عوام کو ریلیف دینے ، آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے، بلال اظہر کیانی مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے، مریم نواز صدرڈونلڈ ٹرمپ آئندہ 2ہفتوں میں ایران کے حوالے سے فیصلہ کریں گے،ترجمان وائٹ ہاوس مخصوص نشستیں، کیا سپریم کورٹ کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں؟ کوئی حد تو ہونی چاہیے،آئینی بنچ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پر تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی منظم سازش کی جارہی ہے، علی امین گنڈاپور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

مقتدر حلقے ملک میں سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر گوہر

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، ملک کی ترقی کے لیے اس سیاسی تناؤ کو ختم کرنا ہو گا اور اس کے لیے مقتدر حقلے اپنا کردار ادا کریں۔

خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کے سلسلہ میں جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد ملک بھر میں سیاسی تناؤ بڑھ گیا جو ختم نہیں ہو رہا، ہمارے لوگوں پر مقدمات بنائے گئے، سزائیں دی گئیں اور نااہل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے تناؤ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے مقدمات سہے، نااہلیاں سہہ لیں اور بھاری قیمت ادا کی، اب مقتدر حلقوں کی باری ہے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں، وہ اس میں کردار ادا کریں اور ملک میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو ختم کریں کیونکہ جب عوام میں تناؤ بڑھتا ہے تو جہموریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب اگر جمہوریت کو آگے بڑھنا ہے تو مقتدر حلقوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پہلے یہ پوچھتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس کب لگے گا، اب صبح شام لوگ یہی پوچھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے اور جب تک وہ رہا نہیں ہوں گے ہر طرف سے یہی آواز آئے گی کہ بانی چیئرمین کو رہا کرو۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب ہوش کے ناخن لو، کچھ آسانیاں پیدا کرو، مزید مقدمات اور نااہلیوں سے باز آ جاؤ، بانی چیئرمین کو رہا کرو کیونکہ ایسی صورت حال سے سیاسی تناؤ مزید بڑھے گا، اس سے عوام میں غصہ بڑھے گا اور بدامنی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے اور عوام کا اداروں پر عدم اعتماد مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک ایسے سیاسی تناؤ کا مزید تمتحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سیاسی تناؤ ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک ترقی کرے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت
  • مقتدر حلقے سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں: بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن ڈیل نہیں کرینگے: اسد قیصر
  • مقتدر حلقے ملک میں سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر گوہر
  • احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ، عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کرینگے، اسد قیصر
  • ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پور احق ہے، شہباز شریف
  • عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے: اسد قیصر
  • ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پوراحق حاصل ہے؛وزیراعظم شہبازشریف
  • یہ نہیں کہا کہ بچے احتجاج کیلئے آئیں، علیمہ سیاسی بات نہ کریں: بانیٔ پی ٹی آئی
  • پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟