پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
لاہور:
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کردیا۔
سول ایویشن اتھارٹی نے جہازوں کی کمی کے باعث سرین ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا تھا۔
لائسنس بحال ہونے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ائندہ دو ماہ کے اندر سرین ایئر لائن اپنا ڈومیسٹک اور تین ماہ کے اندر انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال کر لے گی۔
سرین ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط نے لائسنس کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اپنے جہاز ٹھیک کرا سکیں گے اور جو جہاز ہمارے بیرون ملک کھڑے ہیں ان کو واپس لا کر فضائی بیڑے میں شامل کریں گے۔
ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر معاملات بھی جلد حل کرلیں گے، ملازمین کو آئندہ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی شروع ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرین ایئر لائن
پڑھیں:
عالمی ایئر لائن رینکنگ سامنے آگئی، جانیے پہلی پوزیشن کس کی؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قطر ائیر ویز نے 2025 میں دنیا کی بہترین ائیر لائن کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے، جو پانچ سال بعد پہلی پوزیشن پر واپس آنے کا اہم موقع ہے۔
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے سالانہ درجہ بندی میں مختلف ایئر لائنز کے معیار کو وقت کی پابندی، صارفین کی آراء اور کلیم پروسیسنگ کے تناظر میں جانچا اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے۔
درجہ بندی کے مطابق قطر ائیر ویز نے تینوں معیار پر شاندار اسکور حاصل کرتے ہوئے سب سے آگے رہے اور مسافروں کی تسلی اور سروس کے اعتبار سے بہترین ثابت ہوئی۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ کامیابی قطر ائیر ویز کے معیار، بروقت پروازوں اور صارف دوست خدمات کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ پہچان کا ثبوت ہے، اور ایئر لائن کی مستقل کوششوں کو اجاگر کرتی ہے کہ وہ مسافروں کو بہترین فضائی سفر کی سہولیات فراہم کرے۔