امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ انتظامی حکم نامے کے مطابق امریکی حکومت نے مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق 14 مئی کی تاریخ کا آغاز ہوتے ہی ۱۲ بج کر ایک منٹ سے 8 اپریل 2025 کےانتظامی حکم نامہ نمبر 14259 اور 9 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14266 کے تحت چین کی مصنوعات (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات ) پر عائد کیے گئےکل 91فیصد محصولات کو منسوخ کردیا۔
ساتھ ہی ساتھ 2 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14257 کے تحت چین کی مصنوعات(بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات ) پر عائد کئے گئے 34فیصد کے ریسیپروکل ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا گیاہے، جس میں 24فیصد ٹیرف کو 90 دن کے لیے عارضی طور پر معطل جبکہ باقی 10فیصد ٹیرف کو برقرار رکھا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ، امریکہ نے چین کی چھوٹے پارسلز (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھوٹی پارسلز ) پر عائد کیے گئے محصولات کو کم یا منسوخ کیا ہے۔ بین الاقوامی میل پر قیمت کی بنیاد پر ٹیرف کو 120فیصد سے 54فیصد تک کم کر دیا گیا ہے اور 1 جون 2025 سے فی پیس 100 امریکی ڈالر سے 200 امریکی ڈالر تک بڑھانے کے اقدام کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصارفین کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنا آئیسکو کی اولین ذمہ داری ہے، ترجمان آئیسکو اگلی خبرعمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی ’’پانچ جہتی‘‘مجموعی خاکہ: جدیدیت کو عمل میں لانے کے لیے نظریات اور عملی اقدامات کی تفصیل چین-امریکہ تجارتی تعلقات کی بحالی : مسابقت سے فائدہ مند تعاون کی جانب چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 سال مکمل ہو رہے ہیں، چینی صدر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی جانب
پڑھیں:
ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب 6 پروازیں منسوخ، 38 تاخیر کا شکار
---فائل فوٹوایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب 6 پروازیں منسوخ اور 38 فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک پرواز کی متبادل لینڈنگ کروائی گئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں اور لاہور دبئی کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
قومی ایئر لائن کی بھی کراچی اسکردو کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق غیرملکی ایئر لائن کی اسلام آباد کے لیے پرواز واپس تہران اتار لی گئی، اسلام آباد کراچی کی 10 پروازوں میں1 سے ساڑھے 6 گھنٹے تک تاخیر ہے جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی 9 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے تک تاخیر ہے۔
نجی ایئر کی اسلام آباد ابوظبی کی 2 پروازوں میں 10 گھنٹے، لاہور ایئر پورٹ کی 8 پروازوں میں 1 سے 2 گھنٹے جبکہ کراچی ایئر پورٹ کی 10 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 8 گھنٹے تک تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی جدہ کی پرواز میں ساڑھے 8 گھنٹے جبکہ کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔