Islam Times:
2025-11-26@16:11:10 GMT

باجوڑ میں باردوی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

باجوڑ میں باردوی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کے تحصیل خار کے علاقے جنت شاہ میں بارودی مواد پھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو جاں بحق افراد اور ایک زخمی شخص کو خار اسپتال منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مواد پھٹنے سے دو افراد

پڑھیں:

 کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل

 ویب ڈیسک :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کورنگی ڈھائی نمبر الفلاح مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ اسد زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہجرت کالونی گلی نمبر 6 میں تیز دھار آلے کے وار سے 42 سالہ بشیر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

  لندن: گودام میں لگی آگ بے قابو، فائر فائٹرز کو مشکلات درپیش

ادھر گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نور بہادر زخمی ہوا۔ چھیپا کے مطابق اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی، کوچ کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی
  • ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 39 زخمی
  • دہشتگردوں کی تیاریاں بے نقاب، ایف سی پر حملے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ تیار
  • پنجاب، کے پی میں مختلف ٹریفک حادثات نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 48 زخمی
  •  کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • محرابپور،گیس سلنڈردھماکا،نوجوان زخمی
  • واٹس ایپ اطلاع پر بروقت کارروائی سے باجوڑ بڑی تباہی سے بچ گیا
  • کندھ کوٹ میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • ڈیجیٹل کریئٹرز میں سنگین ذہنی امراض کا خطرہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا