لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ نریندر مودی کااپنی عوام سے کیا گیا خطاب عندیہ دے رہا ہے کہ دشمن نے اپنی شکست کو قبول نہیں کیا اور اپنی شرمندگی کو مٹانے کے لئے وہ کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے ، ہمیں پیشگی بھارت کو ایک بار پھر یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم آپسی جھگڑوں کا شکار نہیں ہیں اورفیصلہ ساز وں کو بلوچستان ، خیبر پختوانخواہ اور خاص طو رپر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق جو بھی معاملات ہیں انہیں حل اور ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔

جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فورسز پر فخر کرتی ہے جنہوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ۔

(جاری ہے)

بھارت حملہ کر کے یہ سوچ رہا تھاکہ شاید پاکستان اپنا دفاع نہیں کر سکتا اس کی وجہ یہ تھی مودی یہ سوچ رہا تھاکہ شاید پاکستانی قوم آپس میں لڑ رہی یہ تقسیم ہیں جب ہم حملہ کریں گے یہ متحد نہیں ہو گی ملک کے اندر انتشار پھیلے گا اور ہم کامیاب ہو جائیں گے لیکن اس کے سارے خیالی پلائو منصوبے ناکام ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں غیور قوم اپنی غیور فورسز کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی اور ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ذمہ دار قومیں اورزندہ قومیں مشکل وقت میں اسی طرح کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پاکستانی نوجوانوں نے بغیر کسی تفریق کے صف بندی دکھائی اورپاکستان کو جس طرح کی فتح نصیب ہوئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی عوام سے جو خطاب کیا ہے اس سے واضح ہے کہ بھارت کوشکست اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اوروہ بوکھلا یا ہوا ہے اس لئے ہمیں پیشگی تیار رہنا چاہیے اور اپنے اتحاد کو مضبوط کرنا چاہیے جس کے لئے ہمیں تمام آپسی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا ۔

ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہم یہ سمجھیں کہ باہر سے خطرہ کم ہو گیا ہے اور ہم پھر گتھم گتھا ہوں جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پنجاب میں کئی مقامات پر حملہ کیا لیکن پنجاب حکومت کی کسی ترجمان ،کابینہ کے کسی ممبر یا وزیراعلیٰ نے کوئی بیان نہیں آیا جس سے پنجاب کی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ ی اور وہ اس کشمکش میںرہے کہ کیوں مودی کا نام نہیں لیا گیا ۔

جب بھارت نے جنگ مسلط کی تو قوم نواز شریف کو ڈھونڈتے پھر رہے تھے کہ وہ آئیں اوربیان دیں لیکن جیسے ہی سیز فائر ہوا سب سے پہلے ان کی ٹوئٹ آتی ہے پھر قوم پر واضح ہوا وہ تماشہ دیکھ رہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ قوم کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان کے حقیقی وارث کون ہیں ،جن پر یہ لوگ غداری کے ٹائٹل لگاتے لگاتے تھک گئے ثابت ہوا کہ جس طرح ہماری فورسز سر خرو ہوئیںاللہ نے ہمیں بھی سر خرو کیا ، واضح ہو گیا ہم سے زیادہ محب کوئی نہیں ہے کیونکہ ہم نے یہیں رہنا یہی مرنا ہے یہی دفن ہونا ہے ہماری آنے والی نسلوں نے یہاں رہنا ہے ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کسانوں کو مودی نہ سمجھے ، گندم کی فصل کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے ،مہنگی کھاد ، مہنگے بلوں ، مہنگے بجلی کے بلوں کے ساتھ زراعت نہیں چل سکتی اور میں آنے والے سالوں میں فوڈ سکیورٹی کے حالات دیکھ رہا ہوںاور خدانخواستہ ایسا ہوا تو یہ بہت خطرناک صورتحال ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اسکیموںاورقرعہ اندازی سے باہر نکلے اور کسان کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ ہو گیا

پڑھیں:

65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 

لاہور(این این آئی) 15 ستمبر 1965 کو جنگ کے پندرہویں روز پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کے ایک اور بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔بھارت کی ایک کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی بھرپور مزاحمت کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہوگیا، بعد ازاں بھارتی کمان نے حکمتِ عملی تبدیل کی مگر دوبارہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پسرور اور ہسری نالے کے محاذ پر پاکستانی آرٹلری کے بھرپور حملے سے بھارت کی 16 کیولری کے 4 ٹینک تباہ ہوئے جبکہ پاک فضائیہ کے 8 سیپر لڑاکا طیاروں کی بمباری کے باعث دشمن کو ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔اس کے ساتھ ہی پاک فوج نے گدرو سیکٹر میں بھارتی چوکی پر قبضہ کر لیا جہاں دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگیا، راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے کے نتیجے میں 21 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔دریں اثنا پاک فضائیہ نے سرینگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا اور ایک بھارتی Canberra بمبار طیارہ مار گرایا، دوسری جانب سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹر میں دشمن کے 22 ٹینک اور 51 گاڑیاں و گن پوزیشنز تباہ کر دی گئیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان
  • ’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی
  • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی نجکاری اور پنشن اصلاحات کیخلاف ملازمین کا سڑکوں پر آنے کا عندیہ
  • حماس کو عسکری اور سیاسی شکست نہیں دی جاسکتی: اسرائیلی آرمی چیف