2025-10-04@13:51:39 GMT
تلاش کی گنتی: 83260

«کشمیری کاز»:

(نئی خبر)
    مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریم نواز اگر پنجاب کی عزت نفس کی بات نہ کرے تو کون کرے گا؟ مریم کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام اپنے لوگوں اور پنجاب کے لئے آواز اٹھانا ہے۔تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں 50 ہزار اسکولوں میں کروڑوں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، حکومت ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سمیت ہر افسر...
    دبئی کے ایک کیفے نے “سب سے مہنگی کافی کی پیالی” کا عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ کیفے کا نام روسٹرز اسپیشلٹی کافی ہاؤس ہے جو دبئی کا مقامی برانڈ ہے۔ جہاں ایک کپ کافی 2,500 درہم کے عوض پیش کی گئی ہے۔ یہ قیمت امریکی کرنسی میں تبدیل کی جائے تو تقریباً 680 ڈالرز بنتے ہیں۔ یہ کپ صرف کافی نہیں بلکہ ایک مکمل “لگژری تجربہ” تھا۔ کافی میں استعمال کیا گیا بیج پانامیئن گیشا نامی کافی کے بیج تھے جو خصوصی اسمرالڈا  فارم سے حاصل کیے گئے تھے۔ یہ کافی کی دنیا میں اپنی نایابیت اور عمدہ ذائقے کے لیے مشہور ہے۔  کافی ہاتھ سے تیار کی گئی جس میں درجہ حرارت پر کنٹرول رکھنے والی کیتلی، مخصوص ڈریپر اور تازہ پسے ہوئے بیج استعمال کیے گئے۔  اسے...
    لاہور: مغربی ہوائیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئیں، جس کے سبب صوبے میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشیں ہوں گی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے...
    استنبول: ترک شہریوں کی گرفتاری کے بعد استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے غزہ جانے والی "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق، یہ تحقیقات اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے کنونشن کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے 24 ترک شہریوں کو گرفتار کیا، جبکہ مجموعی طور پر 30 ترک شہریوں کو حراست میں لے کر یورپ ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات میں "آزادی سے محرومی، ٹرانسپورٹ کے ذرائع پر قبضہ یا حراست، لوٹ مار، مادی نقصان اور تشدد" جیسے...
    لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن سے متعلق کیس میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈکی بھائی کی درخواست خارج کر دی۔ اس مقدمے میں ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی جوا ایپ کی تشہیر کی جس کے باعث این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ واضح رہے کہ اس کیس میں استغاثہ اور دفاع کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا...
    اسلام ٹائمز: انصار اللہ کے قائدین میں سے ایک خالد المدنی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ سید حسن نصر اللہ یمنی عوام کی حمایت میں اٹھنے والی ایک طاقتور آواز تھے،انہوں نے ہمیشہ یمنی عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے بارے میں بات کی اور یمن کے خلاف امریکہ، صیہونی حکومت، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی مشترکہ جارحیت پر سخت موقف اختیار کیا، وہ پوری قوت کے ساتھ ہماری حمایت کے لئے موجود تھے۔ خصوصی رپورٹ: یمن کے شہر صنعاء میں لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر یمنی عوام نے رہبر مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور یمنی...
    سندھ حکومت کی کارکردگی، عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اور سندھ میں کارکردگی کے مقابلے میں شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا ہے کہ سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، شوق ہے تو آجائیں مناظرہ کرلیں۔شرمیلا فاروقی کے بیان پر انہیں مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں 17 سال سے حکومت ہے، مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے، آپ 17 سال میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ...
    ترک وزیر دفاع نے گفتگو میں کہا کہ جس طرح ایران ترکی کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، اسی طرح ترکی بھی سلامتی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا، خاص طور پر مشترکہ سرحدوں پر اس کو ملحوظ رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر عزیز نصیر زادہ نے جمہوریہ ترکی کے وزیر قومی دفاع یاشار گولر کی سرکاری دعوت کے جواب میں انقرہ کا دورہ کیا اور ملک کے حکام سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر دفاع نے پڑوسی ملک کے دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی امور پر براہ راست بات چیت کا موقع ہے۔ نصیر زادہ نے دونوں ممالک کے درمیان...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی شرکت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وفد کے سربراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار پاکستانی شہریوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی دھاوا اور گرفتاریاں، عالمی سطح پر احتجاج بھڑک اٹھا، اٹلی میں ہڑتال کا اعلان وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ صمود غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتے ہیں۔ میں "صمود غزہ فلوٹیلا" میں پاکستان کے شہریوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں۔ مشتاق احمد خان صاحب، مظہر سعید شاہ صاحب، وہاج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 115 اور 116 فیصل آباد پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا۔ پی پی115 اور 116 کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ پی پی 115 اور 116 کی نشستیں شاہد جاوید اور محمد اسماعیل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھیں۔ ’’ سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) شہرقائدمیں ای چالان کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے سے فورا چالان کٹ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس نے ای چالان شروع کردیا، جہاں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، فورا چالان کٹ جائے گا۔نئے نظام کے تحت شہر بھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے فوری کمپیوٹر ای چالان ہوجائیں گے۔کراچی کے نجی ہوٹل میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاکہ شہریوں کو قوانین پر عمل درامد کرنا ہوگا۔ڈی ائی جی ٹریفک نے کہا کہ یہ نظام نہ صرف قوانین پر عمل درآمد میں مددگار...
    قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے جس سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں۔ نوجوان قوت اور سرمایہ کاری قائم مقام صدر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان کے تعاون سے ملک مزید ترقی کرے گا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مالم جبہ چیئر لفٹ کا ذکر بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید،...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جیلٹ شیور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)کی جانب سے اپنی عالمی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ)کا جائزہ لے گی۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جیلٹ پاکستان جلد ہی بورڈ اجلاس بلائے گی تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ انخلاس سمیت کاروبار کی بندش کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لے۔علاوہ ازیں، پی اینڈ جی نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں ختم کر دے گی اور ملک میں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ترک سرمایہ کاری اور تجارت میں نیا سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت ایس آئی ایف سی کی جانب سے ترکیہ کیلئے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی پیشکش کی گئی۔ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی صنعتی زون منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی اپریل 2025میں پیش کردہ تجویز پر عمل درآمد کی وجہ سے دو طرفہ تجارت کی راہیں ہموار ہورہی ہے۔اس...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے جمعرات کوصبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔(جاری ہے) ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجینئرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل لیکیج کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ34گھنٹے گزرنے کے بعد بھی...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی، کشمیری عوام کے مطالبات سننے اور حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کی کشیدہ صورت حال پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، انجینئر امیر مقام، راجہ پرویز اشرف، وزیرِ اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق، سابق صدر آزاد جموں وکشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے مظفر آباد روانگی پر مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے حکومت کردار ادا کرے گی،...
    ویب ڈیسک :جماعت اسلامی نے غزہ صمود فوٹیلا پر حملے کے خلاف کل ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا، صہیونی درندگی کے خلاف 4 اکتوبر کو لاہور میں مارچ ہوگا۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ امن معاہدے میں صرف اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی دہشتگردی نے دنیا کے امن کو تباہ کردیا،اسرائیل کوانسانوں کوقتل کرنےاوربمباری قحط کالائسنس ملا ہواہے۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو نسل کشی کی اجازت دیتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبہ کے بنیادی فریق فلسطینیوں کو درمیان میں رکھا ہی نہیں گیا، اسرائیل کو تحفظ فراہم...
    غزہ تک امدادی سامان لیجانے کی کوشش میں رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود سے گرفتار کرلیا ہے، جن میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے حکومت پاکستان نے اسرائیلی کی غیرقانونی حراست سے اپنے شوہر کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطے کی بابت انہوں نے بتایا کہ 2 روز قبل ان کا موبائل جام کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) کی ہڑتال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس کے سنجیدہ عزم اور کشمیری عوام کے ساتھ خلوص نیت کا مظہر ہے، کیونکہ مسائل کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے، نہ کہ محاذ آرائی سے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال اور مطالبات سرکاری ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 36 مطالبات پہلے ہی مان لیے گئے ہیں، اس کے باوجود اے اے سی قیادت مسلسل احتجاج پر بضد ہے اور پاکستان و...
    معروف گلوکار عمیر جسوال نے حال ہی میں شادی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں اسلامی لباس میں دیکھا گیا۔ اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے اہلیہ کی خوبصورتی اور سادگی کی بے حد تعریف کی، تاہم کچھ صارفین نے ان کا موازنہ عمیر جسوال کی سابقہ بیوی ثنا جاوید سے کرنا شروع کر دیا۔ علاوہ ازیں، چند افراد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گلوکار نے متعدد شادیاں کی ہوئی ہیں۔ صارفین کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں عمیر جسوال کی اہلیہ نبیحہ نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات پہلی اور آخری بار...
    حجت الاسلام والمسلمین سید فرخ رضوی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے تین اہم نکات کی طرف اشارہ کیا کہ امامؑ نے اپنے آنے والے فرزند امام  مہدیؑ کے بارے میں لوگوں کو بشارت دی، سخت حالات میں دین اسلام کی تبلیغ کی، امامؑ کی معرفت و شناخت کی ضرورت و اہمیت بیان فرمائی۔ اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت کی مانست سے مدرسہ امام علیؑ قم میں نشست منعقد ہوئی۔ قاری بشارت حسین انصاری نے تلاوت قران کریم کی، محمد علی اور عنایت علی شریفی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شان میں کلام پیش کیا۔ حجت الاسلام والمسلمین سید فرخ رضوی نے امام حسن عسکری علیہ السلام...
    سٹی 42 : پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی ایک کال پرشہریوں کےگھروں میں فری پلانٹس کی ڈلیوری جاری ہے، شہریوں میں کیمپس لگا کر مفت پودے تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔  سموگ کے خاتمے کیلئے روزانہ صبح وشام درختوں پر پانی کا سپرے و ٹری واشنگ جاری ہے۔ شاہراؤں، پارکس اور گرین بیلٹس میں صبح و شام درختوں کی دھلائی و پانی کا سپرے جاری ہے۔  مون سون شجرکاری مہم میں پی ایچ اے نے 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے۔ رنگ روڈ کے اطراف، راوی کنارے، گرین بیلٹس اور پارکس میں شجرکاری کی گئی۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے ڈی جی منصوراحمد کا کہنا ہے کہ سموگ کےخاتمےکیلئےپی ایچ اےکیجانب...
    ورلڈ ای ایس جی سمٹ کے چھٹے ایڈیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ماہرین، رہنماؤں اور تنظیموں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد اجلاس میں ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ای ایس جی) کے اہداف پر گفتگو ہوئی، جس کا مقصد پائیدار ترقی، کاربن کے اخراج میں کمی اور جدت کے ذریعے معیشتوں کو مضبوط بنانا تھا۔ پاکستانی وفد کی شرکت پاکستانی کمپنی کی نمائندگی عدنان رفیق احمد اور انجینئر جویریہ اسد نے کی۔ پاکستانی وفد میں حنیق صاحب، عدنان رفیق احمد بطور موڈریٹر اور جویریہ اسد بطور اسپیکر شامل تھے۔ آئی ڈی ای سی ٹیکنالوجی پر...
    ---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، 10 وزراء، مشیروں کے محکمے تبدیل پشاور خیبر پختونخوا میں 2...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے تمام ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چوہدری سالک حسین نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ گلوبل فلوٹیلا کے ممبرز کو گرفتار کرنے پر  تمام ممالک کو اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، عورتوں اور بچوں کو قتل کیا گیا لیکن تمام ممالک بے حس ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں۔چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عمل پر پاکستان کو شدید ردِ عمل دینا چاہیے اور شدید ردِ عمل دیا جائے گا، پچھلے دو سال میں جو کچھ اسرائیل نے کیا ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ اسرائیل کو اِن سب مظالم اور بربریت پر ندامت بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری  نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج  کرتے ہوئے  سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی درخواست خارج کی،متاثرہ فریق کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ خلاف قانون ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے کا معاملہ بھی نظرانداز کیا۔ ‘بلیک میل کرکے شادی کی’، فیروز خان کا دوسری بیوی پر الزام درخواست میں سندھ ایجوکیشن کمیشن،کراچی یونیورسٹی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن...
    ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے اپنے عالمی ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی کی ذیلی ادارہ گلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو جاری نوٹس میں بتایا کہ پی اینڈ جی اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں پاکستان میں بند کر کے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کرے گی۔ Procter & Gamble's exit – another red flag for investment climate Procter & Gamble’s decision to leave Pakistan underscores a deeper truth: doing business here has become increasingly unviable — not just for multinationals, but for investors of all kinds. When global giants… pic.twitter.com/D5NQhWqxMv — Asad Ali Shah (@Asad_Ashah)...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔ پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔ پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکیورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اور سندھ میں کارکردگی کے مقابلے میں  شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا ہے کہ سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، شوق ہے تو آجائیں مناظرہ کرلیں۔ شرمیلا فاروقی کے بیان پر انہیں مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں 17 سال سے حکومت ہے، مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے، آپ 17 سال میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کردیے جن میں 50 مکمل ہوچکے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق ساتھ مل کر کام کرے گا۔ چین کے سرکاری ٹی وی سی جی ٹی این کے پروگرام ’’ورلڈ ٹوڈے‘‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  کہا کہ چین کے عوام کی بے پناہ محبت انہیں بار بار یہاں لے آتی ہے۔ دورہ چین کے دوران جس شہر میں بھی گیا، عوام کی محبت اور اپنائیت نے دل جیت لیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انسان کے دل کو فتح کرنے کے لیے محبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 16 سے 17 بار چین کا دورہ کرچکے ہیں اور...
    سیشن کورٹ لاہور معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کیس میں سرکاری وکیل نے دلائل پیش کردیئے۔ عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اس ایپ کے برانڈ ایمبیسڈر تھے اور ان کے ساتھی بھی اس پروموشن میں شامل تھے، جنہیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایک اور شریک ملزم سبحان شریف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم اور ان کے...
    ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے عوام کی بے پناہ محبت انہیں بار بار یہاں لے آتی ہے۔ دورہ چین کے دوران جس شہر میں بھی گیا، عوام کی محبت اور اپنائیت نے دل جیت لیا۔ چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق ساتھ مل کر کام کرے گا۔  چین کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر آصف علی زرداری نے  کہا کہ انسان کے دل کو فتح کرنے کے لیے محبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 16 سے 17 بار چین کا دورہ کرچکے ہیں اور ہر بار انہیں وہی اپنائیت اور خلوص محسوس ہوا۔ پنجاب پولیس کے...
    واضح رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے اور قافلے میں 500 سے زیادہ افراد سوار ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے اس فلوٹیلا میں شامل جہازوں اور کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا بھی منصوبہ ہے۔ غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پاک فلسطین فورم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی...
    سِکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی، جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتری حاضری دیں گے۔ اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی، جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس، رینجرز، کسٹمز، امیگریشن، واپڈا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ یاتریوں کو سیکورٹی، رہائش، سفری سہولیات اور...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ہدایات پر صوبوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف وفد کو سیلابی نقصانات، لیبر فورس اور ہاؤس ہولڈ سروے پر بریفنگ دی، وفاقی حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ بھی تیار کیا ہے، آئی ایم ایف کو فصلوں، انفرا اسٹرکچر اور لائیو سٹاک سمیت نقصانات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے مختلف صوبوں میں ہونے والے نقصانات 700 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پیرنٹ کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل(پی اینڈ جی)نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کمپنی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کو جمعرات کے روز جاری نوٹس میں کہا گیا کہ جیلیٹ کمپنی ایل ایل سی نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ پراکٹر اینڈ گیمبل نے اپنی عالمی ری اسٹرکچرنگ پالیسی کے تحت پاکستان میں اپنے بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی تبدیلیاں شامل ہیں تاکہ ترقی اور قدر میں اضافہ کیا جا سکے۔جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے مزید...
    چین ، ای چوانگ جامع کسٹم فری زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :گزشتہ ستمبر میں، بیجنگ ای چوانگ جامع کسٹم فری زون نے باضابطہ طور پر منظوری حاصل کی۔ تاحال 30 اعلیٰ و جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں نے زون میں داخل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ای چوانگ جامع کسٹم فری زون کا مقصد ملک بھر میں پہلا ایسا زون بننا ہے جو نئی پیداواری صلاحیت کو مرکزی حیثیت دے۔ لاگت میں کمی، گورننس میں بہتری ، اعلیٰ و جدید ٹیکنالوجی صنعتی چین کا اجتماع، وغیرہ جیسے عوامل یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمپنیوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں ۔ ...
    ملک بھر میں حالیہ سیلابی تباہی نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، اس بحران کے تناظر میں، وفاقی حکومت اور متعلقہ صوبائی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بروقت اور شفاف امداد فراہم کریں، لیکن سب سے بڑا تنازع یہ ہے کہ امداد کا طریقۂ کار کون طے کرے۔ اسی طرح کون سے ادارے اس میں شامل ہوں؟ یہی معاملہ اب وفاقی اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین کھلی کشیدگی کا باعث بن گیا ہے، آئے روز پارٹی کے سینیئر رہنما اس معاملے کو زیر بحث لاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند ہونا چاہیے‘، رانا ثنا اللہ نے ایسا کیوں کہا؟...
    ابوظہبی ( نیوز ڈیسک ) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابو ظہبی میں ’’گلوبل ریل کانفرنس‘‘سے خطاب اور وزرا ءکے پینل مذاکرے میں شرکت کی جبکہ یو اے ای کی اتحاد ریل کے سی ای او شادی ملک سے ملاقات کے علاوہ، عالمی نمائش کا بھی دورہ کیا۔ Represented Pakistan at the Global Rail Conference and Exhibition in Abu Dhabi, and participated in the high-level Ministerial Panel Discussion on “Building Connected Nations: The Role of Transport and Infrastructure in Sustainable Development.” Emphasised the central role of… pic.twitter.com/DvoTheRiW2 — Bilal Azhar Kayani (@BilalAKayani) October 2, 2025 ’’پی ٹی وی  نیوز ‘‘ کے مطابق ’’گلوبل ریل کانفرنس‘‘ سے خطاب میں وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اس سال بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شریک ہوں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی روکنے کے فیصلے پر بات ہوئی ہے اور گزشتہ چند روز سے پی سی بی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے جلد اس مسئلے کا حل نکل آئے گا اور بی بی ایل کا یہ سیزن ایک بار پھر شاندار ثابت ہوگا۔ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ ہم پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، وہ بی بی ایل کی ویلیو...
    —فائل فوٹو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہدایات پر وفاقی حکومت نے صوبوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں اور پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو سیلابی نقصانات، لیبر فورس اور ہاؤس ہولڈ سروے پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف کو فصلوں، انفرا اسٹرکچر اور لائیو اسٹاک سمیت نقصانات پر بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ سیلاب سے مختلف صوبوں میں ہونے والے نقصانات 700 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ ابھی تک آئی ایم...
    — فائل فوٹو آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ڈی اے) کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے حکومت کی جانب سے کمرشل بنیادوں پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کے فیصلے کو درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس پالیسی کے کچھ پہلو ایسے ہیں جو خود نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور ان پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔ایچ ایم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) عائد کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر منطقی ہے کیونکہ استعمال شدہ گاڑیاں پہلے ہی دنیا کی بلند ترین شرحِ ٹیکس یعنی 122 فیصد سے 475 فیصد تک ٹیکس کا بوجھ اٹھا...
    قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے آج صبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔ ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجنئیرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل کی لیکیج کا مسئلہ آرہا ہے۔ پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی طیارے کی خرابی دور نہ کرسکا جبکہ گزشتہ...
    سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، جس میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ فیصلہ یکطرفہ طور پر سنایا گیا اور متاثرہ فریق کو سنے بغیر دیا گیا، جو کہ قانون کے منافی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جج کی ڈگری جعلی ہو تو وہ کیسے برخاست ہوسکتا ہے؟ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نہ صرف فریق بننے کی ان کی درخواست خارج کی بلکہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے بنیادی نکتے کو بھی نظرانداز کیا۔...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مظاہروں کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔ مسئلے کے پُرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جس میں رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف اور...
    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے امن کو تباہ کر دیا ہے، اور اگر پاکستان نے کسی بھی شکل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کی حمایت دراصل فلسطین اور کشمیر کے عوام کی قربانیوں سے انحراف ہوگا۔ حافظ نعیم نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں کرپشن اور مراعات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن عوامی مسائل کے حل کے لیے کچھ...
    ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اپنی گرل فرینڈ آنا دے آرمس کے ساتھ ایک ایسی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں تہلکہ مچا دے گی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ستارے ایک ایسی یادگار تقریب کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں جس پر برسوں تک بات کی جائے، اور اس غیر معمولی منصوبے میں خلا میں شادی کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کو اسپیس ٹریول کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ دنیا کی پہلی جوڑی بننے کے خواہشمند ہیں جو زمین سے باہر جا کر شادی کے بندھن میں بندھے۔ اس کے علاوہ دونوں نے اسکائی ڈائیونگ کے دوران فضا میں وعدے...
    چار روزہ مسلسل تیزی کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کی کمی سے 3ہزار 865ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2500روپے کی کمی سے 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2144روپے گھٹ کر 3لاکھ 49ہزار 603روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام پلیٹ فارمز پر احتیاط لازم ہے، ایسا مواد جس سے قومی سلامتی، امن عامہ یا اخلاقیات متاثر ہوں، سختی سے منع ہے۔ حکومت یا عدالت کی توہین، غیر قانونی افعال یا فرقہ واریت پھیلانے والا مواد ناقابل برداشت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئے اصول جاری کر دیئے ہیں۔ اس بارے میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں سول سرونٹس کو سوشل میڈیا پر بیانات، رائے یا معلومات شیئر کرنے کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کمیٹی میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں، جو حکومت کے سنجیدہ اور مثبت رویے کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم امن، مکالمے اور مصالحت کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ انتشار کے بجائے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا اس اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں امن و سلامتی کی بڑی ذمہ داری عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ فوراً امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے کہ پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو معاملات ٹھیک کریں۔ پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سیلاب کے دوران عالمی امداد کے لیے نہیں جائیں گے، جب مکمل نقصانات کا اندازہ ہو تب عالمی برادری کے پاس تعمیر نو کے لیے رجوع کریں گے۔ سیلاب میں صوبوں نے امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل، نائب وزیر اعظم اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر وفود نے نیویارک،...
    وزیراعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ پاکستان نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امداد لے جانے والا ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے ”ایکس“ پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اسرائیلی افواج کے اس بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’فلوٹیلا میں چوالیس ممالک کے ساڑھے چار سو سے زائد کارکن سوار تھے جنہیں اسرائیلی افواج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ ان کارکنان کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔‘ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ تمام کارکنان کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے اور فلسطینی عوام...
    کوہ پیما اسد علی میمن کے نئے مشن کے لیے سعید غنی نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے چھ بر اعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر  کیا ہے۔ کوہ پیما اسد علی میمن اب دنیا کے ساتویں بر اعظم کی اونچی ترین اوشنیہ کی چوٹی سر کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ اسد علی نے اپنے آنے والی مہم کی آفیشل کٹ وزیر محنت سندھ سعید غنی کو پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی...
    — فائل فوٹو  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے7 اکتوبر تک بارش کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین میں بارش کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال،  میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وزیر آباد میں بارش کا امکان ہے۔ بھارتی گجرات پر ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیاتبھارتی گجرات پر موجود ہوا کا واضح کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔ کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم...
    — اسکرین گریب گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گرفتاری سے قبل اپنا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اب سے 9 گھنٹے قبل اپنا آخری پیغام شیئر کیا تھا۔انہوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ اچھی خبر ہے کہ ڈھائی تین ہزار کلو میٹر کا سفر 20 دن اور 20 راتوں میں طے کرتے ہوئے ہم غزہ کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، غزہ کے ساحل سے اب ہمارا فاصلہ 2 ہندسوں میں ہے۔ اب ہم سر زمین جہاد، غزہ پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی حادثہ پیش نہ آیا تو اگلے 6 سے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں۔ تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں، سب کو پتہ ہے...
    معروف بالی ووڈ جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب اور اس کی پیرنٹ کمپنی گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز کو بنیاد بناتے ہوئے تقریباً 4 کروڑ روپے (450,000 امریکی ڈالر) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، اور ساتھ ہی ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔ اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس عدالت کے سامنے پیش کیے ہیں، جنہیں وہ ’سنگین نوعیت کی‘ اور ’من گھڑت‘ اے آئی ویڈیوز قرار دیتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مواد نہ صرف...
    ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے چھتہ بل کے علاقے تبل گرائونڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرینگر کا چھتہ بل گرائونڈ خالی کر کے اسے مقامی نوجوانوں کے حوالے کرے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے چھتہ بل کے علاقے تبل گرائونڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ان کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج پر زور دیا کہ وہ مقامی لوگوں کے گرائونڈ خالی کر دے۔ انہوں نے بھارتی...
    ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان نے1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں40 سے زائد کشتیوں پر 500 بین الاقوامی کارکنان محصور غزہ کے عوام کے لیے امداد لے جارہے تھے، اسرائیل کا انسانی ہمدردی کےکارکنان کو حراست میں لینا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور نہتے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر غیرقانونی محاصرہ 2 ملین سے زائد فلسطینیوں کو اذیت اور محرومی میں مبتلا کیےہوئے ہے، امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹ چوتھے...
     سعید احمد:پاکستان ریلوے نےمال گاڑیوں اور بوگیوں کو  پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق لیگج و بریک وینوں، کارگو ٹرینز کو نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ  کر لیا ہے،پرائیویٹ فرموں کی جانب بڈز جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے،پری کوالیفیکیشن کے لئے فرموں سے بڈز طلب کی گئیں۔ 20بریک وینوں، 8 لیگج ویزہ ،2کارگو ایکسپریس ٹرین آؤٹ سورس ہونگی،12ٹرینوں کی 20بریک وینوں کو پرائیویٹ شعبے کے سپرد کیا جائے گا،7ٹرینوں کی 8 لیگج وینوں کو بھی پرائیویٹ کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے محکمہ ریلوے  نےکراچی سے لاہور چلنے والی ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے،کراچی تا ملتان، فیصل آباد چلنے...
    سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ایم پی سی ایچ ایس) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹر A-17/B-17، زون 2) میں عوامی سہولت کے پلاٹس کی غیر قانونی کمرشلائزیشن اور شرائط کی خلاف ورزی پائی گئی ہے۔سی ڈی اے کے مطابق اس اسکیم کا لے آؤٹ پلان 27 ستمبر 2006 کو منظور کیا گیا تھا، جبکہ سڑکوں، پارکوں، قبرستان اور سرکاری عمارتوں کی زمین 12 دسمبر 2007 کو سی...
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی دفعہ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید گنز کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔ اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی اسموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔ اسموگ کے خاتمے کی اس جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار...
    پاکستان کے معروف اداکار، مزاح نگار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے چار برس گزر گئے، لیکن ان کے یادگار جملے اور مزاحیہ انداز آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے محمد عمر نے ہالی ووڈ کے مصری نژاد اداکار عمر شریف سے متاثر ہوکر اپنے نام کے ساتھ "شریف" شامل کیا اور یوں محمد عمر سے عمر شریف بن گئے۔ 1980 کی دہائی میں انہوں نے پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ تحریر...
    کنزیومر مصنوعات بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل نے بھی پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی اعلامیہ کے مطابق خطے کے دیگر ملکوں سے تیار کردہ مصنوعات ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے زریعے صارفین تک پہنچائی جائیں گی۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پی اینڈ جی نے اپنی عالمی حکمتِ عملی کے تحت ترقی اور قدر میں اضافے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پاکستان میں اپنے کاروباری اور عملیاتی ماڈل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی اب ایک تیسرے فریق (ڈسٹری بیوٹر) کے ذریعے صارفین کو اپنی مصنوعات فراہم کرے گی۔ اس فیصلے کے تحت پی اینڈ جی پاکستان اور جِلیٹ پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کر...
        ایتھوپیا کے شہر آرارتی میں واقع مینجار شینکورا آریرٹی مریم چرچ کی عارضی تعمیراتی ڈھانچہ (اسکیفولڈنگ) گرنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 7:45 بجے پیش آیا، جب زائرین سالانہ ورجن مریم فیسٹیول کے موقع پر چرچ میں موجود تھے۔  ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات ضلع کے پولیس چیف احمد گیبیہو نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد 36 تک پہنچ چکی ہے اور مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ????TRAGEDIA EN ETIOPÍA Al menos 36 personas murieron y más de 200 resultaron heridas tras el derrumbe de un andamio improvisado durante una ceremonia religiosa en una iglesia de Arerti, en la región de Amhara, a unos...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) معروف ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پروپاکستانی کے مطابق عالمی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جیلٹ پاکستان سمیت یہاں اپنے مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشنز کو ختم کردے گی، کمپنی اس کے بجائے پاکستانی صارفین کی خدمت جاری رکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر چلے گی، یہ فیصلہ ترقی کو تیز کرنے اور مزید قدر پیدا کرنے کے لیے کمپنی کی عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک معمول کے کاروبار کو جاری رکھا جائے گا جب تک کہ منتقلی مکمل نہیں ہو...
    غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی فوری ختم، فلوٹیلا کے تمام کارکن رہا کیے جائیں: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں 40 سے زائد سول جہاز اور 500 بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جا رہے تھے، اسرائیل کی کارروائی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی مسلسل...
    اسلام ٹائمز: مسلمانوں کو اسوقت تک انصاف نہیں مل سکتا، جب تک وہ اپنی طاقت کا اظہار نہیں کرینگے۔ یہ طاقت سیاسی اور سماجی اتحاد سے حاصل ہوگی۔ انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی گاڑیوں کے پیچھے بھاگنا بند کرنا ہوگا۔ جب تک انکی صفوں میں اتحاد قائم نہیں ہوگا، انہیں کوئی سیاسی جماعت گھاس نہیں ڈالے گی۔ الگ الگ جماعتوں کے پرچم اٹھا کر ہم کبھی اپنے حقوق کی لڑائی نہیں لڑ سکیں گے۔ اگر ہم سیاسی جماعتوں کے وعدے و وعید کے گرداب میں پھنسے رہیں گے تو کبھی ہمیں بھیڑیئے سے ڈرایا جائے گا اور کبھی ہمیں ہی بھیڑیا بنایا جائے گا۔ اس لئے وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے فرقہ پرستی کے عذاب سے باہر نکلنا ہوگا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) برلن کے پراسیکیوٹرز نے کہا کہ گرفتار کیے گئے تینوں مشتبہ افراد حماس کے لیے کام کر رہے تھے اور وہ اسرائیلی اور یہودی اداروں پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ جرمنی، یورپی یونین، امریکہ اور کئی دیگر حکومتوں نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت حکام نے عابد ال۔ج، وائل ایف۔ایم اور احمد آئی کے طور پر ظاہر کی ہے۔ جرمن پرائیویسی قوانین کے تحت ان کے پورے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ ان پر شبہ ہے کہ وہ اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے میں ملوث تھے۔ وفاقی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق، ''یہ ہتھیار حماس کی جانب...
      سندھ میں 50 ارب اورخیبرپختونخوا میں 30 ارب تک کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ، جبکہ سیلاب سے بلوچستان میں نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں،پنجاب حکومت کا سرپلس بجٹ کی نشاندہی سے انکار رواں مالی سال ترسیلات زر ریکارڈ 43ارب ڈالر تک جانے اور مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک جانے کا امکان ہے(ذرائع وزارت خزانہ) پاکستان اور آئی ایم ایف مشن میں اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری آئی ایم ایف نے ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی حتمی رپورٹ جلد مانگ لی ہے جب کہ پنجاب نے اپنے ہی وسائل سے متاثرین کی امداد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات...
    کراچی: بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان کے متعلق چوتھا الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب پر ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سوراشٹرا کے ساحل کے نزدیک موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سسٹم سست روی سے جنوب مغرب کی جانب بڑھا۔ سمندری سرگرمی کراچی سے تقریباً 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور امکان ہے کہ دو روز کے دوران یہ نظام جنوب مغرب کی طرف شمال مغربی بحیرہ عرب...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی طرف سے مزید چالیس الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔  وزیراعلی پنجاب 3 اکتوبر کو الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کریں گی، تین اکتوبر کو افتتاح کے بعد لاہور میں کل الیکٹرک بسوں کی تعداد 67 ہوجائے گی۔  شہر لاہور میں مزید 40 بسیں شامل کرنے کے بعد روٹ کی ازسر نو تشکیل دی جائے گی، پروجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا سفر نیا شروع ہوگا۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس، اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ کی سہولت دی...
    اگست 2019ء کے بعد سے علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کے حق کو سلب کر لیا گیا ہے، مئی 2025ء میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں کے دوران صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ”صحافیوں کے حقوق اور صحافتی آزادی کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ” رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز“ (آر ایس ایف ) نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صحافی مسلسل دباﺅ، دھمکی اور پرخطر ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ”آر ایس ایف“ نے اپنے ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والے خطوں میں سے ایک ہے، اگست 2019ء...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائم مقام صدرِ پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے ٹرمپ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ اجتماعی سوچ اور اتفاقِ رائے سے کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اچھی کارکردگی دکھائی، وہ جوان لیڈر ہیں، فارن منسٹری میں مؤثر کام کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں، ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہم نے آئینی ترامیم کر کے پارلیمنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبیا نے اسرائیلی جارحیت پر سخت ترین ردعمل دیتے ہوئے ملک میں موجود تمام اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ صدر گستاوو پیٹرو نے اس وقت کیا جب اسرائیلی افواج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے عملے میں شامل دو کولمبیائی خواتین، مانویلا بیڈویا اور لونا بریتو کو گرفتار کر لیا۔یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب فلوٹیلا غزہ کے قریب ایک خطرناک سمندری زون میں داخل ہوئی، جو ساحل سے تقریباً 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر واقع تھا۔صدر پیٹرو نے اپنے بیان میں اس اقدام کو وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے ایک سنگین بین الاقوامی جرم قرار...
    ویب ڈیسک: ٹرائل کورٹس کے ججز سے منسوب بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ  نے درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے دیکھیں گے درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، ججز کو بتانا چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے، کوئی اور آکر بتائے گا کہ ججز کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے تو تاثر کچھ اور جائے گا۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے درخواست گزار شہری حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فریق نے ججز کے حوالے...
    پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ان بے لوث کارکنان کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری اپنے بیان میں شہبازشریف نےکہا کہ فلوٹیلا میں چوالیس ممالک کے ساڑھےچار سو سے زائد امدادی کارکن سوار تھےجنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ پاکستان صمود غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کےبزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں انسانی حقوق کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک بنیادی انسانی امداد پہنچانا تھا۔ اس قافلے میں 40 سے زائد کشتیاں شامل تھیں، جن پر تقریباً 500 بین الاقوامی کارکن سوار تھے۔بیان میں کہا گیا کہ انسانی ہمدردی پر مبنی اس مہم کو روکنا اور امداد لے جانے والوں کو گرفتار کرنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر توہین ہے۔پاکستان نے اس اقدام کو اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور غزہ کے...
    سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی  ہندوتوا نظریے کے تحت سرحد پار دہشت گردی اور  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ انتہا پسند مودی  حکومت کی سرپرستی میں بیرون ملک سکھوں کے قتل عام  کی مذموم سازش ناکام   اور بے نقاب ہو گئی۔ عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق کینیڈا نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہندوستانی گروہ  بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ لارنس بشنوئی  کا مجرمانہ نیٹ ورک  بیرون ِملک ہائی پروفائل  ٹارگٹ کلنگ  تک پھیل چکا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق بشنوئی گینگ  معروف سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں...
    کراچی: حیدری تھانے کی حدود کوثر نیازی کالونی کے قریب نالے سے ملنے والا انسانی سر تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے نالے سے ملنے والے دھڑ کا نکلا۔ پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے قتل کے بعد دھڑ اور سر کو دو الگ الگ مقامات پر پھینکا تھا۔ حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ دھڑ کی شناخت تو دن میں 35 سالہ محمد یوسف کے نام سے کر لی گئی تھی تاہم بدھ کو ملنے والے سر کو مقتول یوسف کے بھائی جنت گل نے شناخت کر لیا۔ مقتول یوسف تندور پر مزدوری کرتا تھا اور نارتھ ناظم آباد میں دیگر 4 افراد کے ہمراہ کوارٹر میں رہتا تھا، مقتول ایک سال قبل...
    آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم پاکستان کا سخت نوٹس، مذاکرات کمیٹی کے ارکان میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُر امن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔پاکستانی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی...
    پاکستان کی کمپٹیشن کمیشن (CCP) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کو ٹیلی نار پاکستان اور اوریئن ٹاورز کے مکمل حصص خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ 18 ماہ کے انتظار کے بعد بدھ کو جاری کیا گیا۔ پیچیدہ معاملہ اور سخت شرائط سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ یہ “دنیا کے سب سے پیچیدہ انضمام میں سے ایک ہے اور اس کے ساتھ سخت شرائط رکھی گئی ہیں تاکہ مارکیٹ میں اجارہ داری نہ بنے اور غیر مسابقتی رویوں سے بچا جا سکے۔   سی سی پی نے وضاحت کی کہ پی ٹی سی ایل کو انضمام کی مکمل شراکت داری حاصل ہو گی، لیکن مارکیٹ میں مسابقت قائم رکھنے،...
    اسلام آباد: پاکستان نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امداد روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 40 سے زائد شہری کشتیاں شامل تھیں، جن میں تقریباً 500 بین الاقوامی کارکن سوار تھے، جن کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنوں کی غیر قانونی حراست بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی...
    (اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا، شہریوں سے پُر امن رہنے کی پرزور اپیل کردی۔  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  محمد شہبازشریف نے کہا کہ عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈیپریشن میں بدل گیا ہے، جس کے باعث کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، جامشورو، ٹھٹہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔سمندر میں شدید طغیانی کے پیش نظر ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کراچی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی...
    مظفرآباد/اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) آزاد کشمیر میں مظفرآباد و دیگر ڈویژنز میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کی ہلاکت کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، پُرتشدد واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مظاہرین کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کو فوری اور ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے، انہوں نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، تاہم مظاہرین سے اپیل ہے وہ امن...