خاتون کا نیک عمل امر ہوگیا: عطیہ کردہ قارنیہ سے پاک فوج کے 2 جوانوں کی بینائی لوٹ آئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
پاکستان میں پہلی بار ایک خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری عمل میں لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی بینائی بحال ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ وفات کے بعد ان کے قارنیے عطیہ کر دیے جائیں۔ ان کی وصیت کے مطابق قارنیے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف اوفتھامولوجی کو دیے گئے۔
پاک فوج کے ماہر سرجنز نے 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیے کی کامیاب پیوند کاری کی۔ دونوں جوان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔
اے ایف آئی او نے دونوں سپاہیوں کی بصارت بحال کر کے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔ ماہرین کے مطابق یہ پاکستان میں پہلا موقع ہے جب کسی خاتون کے عطیہ کردہ قارنیے سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔
مرحومہ کی بیٹی زہرہ مہدی نے والدہ کے اس نیک عمل پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ والدہ کی آنکھیں دو بہادر سپاہیوں کی بینائی لوٹانے کا سبب بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے عطیہ کردہ قارنیے سے دو زندگیوں میں روشنی واپس آئی، جو دراصل ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بینائی بحال فوجی جوان قارنیہ عطیہ کامیاب آپریشن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بینائی بحال فوجی جوان قارنیہ عطیہ کامیاب ا پریشن وی نیوز عطیہ کردہ
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن بازار کے قریب گراؤنڈ سے 40سالہ خاتون کی لاش برآمد
کراچی (نیوز ڈیسک) کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔