ناران میں جنات ہیں، میرےکمرےکا دروازہ خود بخود بندکھل رہا تھا : اداکارہ حراکا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
دوران شو اداکارہ نے میزبان کے سوال پر قسم کھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’ناران میں جنات موجود ہیں، میرا 100 فیصد یقین ہے کہ ناران میں جنات ہوتے ہیں اور وہ علاقہ بھاری ہے’۔
اداکارہ نے مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ’اگر آپ کو ناران کے کسی ہوٹل میں کبھی کہیں عجیب وغریب چیزیں محسوس ہوں تو آپ غلط نہیں ہیں‘۔
دوران گفتگو حرا سومرو نے ناران میں ہوٹل کا نام لیے بتائے بغیر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں جب ناران میں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں تو اس دوران وہاں کا دروازہ بار بار کھل رہا تھا اور بار بار بند ہو رہا تھا‘۔
اداکارہ کے مطابق ’ناران کے ہوٹلز میں پنکھے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہاں ہر آواز باآسانی سنی جا سکتی ہے، 2 مرتبہ میرے ہوٹل کے واش روم میں فلیش بھی ہوا جس کی مجھے باقاعدہ آواز سنائی دی‘۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ناران میں جنات
پڑھیں:
بھارتی اداکارہ سنینا، اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسرکی قربتیں؛ تصاویر وائرل
عرب امارات(ویب ڈیسک) اماراتی انفلوئنسر نے اپنی سالگرہ پر سنینا کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔اماراتی انفلوئنسر کی گزشتہ برس ہی طلاق ہوئی تھی
متحدہ عرب امارات کے معروف انفلوئنسر خالد العامری کی سالگرہ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ سنینا کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا اور سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔
یہ چہ می گوئیاں اُس وقت اپنے عروج کو پہنچیں جب عرب دنیا کے مشہور زمانہ کنٹینٹ کریئٹر خالد العامری نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
ان تصاویر میں سے ایک نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس میں خالد العامری ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں تاہم ان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔
سالگرہ کی تصاویر کے اس البم میں اگلی ہی تصویر میں خالد العامری کی سیلفی ہے جو انھوں نے بھارتی اداکارہ سنینا یلا کے ساتھ بنائی ہے۔
خالد العامری کا ان تصویر کے ساتھ لکھا گیا دلکش کیپشن بھی مداحوں کو یقین دلانے کے لیے کافی تھا کہ جوڑے کے درمیان کچھ تو چل رہا ہے۔
ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور خالد العامری کے مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر سنینا کے مداحوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔ وہ بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مبارک باد دینے میں پیچھے نہیں رہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تقریب صرف سالگرہ نہیں بلکہ دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں اور نئے رشتے کا باضابطہ اعلان بھی ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ہی خالد العامری اور ان کی اہلیہ سلمی محمد کے درمیان طلاق ہوئی ہے اور ان کی نجی زندگی موضوع بحث بھی رہی تھی۔
جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اپنے بچوں کی ماں پر ایک اداکارہ کو ترجیح دی۔
کسی نے لکھا کہ ایسی تصاویر شیئر کرنے سے پہلے بچوں کے بارے میں بھی سوچ لینا چاہیے تھا کہ وہ یہ سب دیکھ کر کیسا محسوس کریں گے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا اچھا تو یہ وہ خوبصورت موڑ تھا جس کے لیے اپنی ہنستی بستی زندگی کو چھوڑ دیا۔