سانحۂ 9 مئی کے مقدمات پر سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحۂ 9 مئی سے متعلق مقدمات پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کچھ اضافی ریکارڈ پیش کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ ہفتے نہیں، اگلے ہفتے سماعت کریں گے۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا پر مقدمات 2 ہفتے کے لیے ملتوی کیے گئے۔
بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ سمیت دیگر ملزمان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
آئی ایچ سی میں جسٹس انعام امین منہاس کل متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء سے متعلقہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
پی ایف یو جے، سینئر صحافی حامد میر، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کر رکھی ہیں۔
درخواستوں پر گزشتہ سماعت 4 جون کو ہوئی تھی، عدالتِ عالیہ نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔