لاہور؛ 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا گیا، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور:
نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
بچے سے بدفعلی کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ موٹر سائیکلیں چوری کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
لاہور:شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرد و زن پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے۔
پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی اور وارادت کے بعد ملزمان خاتون ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل فروخت کر دیتے۔
ملزمان نے چند روز قبل سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکل، 6 موبائل، نقد رقم، اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں عادل، عثمان، شہباز اور عائشہ بی بی شامل ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ایس پی سٹی نے اسٹریٹ کرائم کرنے والے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد شہریار، سب انسپکٹر عمران اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔