کیا عمر رسیدہ افراد میں سماعت کی کمی ڈیمینشیا کا باعث بن سکتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ایک تفصیلی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ عمررسیدہ افراد میں سماعت کی کمی اور ڈیمنشیا کے درمیان ایک مضبوط تعلق پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تنہائی، پریشانی اور افسردگی کس بڑی بیماری میں مبتلا کرتی ہیں؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی، نیو یارک یونیورسٹی اور دیگر جگہوں کے محققین کا کہنا ہے کہ نئی ریسرچ نے عمر رسیدہ افراد میں سماعت کی کمی اور ڈیمینشیا کے بیچ تعلق کو مزید تقویت بخشی ہے۔
نئی تحقیق میں 3000 لوگوں کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی قیادت میں یہ تاریخی کوشش بنیادی طور پر ایتھروسکلروسیس اور دل کی بیماری کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے کئ گئی ہے۔ سنہ 1987 سے 2014 تک اس نے 4 امریکی کمیونٹیز میں رہنے والے 35 سے 84 سال کی عمر کے 400،000 بالغوں کی صحت کے نتائج کا پتا لگایا۔
75 سال کی اوسط عمر کے 2,946 شرکا کے ریکارڈز کا مطالعہ کرکے ماہرین نے اندازہ لگایا کہ اس آبادی میں ڈیمینشیا کے 3 نئے کیسز میں سے ایک کو طبی لحاظ سے اہم سماعت کی کمی سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔
بالٹی مور کے جانس ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سرکردہ مصنفین میں سے ایک ڈاکٹریٹ طالب علم جیسن آر اسمتھ کا کہنا ہے کہ اس تجزیے نے کئی سطحوں پر نئی انکشافات کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: آٹزم پیدا ہونے کی وجہ اور اس کا جینیاتی راز کیا ہے؟
جیسن آر اسمتھ نے کہا کہ اگرچہ سماعت کی کمی اور ڈیمینشیا کے درمیان تعلق مضبوط ہو رہا ہے لیکن یہ ایک معمہ ہے کہ وہ کیوں جڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
چند ممکنہ وضاحتیں پیش کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ یہ ہو سکتا ہے کہ سماعت کی کمی سماجی تنہائی کو بڑھاتی ہو اور علمی طور پر افزودگی کی سرگرمیوں کو کم کرتی ہو۔
انہوں نے کہا کہ سماعت کا نقصان دماغ پر تناؤ کو بھی بڑھا سکتا ہے اور روزمرہ زندگی کے کاموں کو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سننے میں مسلسل دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیمینشیا سماعت کی کمی عمر رسیدہ افراد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیمینشیا سماعت کی کمی عمر رسیدہ افراد سماعت کی کمی
پڑھیں:
زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو سانحہ 9 مئی زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ۔ دورانِ سماعت عدالتی عملے نے جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی، جن میں سے زیر حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں جب کہ ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے کے جیل ٹرائل کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس نے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے دریں اثنا سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت عدالت نے 8 نومبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو بھی ضمانتوں پر دلائل کی ہدایت کردی۔