بلا تفریق خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا منشور ہے، سید ناصرحسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحاین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا۔
اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔ وفد نے سیدناصرحسین شاہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں مسائل درپیش ہیں اور کام تعطل کا شکار ہیں۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے مسلسل تنگ کیا جاتا ہے جس سے کام کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔(جاری ہے)
وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ کرے گی اور ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے تاکہ عوامی مفاد کے کاموں میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ شہریوں کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بلاتفریق خدمت پر عمل پیرا ہے۔ شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنانا پاکستان پیپلزپارٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پی ٹی آئی وفد کی جانب سے وزیر بلدیات کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا اور روائتی اجرک پہنائی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیےسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات
مزید :