جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور لاپرواہی و غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور غفلت و لاپروائی برتنے پر ایس ایچ او بلوچ کالونی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

ایس ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او بلوچ کالونی کی ملازمت برطرفی کا حتمی آرڈر بھی جاری کردیا گیا۔

آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ ملازمت سے برطرف ایس ایچ او بلوچ کالونی سب انسپکٹر مظہرعلی کانگو کو نوکری میں غفلت برتنے پر متعدد بار شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے تاہم ان کی جانب سے انھیں نظر اندازہ کیا گیا۔

تاہم جاری کیے جانے والے فائنل آرڈر میں ملازمت سے برطرف پولیس افسر کو پولیس رولز کے مطابق اس فیصلے کے خلاف 30 روز میں ڈی آئی جی کراچی رینج کے پاس اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملازمت سے برطرف

پڑھیں:

کراچی، بھینس کالونی موڑ پر دھاگہ فیکٹری میں آگ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں

کراچی:

شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ پر رینجرز چوکی کے قریب واقع ایک دھاگہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فیکٹری سے دھواں اٹھنے پر مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مسلسل غیر حاضر 150 سے زائد اساتذہ برطرف
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم
  • کراچی، مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • حربی اعتبار سے آج بھی دشمن پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاسدران انقلاب
  • حربی اعتبار سے آج بھی دشمن پر قابو پانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، پاسدران انقلاب
  • کراچی، بھینس کالونی موڑ پر دھاگہ فیکٹری میں آگ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں
  • کراچی، لانڈھی بھینس کالونی میں سکھن پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، لانڈھی بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام، حکومت نے صورتحال پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ کردیا
  • کراچی حکمرانوں کی غفلت کا شکار، شہر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے،  منعم ظفر