Express News:
2025-10-04@16:46:41 GMT

چین کے سابق وزیر زراعت کو رشوت لینے کے الزام میں سزائے موت

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

بیجنگ:

چین کے سابق وزیرزراعت اور دیہی امور تینگ رینجیان کو صوبہ جیلین کی عدالت نے رشوت لینے کے الزام پر مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی۔

غیرملکی خبرایجنسی نے چین کی سرکاری نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر زراعت تینگ رینجیان نے 2007 سے 2024 تک اپنی وزارت کے دوران مجموعی طور پر 37.6 ملین ڈالر (268 ملین یوآن) نقد اور جائیداد کی صورت میں رشوت وصول کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینگچون انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سابق وزیر کی سزائے موت دو سال کے لیے معطل کردی ہے اور نشان دہی کی ہے کہ ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی نے تینگ رینجیان کو نومبر 2024 میں پارٹی سے نکال دیا تھا اور 6 ماہ بعد انسداد رشوت ستانی کے محکمے نے انہیں شامل تفتیش کیا گیا تھا اور عہدے سے بھی ہٹا دیا تھا۔

سابق وزیر زراعت تینگ رینجیان کے خلاف تفتیش غیرمعمولی طور پر تیزی سے مکمل ہوئی اور اس کے لیے وزیردفاع لی شینگفو اور ان کے پیش رو وائی فینگھے کی طرح تفتیش کی گئی۔

تینگ رینجیان وزیر زراعت اور دیہی امور بننے سے قبل 2017 سے 2020 تک مغربی صوبہ گینسو کے گورنر تھے۔

یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے چین کے داخلی سلامتی ڈھانچے میں تطہیر کا عمل شروع کیا تھا، جس کا مقصد شفافیت پر مبنی نظام تشکیل دینے کے لیے پولیس، تفتیش کاروں اور ججوں کو کرپشن سے دور کرنا ہے۔

صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ کرپشن چین کی کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تینگ رینجیان کے لیے

پڑھیں:

ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی

ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی، خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ریلویز پولیس اسٹیشن راولپنڈی پر تعینات ایس ایچ او طیبہ انعم نے ملزم کو رشوت پیش کرنے پر فوری گرفتار کرلیا۔ملزم فضل نے چوری میں ملوث ملزم عمران کو چھڑوانے کی غرض سے ایس ایچ او سے غیر مناسب رویہ بھی اختیار کیا۔پیرودھائی راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو اس عمل سے منع کرنے کے باوجود اس نے ایس ایچ او کو 28ہزار روپے رشوت پیش کی۔ خاتون ایس ایچ او نے دیانتداری اور پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ملزم کو رشوت کی پیشکش پر فوری گرفتار کیا۔ریلویز پولیس کے مطابق ملزم فضل سلطان کے خلاف تھانہ ریلویز راولپنڈی میں سبق آموز کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • ایران میں اسرائیل سے روابط کے الزام پر 6 عسکریت پسندوں کو سزائے موت
  • یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
  • ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی
  • راولپنڈی؛ خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
  • سیلاب سے نقصانات کیلیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے‘ وفاقی وزیر خزانہ
  • سیلاب سے نقصانات، فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • سیلاب سے نقصانات کیلئے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • کانگو : فوجی عدالت نے سابق صدر کو سزائے موت سنادی