بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی دو درخواستوں پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
بشریٰ بی بی نے اپنے فیصل ملک ایڈووکیٹ اور غلام حسنین مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں۔
درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ یکم فروری کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری کی سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
پڑھیں:
ملک بھر میں عام تعطیل، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکے گی
راولپنڈی:عالمی یوم مزدور پر عام تعطیل کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکے گی جبکہ ان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری چھٹی کے باعث بانی پی ٹی ائی سے کل ملاقات نہیں ہو سکے گی، یوم مزدور پر سرکاری چھٹی کےباعث عام قیدیوں، حوالاتیوں کی بھی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی کل سیاسی رفقا سے ملاقات کا دن مقرر تھا لیکن کل سیاسی رفقا سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے اب ملاقات اگلے ہفتے میں ممکن ہوگی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔
انتظار پنجوتھہ کی فہرست میں سید فخر جہان، سہیل خان، شاہد خٹک، میاں غوث، سردار اظہر طارق اور بلال عمر بودلہ بھی فہرست میں شامل ہیں اور مذکورہ رہنما کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ جمعرات کے بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر ہے۔