مذاکرات بارے حکومت پی ٹی آئی کومفصل تحریری جواب دیگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کے معاملے پر حکومت بھی اپنا مفصل تحریری جواب دے گی ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے دو مطالبات اور 19ٹی او آرز دئیے تھے ،حکومتی کمیٹی بھی ہر ٹی او آرز اور مطالبے کا تحریری جواب دے گی، حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کن حالات میں ہوسکتی ہے اس کا ذکر بھی کرے گی ، کمیٹی حکومتی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا بھی ذکر کرے گی، حکومت ان مقدمات کے حوالے سے اپنے کردار کا بتائے گی۔ تحریک انصاف کے لاپتہ افراد کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا بھی ذکر ہوگا، کمیٹی حکومتی کمیٹی کے اکثر اراکین نے ماضی میں تحریک انصاف کے کردار پر بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ،حکومتی مجوزہ جواب کئی صفحات پر مشتمل ہوگا ۔ آج اتحادیوں کو اپنی تحریری سفارشات پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی
تصویر بشکریہ جیو نیوزآزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل وفد مظفر آباد پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق حکومتی وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پُرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو سنیں گے، اس وقت ایسے عناصر موجود ہیں جو پاکستان کے امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں، پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بیرون ملک ہوتے ہوئے بھی اس معاملے کا نوٹس لیا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مظاہروں کے نتیجے میں 72 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔