Jasarat News:
2025-11-02@16:59:26 GMT

ڈی چوک احتجاج ، پی ٹی آئی کے آخری 19 کارکنان بھی رہا

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے ا?خری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویڑن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی مد میں ادا کیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تعلیم محکمہ حیدرآباد میں تعینات چھوٹے ملازمین کو 28ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ہفتے کے روزبھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہی۔ احتجاج کی قیادت گلاب رند، اسد ملکانی، سید معظم علی شاہ اور دیگر رہنمائوں نے کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2021میں محکمہ تعلیم حیدرآباد کے لوئر اسٹاف کی خالی آسامیوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع کیے گئے تھے، جن کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے بعد 2022میں انٹرویوز لیے گئے اور 2023میں آفر آرڈر جاری کرتے ہوئے مختلف اسکولوں میں 669امیدواروں کو ملازمتیں دی گئیں۔ تاہم 27ماہ گزرنے کے باوجود ان کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں، جو غریب ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ محکمہ تعلیم سمیت سندھ حکومت کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں، مگر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ تنخواہیں ملنے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ 27ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں اور ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • کراچی: سندھ نیشنل کانگریس کے ارکان لاپتاافراد کی بازیابی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
  • سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل
  • کوئٹہ ،نیشنل پارٹی ہزارہ ٹائون کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہاہے
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے موبائل ایپ متعارف
  • 26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک، پھر ناقابل ضمانت وارنٹ
  • لاہور: کالعدم مذہبی جماعت کے 1500 کارکنان گرفتار
  • پنجاب: جیلوں میں قیدیوں سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف