روزہ اسلام کا چوتھا رکن ہے۔ یہ ہر بالغ، صحت مند مسلمان پر رمضان المبارک کے مہینے میں فرض ہے۔
روزہ صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے، پینے اور دیگر روزہ توڑنے والی چیزوں سے پرہیز کرنے کا نام ہے۔
روزہ کی فرضیت کو بھی قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے: ’’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تاکہ تم پرہیزگار بنو‘‘۔(سورۃ البقرہ: 183)
روزہ انسان کی روحانی تربیت، صبر اور تقویٰ کا ذریعہ ہے۔ یہ انسان کو اللہ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات پر قابو پانے کی تربیت دیتا ہے۔ نیز روزہ غریبوں کی تکلیف کو محسوس کرنے اور ان کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی کی دعوت پر میٹیو پینٹے ڈوسی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
وزیر مملکت برائے داخلہ نے اسلام آباد آمد پر اٹلی کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران اٹلی کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد آمد پر اٹلی کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران اٹلی کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کا مقصد دونوں مملک کے مابین غیر قانونی انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔