اسٹار بکس کے 1,100 ملازمین برطرف، اسرائیلی حمایت پر کمپنی کو پوری دنیا میں بائیکاٹ مہم کا سامنا ہے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
نیویارک: عالمی شہرت یافتہ کافی چین اسٹار بکس نے اپنی فروخت میں کمی کے باعث 1,100 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹار بکس کے سی ای او برائن نکول کا کہنا ہے کہ کمپنی کو زیادہ مؤثر اور فعال بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمپنی کی فروخت میں کمی کے بعد 2024 میں اسٹار بکس کے نئے سی ای او مقرر کیے گئے برائن نکول، اس سے قبل چپوٹل میکسیکن گرِل کو کامیابی سے بحران سے نکال چکے ہیں۔
اسٹار بکس کے مطابق، یہ چھانٹی اسٹور کے عملے پر اثر انداز نہیں ہوگی، جبکہ کمپنی کی کام کے اوقات اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری جاری رہے گی۔
کمپنی نے مزید اعلان کیا کہ کچھ کم مقبول مشروبات جیسے کہ وائٹ ہاٹ چاکلیٹ اور کچھ فریپچینو مشروبات کو مینو سے خارج کیا جا رہا ہے تاکہ مینو کو سادہ اور مؤثر بنایا جا سکے۔
اسٹار بکس اس وقت امریکہ میں 2,11,000 اور عالمی سطح پر 1,50,000 سے زائد افراد کو ملازمت فراہم کر رہا ہے۔
کمپنی کو اسرائیل کی حمایت پر پوری دنیا میں شدید نفرت اور مذمت کا نشانہ بھی بنایا گیا اور مسلم کمیونٹی کی طرف سے اس کی بائیکاٹ مہم بھی جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹار بکس کے
پڑھیں:
مرنال ٹھاکر ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار الو ارجن کیساتھ فلم کرنے والی ہیں؟
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن اور ٹی وی ڈراموں سے شوبز میں قدم رکھنے والی اداکارہ مرنال ٹھاکر ایک ساتھ ہدایتکار اٹلی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوںگے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ بلاک بسٹر ’پشپا 2‘ن کی کامیابی کے بعد، الو ارجن اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس کی ہدایتکاری معروف فلم ساز اٹلی کریں گے جنہوں نے شاہ رُخ خان کی فلم جوان کی ہدایتکاری کی تھی۔
پشپا اسٹار الو ارجن کی اس فلم کا 8 اپریل 2025 کو باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ مرنال ٹھاکر کو اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے کردار کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے، جبکہ دو اور بالی ووڈ اداکاراؤں پر بھی دیگر کرداروں کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔
مرنال ٹھاکر اس فلم میں الو ارجن کے ساتھ رومانوی کردار ادا کریں گی۔ فلم کو ایک وی ایف ایکس سے بھرپور ایکشن فلم کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جو ایک (parallel universe) پر مبنی ہوگی۔ الو ارجن اس فلم میں ممکنہ طور پر ڈبل رول ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ اس فلم کیلئے مرنال کے ساتھ ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جھانوی کپور کے نام بھی زیر غور ہیں۔ جھانوی کپور کے جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں، جبکہ دیپیکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔