کرُم میں معاہدے کے مطابق آج بھی کئی بنکرز مسمار، تعداد22 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

پاراچنار: خیبر پختونخوا کے ضلع کرُم میں معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری رہا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید چار بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیے گئے، آج کی کارروائیوں کے بعد اب تک ٹوٹل 22بنکرز مسمار کئے گئے ہیں۔

خیال رہے سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں بنکرز کی مجموعی تعداد 200 سے زیادہ ہے جبکہ فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کروانے کے لائحہ عمل پر بھی پیش رفت جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی ہوئی ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات پاکستان نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا مہنگی اور 18 سستی ہوئیں جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بجلی کے سہ ماہی چارجز 19.17 فیصد کم ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں چکن 11.75، آٹا 5.68 اور لہسن 4.66 فیصد سستا ہوا جبکہ کیلے 3.51 ، پیاز 1.93 اورچاول 1.58فیصد سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو اور انڈے بالترتیب 6.94 اور 0.66 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ نمک ، سگریٹس ، گڑ اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3 دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر آگئی تھی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنیکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ روز وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کیا تھا، جس میں مئی میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ اپریل میں مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ملک میں مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعوی شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعوی پوپ کا غزہ پر موقف، کوئی اعلی اسرائیلی عہدیدار آخری رسومات میں شریک نہیں ہو گا پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب پہلگام واقعہ؛ پاکستانی عوام کا سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت نہروں کا معاملہ: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 8 ہوگئی
  • پہلگام حملے کے بعد کشمیر بھر میں بھارتی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں، 2 مکان مسمار
  • پینسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی
  • مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی
  • کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ جاری
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ 
  • طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی سازش کھل کر سامنے آگئی
  • سعودی عرب ، مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پرپابندی عائد