تحریک لبیک احتجاج ، شہروں میں زندگی مفلوج، 77کارکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پولیس ناکے قائم، شاہدرہ میدانِ جنگ بن گیا،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
پولیس اہلکار کو پکڑ کر تشدد،گاڑی چھین لی، تفریحی پارک سنسان، سپلائی رک گئی
تحریک لبیک احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سخت سیکیورٹی انتظامات آج دوسرے دن بھی جاری ہیں، جبکہ تحریک لبیک احتجاج کے باعث ٹرانسپورٹ مکمل بند ہونے سے نظامِ زندگی بری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس ناکے قائم ہیں اور گزشتہ 36 گھنٹوں سے ٹریفک جام کی صورتحال برقرار ہے۔ صبح کے وقت سول لائن پولیس نے تحریک لبیک کے آفس جامعہ مسجد غوثیہ ضیاء العلوم پر چھاپہ مار کر 77 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔تحریک لبیک احتجاج کے باعث راولپنڈی کی مرکزی شاہرہ مری روڈ کی گلیوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل سے ملزمان کو عدالت نہ لایا جاسکا جس پر عدالتوں نے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ ہول سیل منڈیاں اور سبزی و فروٹ منڈی بند ہونے سے سپلائی رک گئی، شہر میں سبزی اور پھلوں کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔شہر کے تفریحی پارک سنسان پڑ گئے، ہوٹلنگ بند ہے اور فوڈ چینز بھی مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔ دوسری جانب لاہور کے علاقے شاہدرہ میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی جہاں پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ تحریک لبیک کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی چھین لی اور شاہدرہ پل پر قبضہ کرلیا۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ سے جواب دیا۔
ایک موقع پر مظاہرین نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں مگر شاہدرہ میدانِ جنگ بن گیا۔ ہر طرف شیلنگ اور فائرنگ کی آوازوں سے علاقہ مکین خوفزدہ ہوگئے، پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا اور تحریک لبیک کے کارکنوں کا قافلہ آگے بڑھنے لگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تحریک لبیک احتجاج
پڑھیں:
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز، 5600 سے زائد ملزمان گرفتار
عرفان ملک:لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے رواں سال اب تک 5600 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 2132 ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن میں 1555 اور سٹی ڈویژن میں 1040 افراد کو حراست میں لیا گیا, شہر کے مختلف تھانوں میں 651 مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کرایہ داری رجسٹریشن انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد پناہ لے سکتے ہیں، اس لیے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور غیر قانونی یا مشکوک افراد کو کرائے پر جگہ فراہم کرنے والے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
بلال صدیق کمیانہ نے مکان مالکان، کرایہ داروں اور پراپرٹی ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور تمام ضروری کوائف متعلقہ پولیس ریکارڈ میں درج کروائیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔