دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری؛ مسلم ملک نے سکہ جمادیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ایئر ہیلپ نے سال 2015 کے لیے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی سالانہ فہرست جاری کر دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرلائن کی درجہ بندی کے لیے وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیمز پروسیسنگ کی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا تھا۔
جس کے لیے یکم اکتوبر 2024 سے 30 سمتبر 2025 تک کے عرصے تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
اس فہرست میں درجہ اوّل پر قطر ایئرویز ہے جو دوبارہ دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
باوجود اس کے ایئر ویز وقت کی پابندی میں دسویں اور کلیمز پروسیسنگ میں پندرہویں پوزیشن پر ہے لیکن صارفین کی رائے میں واضح طور پر دیگر تمام ایئرلائنز سے آگے رہی۔
ایئر ویز کے بعد بہترین ہوائی کمپنیوں میں دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز اور تیسرے نمبر پر برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک رہی۔
جس کے بعد دنیا کی دس بہترین ایئرلائنز میں آسٹریلیا کی قانتاس، مالٹا کی ایم کے مالٹا ایئرلائنز، ایئرو میکسیکو، عمان ایئر، سعودی عرب کی سعودیہ، جرمنی کی برسلز ایئرلائنز اور ایل او ٹی پولش ایئرلائنز شامل ہیں۔
حیران کن طور پر عالمی شہرت یافتہ ایمیریٹس اس فہرست میں سولہویں نمبر پر رہی اگرچہ اسے صارفین کی رائے میں دوسری بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا تھا۔
تاہم کلیمز پروسیسنگ میں کمزور کارکردگی نے ایمیریٹس کی مجموعی رینکنگ کو بہت متاثر کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا کی کوئی بھی ایئرلائن اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بہترین ایئرلائن دنیا کی
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔