کھاوڑہ کا اعزاز: راجا آفتاب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 26-2025 کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے مطابق سینیئر قانون دان راجا آفتاب ایڈووکیٹ 241 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔
نتائج کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدارتی امیدوار راجا آفتاب خان ایڈووکیٹ نے 241 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ مد مقابل امیدوارہ بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ 177 ووٹ حاصل کر سکیں۔
دیگر عہدیداروں میں جائنٹ سیکریٹری کے لیے نوشابہ اقبال ایڈووکیٹ، سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ شریں ایڈووکیٹ، سیکریٹری لائبریری کے عہدہ کے لیے ثمر عالم ایڈووکیٹ قبل ازیں بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ الیکشن بورڈ نے جملہ منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجا آفتاب خان ایڈووکیٹ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ دربار سہیلی سرکار پر ریلی کی صورت میں حاضری دی اور چادر بھی چڑھائی۔
انہوں نے کہاکہ وہ وکلا برادری کی فلاح و بہبود اور ریاست میں قانون کی بالادستی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سعودی عرب کے سابق صدر حاجی احسان دانش اور دیگر شخصیات نے راجا آفتاب خان ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر راجا آفتاب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راجا ا فتاب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن وی نیوز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجا ا فتاب کے لیے
پڑھیں:
اسرائیلی صدر کا ٹرمپ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان
اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کا اعلیٰ ترین سول اعزاز “صدارتی میڈل آف آنر” عطا کریں گے۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل-حماس جنگ کے خاتمے میں مبینہ کردار کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ آئندہ چند ماہ میں باضابطہ طور پر ٹرمپ کو دیا جائے گا، جبکہ صدر ہرزوگ پیر کے روز باضابطہ طور پر سابق صدر کو اس فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
اسرائیلی صدر نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی انتھک کوششوں کے باعث نہ صرف ہمارے عزیز یرغمالی محفوظ طریقے سے واپس آئے، بلکہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئے دور کی بنیاد بھی رکھی ہے — جو سلامتی، تعاون اور پائیدار امن کی امید پر مبنی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو یہ ایوارڈ دینا ان کے لیے ذاتی طور پر بھی ایک بڑا اعزاز ہوگا۔
اسرائیلی صدارتی دفتر کے مطابق، “صدارتی میڈل آف آنر” ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ریاستِ اسرائیل یا انسانیت کی بہتری کے لیے غیر معمولی خدمات سرانجام دی ہوں۔ یاد رہے کہ یہ اعزاز اس سے قبل 2013 میں امریکی صدر باراک اوباما کو بھی دیا جا چکا ہے۔