data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ترک صدر طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی میں فعال کردار ادا کریں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں ایک اجتماع سے خطاب میں صدر طیب اردوان نے کہا کہ ان شاء اللہ، ترکیہ میدان میں اس معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی فورس کا حصہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ ایک مبصر مشن کا حصہ بنے گا جو جنگ بندی اور شرائط کی عملداری کو یقینی بنائے گا۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ غزہ کی تعمیرِ نو بالخصوص تباہ شدہ انفرا اسٹریکچر اور انسانی امداد کے حوالے سے بھی بھرپور تعاون کرے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل ماضی میں ترکیہ کے حماس کے ساتھ تعلقات اور حمایت پر کئی بار اپنے تحفظات ظاہر کر چکا ہے۔

نئے معاہدے کے تحت حماس کو غیر مسلح اور اقتدار سے الگ کیا جانا ہے، جس کے تناظر میں ترکیہ کا کردار حساس تصور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ مصر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر ہونے والے مذاکرات پر اسرائیل اور حماس نے ابتدائی مرحلے پر دستخط کردیئے ہیں۔

اس ابتدائی مرحلے کے تحت غزہ میں چند روز کے لیے جنگ بندی کی جائے گی جس کے دوران امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

علاوہ ازیں 72 گھنٹوں کے دوران حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کردے گی جب کہ بدلے میں اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان میں کہا کہ غزہ میں اب بھی گھر تباہ کیے جارہے ہیں، لوگ خوف میں جی رہے ہیں۔

عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

پاکستان سفارتکاری سے تنازعات کے حل کا حامی ہے، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو کا عمل بغیر کسی تاخیر کے شروع ہونا چاہیے۔

پاکستانی مندوب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رفح میں فلسطینی مجاہدین کے خلاف صہیونی درندگی کا مقصد جنگ بندی کو سبوتاژ کرنا ہے، حماس
  • ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ
  • اسرائیل کو مزید یرغمالی کی لاش سونپ دی گئی، حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول
  • ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے؛ حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول
  • سیاسی پیش رفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان
  • غزہ جنگ بندی کے بعد امارات اور اسرائیل کے امن ریلوے منصوبے پر کام تیز
  • ملبے سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد، آج حوالے کی جائے گی، حماس
  • مصر مذاکرات؛ غزہ میں ٹیکنوکریٹ حکومت کا قیام اور حماس کے ہتھیار پھینکنے پر پیشرفت
  • کراچی کنگز کا پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ مزید 10 سال کے لیے تجدید ہو گیا
  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان