احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
احمد آباد: ایئر انڈیا کے افسوسناک فضائی حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا: "احمد آباد میں پیش آنے والا سانحہ ہمیں ہلا کر رکھ گیا ہے۔ یہ دکھ الفاظ سے باہر ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزراء اور متعلقہ ادارے فوری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔"
دوسری جانب، برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اس واقعے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا: "احمد آباد میں لندن جانے والے طیارے کا حادثہ تباہ کن مناظر پیش کر رہا ہے، جس میں کئی برطانوی شہری بھی سوار تھے۔ میں مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہوں اور میری دعائیں مسافروں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔"
یاد رہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 جمعرات کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن ٹیک آف کے چند ہی لمحوں بعد گر کر تباہ ہوگئی، جس میں 242 افراد سوار تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ