Daily Mumtaz:
2025-09-26@12:36:17 GMT

فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دے دیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو صرف فلاں فلاں کو نکال دیا کہ لیے رکھا گیا ہے۔

اس سے پہلے تصدیق کی گئی تھی کہ فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ فیصل چوہدری پی ٹی آئی

پڑھیں:

190ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بغیر کارروائی ملتوی

—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے بہنیں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ 10 سے 15 مرتبہ اس عدالت سے اپروچ کیا مگر کبھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی
  • فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل خاتون رکن کی ماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات ، فواد چوہدری کا دعویٰ
  • 2024 کا الیکشن لوٹا گیا، جھوٹ پر مبنی نظام کو بنایا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • 190ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بغیر کارروائی ملتوی
  • فواد چوہدری نے فلک جاوید کی گرفتاری پر رد عمل جاری کر دیا 
  • پشاور ہائیکورٹ کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور
  • اس وقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے: بیرسٹر علی ظفر
  • کیا پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے؟
  • وکلا سے مشاورت عمران کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا، سلمان اکرم راجہ