ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو سرکاری ملازمین کی پینشن پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے بلکہ اصل اعتراض انہیں حکمرانوں کی کرپشن اور عیاشیوں پر ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج جیکب آباد کے ڈی سی چوک پر سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور احتجاجی ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی و دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالرب اوڈھانو، مرکزی سیکرٹری جنرل گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو ملازمین کے مسائل اور ان کے مطالبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت ایک طرف وزراء، اراکین اسمبلی اور حکمرانوں کی مراعات میں آئے روز اضافہ کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں روز بہ روز کٹوتی کی جا رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ انتہائی زیادتی ہے کہ وہ ملازمین جو پوری زندگی عوام کی خدمت کرتے ہیں، انہیں پینشن کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو سرکاری ملازمین کی پینشن پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے بلکہ اصل اعتراض انہیں حکمرانوں کی کرپشن اور عیاشیوں پر ہونا چاہیے۔ ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن ان کا حق ہیں اور کسی صورت ان پر ڈاکہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ اس موقع پر سندھ ایمپلائز الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ملازم دشمن پینشن رولز کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ اس احتجاجی تحریک میں یہ مطالبات شامل ہیں کہ وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے ملازمین کو بھی Disparity Reduction Allowance  دیا جائے۔ گروپ انشورنس اور بینیوولنٹ فنڈ ملازمت کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادا کیے جائیں۔ پینشن کے حق پر قدغن لگانے کی سازشوں کو فوری واپس لیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود ملازمین کی ہونا چاہیے کہا کہ

پڑھیں:

حیدرآباد:سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پر سرکاری خواتین ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-2-22

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین