پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ، سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بنچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی عدالت نے گھی اور سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کر دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔بعدازاں عدالت نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ بحال کرتے ہوئے اپیلوں پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی، پشاور ہائیکورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ
پڑھیں:
سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
— فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔
عدالت میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سوال کیا کہ جس کیس میں سی ڈی اے کی تحلیل کا آرڈر جاری ہوا اس میں استدعا کیا تھی؟
وکلاء نے اس سوال کے جواب میں عدالت کو بتایا کہ ہماری درخواست میں رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا تھی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کریں گے؟
جس پر وکلاء نے جواب دیا کہ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی نہ ہماری استدعا تھی اور نہ اس فیصلے کا دفاع کریں گے۔
عدالت کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے کی انٹرا کورٹ اپیل پر سنگل بینچ کا آرڈر معطل کردیا۔
واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا۔
سی ڈی اے نے ادارے کو تحلیل کرنے کےحکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔