بیجنگ:
چین کی سیٹلائٹ نیویگیشن اور لوکیشن پر مبنی خدمات کی صنعت اپنی مضبوط ترقی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت 2024 میں 575.8 ارب یوآن  تک پہنچ گئی ہے، جو سال بہ سال 7.39 فیصد کی ترقی ہے۔ بیجنگ میں اتوار کو جاری کیے گئے ایک صنعتی وائٹ پیپر کے مطابق چین نے سیٹلائٹ نیویگیشن سے متعلق 129,000 سے زائد پیٹنٹ فائل کیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ اس شعبے میں عالمی رہنما بن گیا ہے۔
اس توسیع کا ایک اہم ستون چین میں ملکی ساختہ بیدو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم۔ بی ڈی ایس کا وسیع پیمانے پر اطلاق ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق، 2024 کے آخر تک چین میں تقریباً 288 ملین اسمارٹ فونز بیدو فعال پوزیشننگ کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔اعلیٰ درستگی، لین کی سطح کی بیدو نیویگیشن خدمات اب ملک بھر میں شہری اور دیہی سڑکوں کے 99 فیصد سے زیادہ کا احاطہ کرتی ہیں، روزانہ ایک ٹریلین سے زیادہ لوکیشن پر مبنی خدمات کی درخواستوں کا انتظام کرتی ہیں اور اوسطاً یومیہ 4 ارب کلومیٹر کے سفر کو سہولت فراہم کرتی ہیں۔بیدو کا اطلاق ذہین نقل و حمل تک بھی پھیل چکا ہے۔ چین بھر کے 50 سے زائد شہر بیدو کی اعلیٰ درستگی کی پوزیشننگ سے چلنے والی اسمارٹ کنیکٹڈ گاڑیوں کے لیے سڑکوں کے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔
پیپر میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بی ڈی ایس کو 11 بڑے بین الاقوامی تنظیموں کے تکنیکی معیارات میں شامل کیا گیا ہے، جن میں شہری ہوا بازی، سمندری امور، اور موبائل ٹیلی کمیونیکیشن شامل ہیں۔ متعلقہ مصنوعات اور خدمات اب 140 سے زائد ممالک اور خطوں میں برآمد کی جا چکی ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ماحولیاتی آلودگی کا ڈیٹاجمع کرنے والے سیٹلائٹ کا رابطہ منقطع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے کی غرض سے زمین کے مدار میں بھیجے گئے سیٹلائٹ کا زمین کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد وہ خلا میں کھو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بے مثال ریزولوشن کے ساتھ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی پیمائش کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے 8کروڑ 80لاکھ ڈالر مالیت کے میتھین سیٹ کو زمین کے گرد مدار میں بھیجنے کے منصوبے کے لیے امریکی ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ، امریکی ادارے اینوائرنمنٹل ڈیفنس فنڈ اور نیوزی لینڈ کی حکومت نے معاونت کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق میتھین سیٹ کو مارچ 2024 ء میں زمین کے گرد مدار میں بھیجا گیا تھا۔ اس نے تکنیکی مسائل سے دوچار ہونے کے بعد گزشتہ ماہ کی 20 تاریخ کو اپنے زمینی کنٹرولرز کو جواب دینا بند کر دیا تھا۔ اس سے رابطے کی بحالی کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں اور اس کے 3میں سے ایک تھرسٹر نے بھی کام چھوڑ دیا۔ نیوزی لینڈ کی خلائی ایجنسی کے ایک سینئر اہلکار اینڈریو جانسن نے اس کو واضح طور پر ایک مایوس کن پیش رفت قرار دیا ہے۔ اینوائرنمنٹل ڈیفنس فنڈ کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود فضا میں میتھین کے تناسب میں تبدیلیوں سے باخبر رہنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی غالب،  انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
  • چین اور یورپی یونین کی ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، چینی وزیر خارجہ
  • پی ایس بی کا کھیلوں کی فیڈریشنز میں 2 مدتوں سے زائد عہدوں پر برقرار رہنے کا نوٹس
  • اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم
  • کویتی خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان
  • ماحولیاتی آلودگی کا ڈیٹاجمع کرنے والے سیٹلائٹ کا رابطہ منقطع
  • مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
  • سندھ، 5 ہزار سے زائد اسکاؤٹس محرم کی مجالس و جلوسوں میں خدمات انجام دینگے
  • 5 ہزار سے زائد اسکاؤٹس محرم کی مجالس اور جلوسوں میں خدمات انجام دیں گے
  • ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار