کرم میں قافلے پر دہشتگرد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہو گئی، 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کرم میں قافلے پر دہشتگرد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہو گئی، 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
پشاور:گزشتہ روز کرم میں قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2ہو گئی۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 5 ڈرائیور تاحال لاپتا ہیں اور 5 اہلکار زخمی ہیں۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حملے کے بعد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں جن میں دوائیں، سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی دیگر چیزیں شامل تھیں جبکہ قافلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی۔
دہشتگردی کے واقعے کے بعد کرم جان والے مال بردار قافلے کو روک کر واپس روانہ کر دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پنجاب: 24 گھنٹوں میں 1484 ٹریفک حادثات ، 12 افراد جاں بحق ،1780 زخمی
سٹی42: پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 نے 1484 ٹریفک حادثات پر بروقت خدمات فراہم کیں، ترجمان ریسکیو کے مطابق ان حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1780 شہری زخمی ہوئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 1363 مرد اور 417 خواتین شامل ہیں جن میں سے 726 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متعدد افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
ترجمان نے بتایا کہ ان حادثات میں سب سے زیادہ تعداد موٹر سائیکلوں کی رہی جن کی تعداد 1453 رہی، جبکہ 101 رکشے اور 176 کاریں حادثات کا شکار ہوئیں۔پنجاب کے شہروں میں لاہور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 256 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے اس کے بعد فیصل آباد میں 89 اور گوجرانوالہ میں 85 حادثات ہوئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 حادثات میں 317 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 114 شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 202 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن بُنیانّ مرصوص پر بیان
ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔