فوٹو: سوشل میڈیا۔پی پی پی

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین کے ناموں پر غور کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر مستعفی نہ ہوئے تو تحریکِ عدم اعتماد کے لے نمبرز پورے ہیں۔

آج کی میٹنگ سے متعلق ایوانِ صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت آصف زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کے کردار سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی خواتین وِنگ کی صدر فریال تالپور اور دیگر سینئر رہنما بھی اجلاس میں موجود تھے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری یاسین کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنائے گی، اس کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، آزاد کشمیر میں وزیرِ اعظم کون بنے گا، یہ فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہوا۔

چوہدری یاسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیرِ اعظم کےنام کا اعلان کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی ا زاد کشمیر بلاول بھٹو زرداری صف علی زرداری حکومت بنانے

پڑھیں:

کوٹلی، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے ملاقات

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے مسلم ہینڈز کوٹلی کے چیئرمین حافظ شفیق سے بھی ملاقات کی اور انہیں دس دسمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے آج جماعت اسلامی ضلع کوٹلی اور مسلم ہینڈز کوٹلی کے رہنمائوں ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق حریت وفد میں جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، راجہ خادم حسین شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، زاہد صفی اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد 10 دسمبر کو منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کوٹلی میں منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دینا اور کشمیر کاز کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔ جماعت اسلامی کوٹلی کے رہنمائوں ممتاز احمد ایڈووکیٹ، افتخار احمد بٹ، محمد فیاض بٹ اور مشتاق نواز نے کشمیر کاز کے حوالے سے حریت کانفرنس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے 10 دسمبر کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے مسلم ہینڈز کوٹلی کے چیئرمین حافظ شفیق سے بھی ملاقات کی اور انہیں دس دسمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ حریت وفد نے گلپور کوٹلی مہاجر کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ کیمپ کے عہدیداروں اور مہاجرین نے دس دسمبر کی ریلی میں شرکت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکوم لوگوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر وحشیانہ بھارتی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کیلئے دس دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر کوٹلی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  •  خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی، مصدق ملک کا دعویٰ
  • الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے بذریعہ خورشید شاہ و ندیم چن پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی تھی: مصدق ملک
  • پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، مصدق ملک
  • جنت نظیر وادی آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار
  • سندھ حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
  • آزاد کشمیرالیکشن کمشنر کا تقرر؛ تمام اپوزیشن پارٹیوں سے بات ہو گی
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ
  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • کوٹلی، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے ملاقات
  • حادثات و گٹروں کے سانحات پر سیاست