ہری پور: پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: ہری پور کی تحصیل غازی کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد اہم سڑکیں بند ہونے کے باعث درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ غازی سے مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے بیٹ گلی روڈ، دیوی روڈ، پلیاں روڈ، کنیرڑی روڈ اور مکر روڈ مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود راستے تاحال نہیں کھولے جا سکے جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
افسوس ناک خبر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
سڑکوں کی بندش کے سبب نہ صرف روزمرہ کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے بلکہ ضروری اشیائے خورونوش اور طبی سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقے ہونے کے باعث تاحال امدادی ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچ سکیں۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے اور سڑکیں کھولنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم بھاری مشینری کی عدم دستیابی ان کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے، عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے اور سڑکوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ؛ کم عمر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں نے نو ستمبر کو اسرائیل کی طرف سے قطر پر کیے جانے والے فضائی حملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پیر کے روز اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ سربراہی اجلاس سے قبل اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اس جعلی ملک سے اپنے تعلقات منقطع کر سکتے ہیں اور اپنے اتحاد اور ہم آہنگی کو حتی الامکان برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ دوحہ سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ’کسی نتیجے پر پہنچے گا‘۔