امریکا؛ یہودی میوزیم میں 2 اسرائیلی سفارتکاروں کو قتل کرنے والا شخص کون ہے ؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
امریکا میں یہودی عجائب خانے میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیل کے سفارتی اہلکار مارے گئے جب کہ ملزم نے ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی ہے جس کا ماضی میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔
الیاس روڈریگیز نے یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
وہ ایک مؤرخ، محقق اور کہانی نویس ہونے کے ساتھ ساتھ معروف تحقیقی ادارے "دی ہسٹری میکرز" میں ایک محقق اور خاکہ نگار کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔
الیاس امریکی معاشرے کی نمایاں شخصیات پر تحقیق کرتے ہیں اور ان کی تفصیلی سوانحی خاکے مرتب کرتے ہیں۔
"دی ہسٹری میکرز" سے قبل وہ مختلف کمپنیوں کے لیے تخلیقی مواد لکھتے تھے اور بچپن سے ہی تخیلاتی کہانیاں پڑھنے اور لکھنے کا شوق تھا۔
NEW: This is allegedly the video of the suspect Elias Rodriguez in the fatal shooting outside the Jewish Museum in Washington DC tonight being arrested.
You can see the keffiyeh on the floor
H/T @yuvaldavid https://t.co/va8EN38GQs pic.twitter.com/8rp4xXq9hf — Ari Hoffman ???? (@thehoffather) May 22, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ابھی واقعے کے محرک سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
البتہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے، یہ کارروائی ملزم نے انفرادی طور پر اور غزہ کے حالات کے ردعمل میں کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
بشکیک / تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک امریکا کی جانب سے ایران پر ہونے والی کسی بھی فوجی کارروائی میں تعاون یا مدد فراہم کرتا ہے تو اسے بھی اس کے نتائج اور بین الاقوامی ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شمالی ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرغزستان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں حصہ لینے، تعاون کرنے یا سہولت فراہم کرنے والے تمام فریق بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ادھر ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق شمالی صوبے گیلان کے نائب گورنر علی باقری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی میزائلوں نے صبح کے وقت زیباکنار میں واقع پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں فوجی تنصیب میں موجود کچھ آلات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان یا مزید تفصیلات کے بارے میں فوری طور پر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
تاحال امریکا کی جانب سے ایرانی حکام کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے بیانات سے سفارتی تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔