نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاتی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

جدہ (سب نیوز )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر برائے بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کی ستائش کی گئی۔

اسحاق ڈار نے سیزفائر معاہدہ کروانے میں مصر کی کاوشوں کوسراہا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی تشویشناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، معاشی تعلقات اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا اور فلسطینی مقصد کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار مصر کے

پڑھیں:

چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات میں  مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، چینی نائب وزیر اعظم

چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات میں  مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے  نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلے کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے سربیا کی نیشنل اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر راگوش، ازبکستان کے اول نائب وزیراعظم راماتوف اور ایران کے نائب صدر حسین افشین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بدھ کے روز  راگوش سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئےشیانگ نے کہا کہ چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بنیادی مسائل کی حمایت کرنے، اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو گہرا کرنے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو دوطرفہ تعلقات کی نئی ترقی کا ذریعہ بنانے اور نئے دور میں چین۔سربیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں  مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

 راماتوف سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ سیاسی اعتماد اور روایتی دوستی کو مزید مضبوط بنانے، ترقی کی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کے تحت رابطے، تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ حسین افشین سے ملاقات کے دوران ڈنگ شو ئےشیانگ نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ مل کر چین۔ایران جامع تعاون پلان کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے، اعلیٰ معیار کے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو آگے بڑھانے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے مزید مواقع  تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور برطانیہ اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں، چینی وزیرتجارت چین اور برطانیہ اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں، چینی وزیرتجارت سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا بجٹ 2025 میں سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا چین میں عوامی فلاح و بہبود کو  مزید بہتر بنانے سے متعلق پالیسی کا تعارف سرمایہ کاروں کی بجٹ سے امیدیں، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار 600 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • برطانوی ہائی کمشنر کی نائب وزیر اعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات جائیں گے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے
  • اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، دفترِ خارجہ
  • چین امریکہ اقتصادی تعلقات کا جوہر باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی ہیں، چینی نائب وزیر اعظم
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
  • چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات میں  مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، چینی نائب وزیر اعظم
  • برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو
  • کیا تنخواہوں میں اضافہ ہوگا؟ صحافی کے سوال پر  اسحاق ڈار نے دوٹوک جواب دیدیا