WE News:
2025-10-06@14:36:09 GMT

اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، انڈیکس 1200 پوائنٹس گر گیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، انڈیکس 1200 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز بھاری منافع وصولی کے باعث شدید مندی دیکھی گئی، جہاں انڈیکس 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,68,000 کی سطح سے نیچے بند ہوا۔

پورے کاروباری سیشن کے دوران منفی رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 1,65,997.36 کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,237.

67 پوائنٹس یا 0.73 فیصد کمی کے بعد 1,67,752.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق مندی کی بنیادی وجہ منافع وصولی ہے، اس کے علاوہ تجارتی خسارے اور مہنگائی میں اضافے نے بھی مارکیٹ پر دباؤ ڈالا ہے۔”

Market Close Update: Negative Today! ????
???????? KSE 100 ended negative by -1,237.7 points (-0.73%) and closed at 167,752.4 with trade volume of 623.8 million shares and value at Rs. 45.46 billion. Today's index low was 165,997 and high was 169,326. pic.twitter.com/Lr4HqZjicn

— Investify Pakistan (@investifypk) October 6, 2025

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے جاری جائزے کا کامیاب اختتام ہوتا ہے تو اس سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے، جو مارکیٹ کے لیے ایک اور سہارا ثابت ہوگا۔ م

ایک اہم پیش رفت میں بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے خودمختار ڈیفالٹ رسک میں دنیا میں سب سے تیز کمی ریکارڈ کی ہے اور اب ترکی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: امپورٹ میں 11 ارب ڈالر کے تجارتی فرق کا معاملہ

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مضبوط تیزی برقرار رکھی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,68,990.06 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

جو ماہرین کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر 4.1 فیصد اضافہ ہے اور یہ 2009 کے بعد 9 ماہ کی بہترین کارکردگی ہے، جسے سرمایہ کاروں کے اعتماد، شعبہ جاتی مضبوطی اور بہتر معاشی اشاریوں نے سہارا دیا۔

بین الاقوامی سطح پر جاپانی اسٹاکس میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جو پیر کے روز 4 فیصد سے زائد بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ ین کی قدر میں کمی آئی۔

یہ اضافہ اس وقت دیکھا گیا جب مالی اور مانیٹری طور پر نرم مؤقف رکھنے والی سانائے تاکائیچی نے حکمراں جماعت کی قیادت حاصل کرلی، جس سے وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کی راہ پر گامزن ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

نکی انڈیکس نے کاروبار کے ابتدائی 15 منٹوں میں 4.3 فیصد اضافے کے ساتھ 47,734.04 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح چھو لی۔

دوسری جانب، چین، جنوبی کوریا اور تائیوان میں تعطیلات کے باعث اسٹاک مارکیٹیں بند رہیں۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سنگ انڈیکس 0.3 فیصد کم ہوا جبکہ آسٹریلیا کا بینچ مارک 0.1 فیصد نیچے بند ہوا۔

امریکا میں ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 0.2 فیصد اضافے کی سمت میں تھے، جب کہ جمعے کے روز یہ انڈیکس ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 انڈیکس امریکا بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری سیشن کے ایس ای مندی منفی رجحان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 100 انڈیکس امریکا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری سیشن کے ایس ای منفی رجحان

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف میچ میں منیبہ علی متنازع رن آؤٹ کا شکار

کولمبو میں بھارت کے خلاف جاری ویمنز ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستانی اوپنر منیبہ علی کا رن آؤٹ متنازع صورتِ حال اختیار کر گیا۔

منیبہ علی کو پہلے تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا تاہم کچھ ہی دیر بعد فیصلہ تبدیل کر کے انہیں آؤٹ قرار دے دیا گیا، جس پر پاکستانی ٹیم اور شائقین نے حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے اس فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فورتھ امپائر کے سامنے باضابطہ طور پر اپنا مؤقف پیش کیا جس کے باعث کچھ دیر تک رکا رہا۔

پاکستان کی کپتان نے فیلڈ میں کھڑے ہو کر امپائرز سے طویل مشاورت کی، جبکہ سدرہ امین جو اگلی بلے باز تھیں بھی میدان میں داخل ہونے سے رکی رہیں تاکہ فیصلے کی تصدیق ہو جائے۔

یہ رن آؤٹ فیصلہ عام حالات سے کہیں زیادہ وقت لینے کے بعد کنفرم ہوا، جس کے بعد منیبہ علی صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں اور پاکستان کا اسکور 6 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔

فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ فیصلہ غیر واضح اور کنفیوژن پر مبنی تھا کیونکہ ری پلے میں واضح شواہد موجود نہیں تھے۔ 

https://www.facebook.com/reel/1882199825694174

سوشل میڈیا پر بھی شائقین کرکٹ نے تھرڈ امپائر کے فیصلے پر سوالات اٹھائے، کئی صارفین نے اسے “غیر منصفانہ” اور “ناقابلِ فہم” قرار دیا۔

اس واقعے کے بعد میچ کا ماحول کچھ دیر کے لیے تناؤ کا شکار رہا، تاہم پاکستانی ٹیم نے اپنی بیٹنگ جاری رکھی۔

آئی سی سی کے قوانین 30.1.2 کے مطابق اگر کوئی بیٹر اپنی کریز سے آگے جا کر زمین سے عارضی طور پر رابطہ کھو دے تو اسے آؤٹ قرار نہیں دیا جاتا، مگر یہ رعایت صرف اس بیٹر کو ملتی ہے جو اپنی کریز کی طرف دوڑ رہی ہو یا ڈائیو لگا رہی ہو۔

منیبہ صرف کریز کے اندر واپس قدم رکھ رہی تھیں، نہ کہ دوڑ رہی تھیں، اور ان کے بیٹ کے زمین سے اٹھنے کا تعلق کسی رفتار یا حرکت سے نہیں تھا۔

قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بیٹر اپنی کریز کی جانب دوڑتے یا ڈائیو لگاتے ہوئے، اور کریز کے پار اپنے جسم یا بیٹ کا کچھ حصہ زمین پر رکھ چکی ہو، تو بعد میں زمین یا بیٹ سے رابطہ ختم ہونے کی صورت میں بھی اسے کریز سے باہر نہیں سمجھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف میچ میں منیبہ علی متنازع رن آؤٹ کا شکار
  • اسٹاک ایکسچینج میں پیر کوکاروبار کا تاریخ ساز آغاز، انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھولیا۔
  • اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تاریخ ساز آغاز؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • معاشی استحکام کے حکومتی دعوے، لاکھوں پاکستانی غربت کا شکار
  • بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار
  • فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سگریٹ بنانے والی کمپنی فلپ مورس کی ڈی لسٹ کرنے کی درخواست منظور کر لی
  • 100 انڈیکس کی شاندار رفتار، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی 2 نئے ریکارڈز بن گئے