روایتی فصلوں سے ہٹ کر منافع بخش فصلوں کی طرف جانا ہوگا؛ احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ متاثرہ کسانوں کو فوری اور طویل مدتی ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے زراعت و موسمیاتی ایمرجنسیز کا پہلا اجلاس ہوا۔ احسن اقبال نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ متاثرہ کسانوں کو فوری معاوضہ اور بیج فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے 15 دن میں کسانوں کو کینولا کے بیج فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں 5 ہزار ایکڑ پر کینولا پائلٹ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، روایتی فصلوں سے ہٹ کر منافع بخش فصلوں کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلاسود قرضہ اسکیموں میں توسیع کرے گی۔ کسانوں کے تحفظ کیلئے نجی انشورنس نظام کی جانب منتقل ہونا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے تین ٹاسک فورسز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹاسک فورسز 15 دن میں اپنی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی مستقل چیلنج بن چکی ہے، سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے طویل مدتی پالیسی ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد؛ وزیر داخلہ سندھ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
اجلاس میں وفاقی وزراء، صوبائی وزراء اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔